ایسے امام جماعت کی اقتداء کرنا جو اجارہ کی نماز پڑھ رہا ہو
اگر امام اجارہ کی نماز پڑھ رہا ہے تو کیا مامومین اس کی اقتداء کرسکتے ہیں؟
اگر نماز اجارہ ایسے شخص کی ہو کہ جس کی نماز قطعی طور سے قضا ہوئی ہے تو ایسے امام کی اقتداء میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔
اجرت پر عمل ( نماز وغیرہ) کرنے والے (اجیر) کیلئے ثواب
جو لوگ اجرت پر عبادت کرنے کے لئے ( یعنی اجرت پر نماز اور روزہ و حج بجا لاتے ہیں )یا اجرت پر دوسرے کام کرنے کے لئے آتے ہیں مثال کے طور پر مزدوری پر مسجد اور مام باڑہ کی تعمیر کرتے ہیں اور اپنی مزدوری بھی لیتے ہیں ،کیا ان کو خدا وند عالم ثواب بھی دے گا ؟
چنانچہ ،مزدور اور اجرت پر کام کرنے والے لوگوں کا قصد ، بندوں کو ان کی ذمہ داریوں اورقرضوں سے نجات دلانا ہو، تو انہیں ثواب بھی ملے گا۔
ایک میت کیلئے دو لوگوں کا اجیر ہونا
کیا ایک دن میں دو یا دو سے زیادہ اشخاص ، ایک میت کے لئے روزہ رکھ سکتے ہیں ؟ اور اسی طرح کیا امام اور ماموم دونوں ایک شخص( میت) کی طرف سے نماپڑھ سکتے ہیں ؟
جواب:۔ کوئی حرج نہیں ہے، لیکن ایک دن سے متعلق ، ظہر عصر ، مغرب اور عشاء کی قضا نمازوں کو اسی ترتیب سے بجا لائے ۔
ایسا اجیر جو میت کے نماز روزے قضا کرنے پر قادر نہیں ہے
اگر کوئی شخص کسی میت کی نمازوں کو اجرت پر پڑھنے کی ایک عالم دین کی طرف سے ذمہ داری لے لے ، اور کچھ مدت کے گذرنے کے بعد ان کو انجام دینے پر قادر نہ ہو اور وہ عالم دین بھی ، دنیا سے گزر گئے ہوں ، کیااس صورت میں ، دوسرے شