سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس: حروف الفبا جدیدترین مسائل پربازدیدها

معذور خواتین کے لئے مکہ کے اعمال کا پہلے بجالانا

ان اعمال کی بہ نسبت جو خواتین ، طواف کو مقدم کرنے کی صورت میں انجام دیتی ہیں کیا فقط طواف مقدم ہو گا یا طواف اور سعی دونوں مقدم ہوں گے ؟

جواب:۔ مکہ مکرمہ کے تمام اعمال مقدم ہوں گے یعنی طواف زیارت، نماز طواف، سعی، طواف نساء اور طواف نساء کی نماز کو پہلے بجالائے ۔

دسته‌ها: مکه کے اعمال

مسجد کی کمیٹی(امانتداروں کی انجمن)کے ذریعہ مسجد کی تعمیر

کیا مسجدکی کمیٹی کے افراد، متولی کی اجازت کے بغیر ، مسجد کی تعمیر یامسجد کے کسی اور کام کے لئے قدم اٹھا سکتے ہیں

جواب : ۔ احتیاط یہ ہے کہ متولی سے اجازت لیں ، لیکن اگر متولی ، مسجد کے قائدے کا لحاظ نہیں رکھتا یا مخالفت کرتا ہے تو حاکم شرع سے اجازت لیں ۔

دسته‌ها: مسجد

غیر نقدی صورت میں ردّ مظالم

وہ شخص جس کے اوپر مظالم ہیں وہ چونکہ اس کے مالک کو نہیں جانتا تو اس کو صدقہ دے دینا چاہیے، اگر جنس (نہ کہ اس کی قیمت) کو صدقہ دے تو کیا حکم ہے؟

اگر مظالم جنس ہے، جیسے گھی، تیل، دالیں وغیرہ تو ان کو فقراء کو دے سکتا ہے، لیکن اگر پیسہ تھا تو پیسہ ہی صدقہ دیا جائے گا ۔

دسته‌ها: رد مظالم

قافلہ کے خادموں کی استطاعت

حج کے قافلوں میں جو خادم حضرات ، حجاج کی خدمت کے لئے جاتے ہیں ،اپنی مالی حیثیت اور استطاعت کو مد نظر رکھتے ہوئے ، جو اُن میں نہیں پائی جاتی ، مناسک حج کیسے انجام دیں کیا ان کے لئے واجب کی نیت کرنا ضروری ہے ؟

جواب:۔ قافلوں کے خادم صاحب استطاعت ہیں (اس شرط کے ساتھ کہ وہ لوگ حج کی مدت کے دوران ، اپنے بیوی بچوں کا نان و نفقہ ، رکھتے ہوں )ان پر واجب حج کی نیت کرنا ضروری ہے ، اور اگر وہ پہلی مرتبہ جارہے ہیں تو کسی کی نیابت کے قصد سے حج نہیں کرسکتے اور اسی طرح وہ شخص بھی جو دوسرے کی مدد کرنے کے عنوان سے ، حج کرنے گیا ہے ۔

دسته‌ها: استطاعت

منافع اور حقوق کی چوری کرنا

الف:کیا منافع کا چراناشرعی سرقت ہے اور مجازات کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ؟مثلا کوئی کرایہ پر لی ہوئی ٹیکسی کو حرز میں رکھے اور دوسرا اس کو لے جائے اگر ٹیکسی کا مالک عدالت مےں شکایت نہ کرے کیا کراےہ پر گاڑی لینے والا شخص شکایت اور مال مسروقہ کے مطالبہ کا حق رکھتا ہے؟۔ب: کیا حق کا چرانا سرقت شمار ہوگا اور اموال کی چوری کی طرح یہ بھی مجازات کے قابل ہے؟ مثلا”الف“ ”ب“ سے ایک موبائل فون کرایہ پرلے تاکہ اس سے ایک مہینہ استفادہ کرے اور اس کا دس ہزار تومان کرایہ دے،”ج“اس فائدہ کو ”الف“ سے غصب کرلے یعنی موبائل فون کی چوری کا تو قصد نہیں رکھتا تھا لیکن چاہتا تھا کہ ایک مہینہ تک اس کو استعمال کرے پھر اس کے مالک کو پلٹا دے ،کیا”ج“ کا ےہ عمل،موبائیل کو کرایہ پر لینے والے کے حق کی سرقت شمار ہوگی اور اس کی کوئی سزا بھی ہے ؟

جواب :الف و ب۔ منافع اور حق کی سرقت کو اموال کی سرقت کے احکام شامل نہیں ہوتے، لیکن ےہ عمل قابل تعذیر ہے۔

عزاداری کے غلط طریقے

آستارا کے مقام پر ایک رسم ہے اور لوگ اس پر مضبوط و محکم عقیدہ رکھتے ہیں ،مسئلہ اس طرح ہے کہ کہ محرم کی نویں تاریخ اور عاشورہ کے دن ایک علم جو تمام علاقہ میں رائج ہے مخسوس لوگوں کے ہاتھوں میں دیتے ہیں کہ شکص عمدار اپنے مخسوص طریقے سے کبھی مردوں اور عورتوں پر حملہ آور ہونے اور بچوں ڈرانے یا لوگو ں کی زبان میں کہا جائے کہ علم کو جوش میں لاتے ہیں اورامام حسین (ع) کی طرف اس کی نسبت دیتے ہیں لوگ علم کے ارد گرد جمع ہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں علم شخس کو اپنے پیچھے لے جاتا ہے جب علم بعض افراد کو زخمی کر دیتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ زخمی شخص برا آدمی ہے اور اس نے علم کو شک کی نگاہ سے دیکھا ہے افسوس کی بات یہ ہے کہ ایسا لوگوں کے ہاتھوں میں جوش میں لایا جاتا ہے کہ جن کے حالات معلوم ہیں اور کبھی کبھی دیندار اور محترم لوگوں کو زخمی کر دیا جاتا ہے اس سلسلے میں آپ کا نظریہ مطلوب ہے ؟

جواب۔حضرت خامس آل عبا (ع) کی عزاداری کی تقویت کے مہم اسباب میں سے ہے لیکن اس کو اس طرح لیکن اس کو اس طرح کے غلط کاموں میں آلودہ نہیں کرنا چاہئے کہ عزاداری کی اذیت آزار اور آبرو دار شخاص میں ہتک حرمت کا باعث ہو جائے

دسته‌ها: عزاداری

زمانہ حاضر میں انفال کا حکم

آیات اور روایات کے ظاہری معنی کے مطابق، انفال دنیا کے تمام بیابانوں، پہاڑوں، جنگلوں اورسب دریاؤں کو شامل ہے ؛لیکن موجودہ شرائط میں بین الاقوامی ملکی سرحدیں معین ہیں جو تمام حکومتوںکے لئے قابل قبول ہیں اس صورت میں کیا انفال بھی ان سرحدوں میں محدود ہوجائے گا؟

جواب: ظاہر روایات بلکہ بہت سی روایات کی صراحت کے مطابق، انفال روئے زمین کے تمام منافع کو شامل ہے لیکن یہ بات واضح ہے کہ حاکم اسلامی اور ولی فقیہ مسلمانوں کے مفاد کے مطابق جہانی قوانین کا لحاظ کرسکتا ہے ۔

دسته‌ها: انفال
قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت