نماز کی بعض رکعتوں کا وقت کے باہر واقع ہونا
اگر ایک یا دو رکعت نماز، وقت کے اندر اور بقیہ خارج وقت میں واقع ہو، کیا یہ ادا شمار ہوگی یا قضا، یا ادا اور قضا دونوں ؟
یہاں تک کہ اگر ایک رکعت بھی وقت میں واقع ہو تو ادا ہے ۔
شرکت کا کام مٹا کر اس کے تبلیغاتی سامان سے استفادہ کرنا
بہت سی کمپنیاں اور دفاتر مختلف مناسبتوں پر پوسٹر اور اشتہار وغیرہ چھاپ کر جیسے نئے سال کا کیلینڈر یا نئے سال کا پوسٹر وغیرہ بانٹتے ہیں ان میں نیچے ان کی کمپنی یا دفتر کا نام دیا ہوتا ہے، کیا ایسے پوسٹر اور اشتہارات سے ان کے نام مٹا کر ان سے استفادہ کیا جا سکتا ہے؟
اگر آپ نے انہیں خریدا ہے تو آپ کو اختیار ہے لیکن اگر آپ کو ہدیہ کیا گیا ہے تو آپ لیے ان کے نام بدلنا صحیح نہیں ہے۔
کن مسائل میں میت کی تقلید کرسکتے ہیں
مردہ مجتہد کے کن فتووں پر عمل کیا جاسکتا ہے؟
صرف ان مسائل میں مردہ مجتہد کے فتوی پر باقی رہ سکتے ہیں جس پر پہلے عمل کرچکے ہوں ۔
جانوروں کا چارا، غلاظت کے علاوہ
حیوان کا نجاست کھانا (غلاظت کے علاوہ) جیسے پرندوں کا اپنے کھانے میں خون کا استعمال کرنا کیا صورت رکھتا ہے ؟
جواب : حیوان کا کوئی بھی نجاست کھانا پاخانے کے علاوہ، اسکے گوشت اور دودھ کے حرام ہونے کا باعث نہیں بنتا لیکن اس سے پرہیز کرنا بہتر ہے ۔
عزاداری میں سیاہ لبا س پہنا
امام حسین علیہ السلام اور دیگر ائمہ علیہم السلام کی عزاداری میں ، سیاہ لباس پہنا جیساکہ صاحب حدائق نے فرمایاہے ، شریعت کی رو سے بہتر ہے، یانہیں ؟
جواب : اگر یہ شعائر اللہ کی تعظیم کے عنوان سے ہوتو بہتر ہے ۔
لواط یا زنا پر مجبور کرنے والے کا قتل
کیا حرام کام مثلاً لواط اور زنا پر اکراہ اورمجبور کرنے والے کا خونمعاف ہے؟ اگر اس کو قتل کرنے کے سوا بچنے کا کوئی اور راستہ نہ ہو تو کیسا ہے؟
جواب: جبکہ اس کے قتل کے علاوہ کوئی اور راستہ نہ ہو، تو اس کا خون معاف ہے۔
روزہ دار کا پورے بدن کو پانی میں ڈبونا
ہم ایک ایسی جگہ کام کرتے ہیں جہاں پر اصول صحت کے تحفظ کی خاطر ، ہم دن میں ایک یا کئی بار حوض ”کلور+پانی“ میں غوطہ لگانے پر مجبور ہیں ؛ اس چیز کو مدّنظر رکھتے ہوئے کہ ہمار پورا بدن اور سر پانی میں چلا جاتا ہے، اس صورت میں ہمارے روزے کا کیا حکم ہے؟ یہ بھی ذکر کردینا ضروری ہے کہ میں یا میرے ساتھی پورے ماہ رمضان کی چھٹی نہیں لے سکتے تو ہمارا کیا وظیفہ ہے؟
سب سے اچھا راہ حل یہ ہے کہ پانی میں جائیں لیکن سر کو پانی کے اندر نہ لے جائیں؛ اور پانی کو اپنے سر پر ڈالیں یا آدھے سر کو ایک بار ڈبوئیں اور آدھے کو دوسری بار۔
قابل علاج ناک کی دیت
شیعہ فقہاء عظام کی نظر پر توجہ رکھتے ہوئے وہ فرماتے ہیں کہ:” اگر توڑنے یا جلانے وغیرہ سے ناک فاسد ہوجائے تو کامل دیت کا سبب ہے لہٰذا حضو فرمائیں: آج ہم طب کے پیشرفتہ دور میں ہیں جس میں ناک کے ٹوٹنے کا علاج بڑا سادہ وکم خرچ ہے اور معمولا ٹوٹنے سے ناک فاسد نہیں ہوتی، کیا پھر بھی کامل دیت دینا ہوگی یا اگر بغیر عیب کے ترمیم (سرجری) ہوجائے ایک سو دینار دینا پڑیں گے، یا یہ کہ طبی اہل خبرہ کی نظر کے مطابق ، دیت کے معین کرنے میں قاضی کے ہاتھ کھلے ہیں؟
جواب:اگر سادگی کے ساتھ قابل علاج ہے تو اس کو ارش کا حکم شامل ہوگا ۔
بہترین اور مطلوبہ عزاداری کا طریقہ
بہترین کیفیت میں امام حسین (ع) کی عزاداری کرنے کے طریقےکے متعلق اپنا با برکت نظریہ بیان فرمائیں ؟
جواب ۔عزاداری کا بہترین شیوہ باشکوہ مجلسیں کرنا امام حسین(ع) کے مقدس مقاصد کا بیان اور کربلا کا تاریخی خاکہ اور اس کے بعض حصوں کی تحلیل کرنا اور سوگواری کے پروگرام (مصائب وغیرہ)اور اسی طرح باشکوہ عزاداری کے ماتمی دستہ اور اسکے ساتھ بیدار کرنے والے اور انسان ساز نوحہ و نعرے بہترن مضامین کے پوسٹر وغیرہ تقسیم کرنا بینر وغیرہ لگانا اور امام حسین کے مقاصد کو واضح کرنے والے جذاب اور جالب توجہ نوحہ اور نعرے اسی طرح کی دوسری چیزیں.
لوگوںکی اُن جائدادوں کا حکم جو ماسٹر پلان میں آگئی ہوں
مینسپلٹی نے لوگوں کے بہت سے مکانوں اور دوکانوں کو ماسٹر پلان میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے بہت سے خاندان بے گھر اور بہت سی اجتماعی اور خاندانی مشکلات میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ اس طرح کہ اب ۹ افراد پر مشتمل تین خاندان سالوں سے آوارہ ہیں، اس کا شرعی حکم کیا ہے؟
جائز نہیں ہے کہ حکومت کسی کی جائداد کو ماسٹرپلان میں لے، اور ان کی تکلیف روشن نہ کرے ۔ اگر واقعاً حکومت کو ان کی ضرورت ہے تو ان کی حالیہ تو قیمت کو ان کے مالکان کو ادا کرے ۔ بلاتکلیف رکھنا شرعیت کے خلاف ہے ۔
رہائشی گھر کو بیچنے سے آثار قدیمہ کے محکمہ کا منع کرنا
جس گھر میں ہم ساکن ہیں، اور اس کی سند بھی معتبر ہے، یہ چھ آدمیوں کو میراث میں ملا ہے ۔ کچھ مدت پہلے آثار قدیمہ کی کمیٹی نے اس کے ایک کمرے کو آثار قدیمہ کے نام کردیا ہے اور کہا ہے:۱۔ تمہیں گھر کے توڑنے کا حق نہیں ہے ۔۲۔ گھر کے بیچنے کا بھی حق نہیں ہے ۔ مگر یہ کہ مذکورہ کمرے کو نہ بیچیں ۔۳۔ اس چیز پر توجہ کرتے ہوئے کہ بعض وارثین اپنے حصّے کو بیچنے کا قصد رکھتے ہیں اور بعض، نئے طریقے سے بنانے کا، اور آثار قدیمہ کمیٹی بھی بجٹ کی کمی وجہ سے اس کو نہیں خرید سکتی ہے ، اس سلسلے میں ہماری کیا تکلیف ہے؟
اگر آثار قدیمہ کمیٹی اس کمرے کی حفاظت کی ضرورت کا احساس کررہی ہے تو اس کو اس کی عادلانہ قیمت ادا کرنا چاہیے ۔ اس صورت کے علاوہ گھر کے مالکان اپنی جائداد میں تصرف کرنے کا حق رکھتے ہیں ۔
عدالت میں اعتراف کرنے کے لئے زانی کو حاضر کرنا
برای مہربانی درج ذیل سوالات کے جواب عنایت فرمائیں:الف) کیا زناکے ملزم کو، اعتراف کرنے کے لئے، عدالت میں لانا جائز ہے؟ب) جائز ہونے کی صورت میں کیا قاضی کو اجازت ہے کہ ملزم کو یہ سمجھائے کہ اس کا جرم کیا ہے؟ج) دوسرے سوال کے جائز ہونے اور ملزم کے قبول کرنے کی صورت میں، کیا سمجھانے کے ذریعہ قبول جرم کرنا، اقرار کی حیثیت رکھتا ہو، یا یہ کہ اقرار کرے اور اس عمل (بد) کی صراحت بیانی، کو موضوعیت حاصل ہے، نیز ایک بار اقرار کی صورت میں، کیا متعدد بار اور متعدد نشستوں میں، سوال کو دہرانا، لازم یا جائز ہے؟د) کیا ملزم کی خاموشی سے اس کا انکار، ظاہر ہوتا ہے؟
جواب: الف) زنا کے ملزم کو عدالت میں حاضر نہیں کیا جاسکتا مگر یہ کہ عدالت میں جاکر پہلے گواہ ، گواہی دیدں، یا یہ کہ جبراً اور زور زبردستی زنا کیا گیا ہو اور وہ عورت جس سے زنا کیا گیا ہے، عدالت میں شکایت کرے یا ملزم کچھ دوسرے جرائم کا مرتکب ہوا ہو جیسے پرائی عورت کے ساتھ خلوت، کہ اس طرح کے جرم کی وجہ سے عدالت میں حاضر کیا جائے ۔جواب: ب) گذشتہ جواب سے اس کا جواب بھی معلوم ہوگیا ہے ۔جواب: ج) اقرار صاف وشفاف ہونا چاہیے اور اقرار کے لئے، قاضی کے اصرار کرنے کی کوئی وجہ اورحیثیت نہیں ہے ۔جواب: د) خاموشی سے کوئی چیز ثابت نہیں ہوتی اور اس طرح کے موقعہ پر، انکار لازم نہیں ہے بلکہ اقرار ہونا چاہیے ۔
قذف (زنا کی تہمت والزام) کے موارد
جو شخص، دوسرے پر کفر والحاد کی تہمت لگاتا ہے اور حاکم شرع کے سامنے اس الزام کو ثابت نہیں کرسکتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟الف) کیا اس طرح کے مورد کو قذف کا مصداق سمجھا جاسکتا ہے؟ب) جواب کے منفی ہونے کی صورت میں، اس کے ساتھ کس طرح کا برتاؤ کرنا چاہیے؟ج) چنانچہ وہ شخص، جس پر تہمت لگائی گئی ہے، اپنے حق سے صرف نظر اور درگذر کرے تو کیا اس طرح کا الزام لگانے والے شخص سے، سزا (حد) یا تعزیر ساقط ہوجائے گی؟
الف و ب) قذف فقط دو صورت میں ہوتا ہے: زنا کی تہمت لگانا یا لواط کا الزام لگانا، باقی دوسرے ناجائز الزامات لگانے پر تعزیر (غیر معین سزا) ہے ۔جواب: ج) ظاہر یہی ہے کہ حقدار کے اپنے حق سے درگذر کرنے سے، تعزیر کا حکم جاری نہیں ہوگا، مگر یہ کہ حاکم شرع تشخیص دے کہ اس طرح کے موارد میں، تعزیر ی سزا کو ترک کرنا، معاشرے میں گناہ وفساد کا سبب بنے گا، تب عنوان ثانوی کے اعتبار سے اس کو تعزیر کیا جائے گا ۔
میت کی نمازوں اور روزوں کی قضا سے لاعلمی
اگر کوئی شخص مرجائے اور اس کی اولاد کو معلوم نہ ہو کہ میّت پر قضا نماز یا روزے تھے یا نہیں؟ اس کی اولاد کا کیا وظیفہ ہے؟
ان کو صحت پر حمل کرنا چاہیے اور کہیں کہ انشاء الله اس کے ذمہ کوئی چیز نہیں ہے ۔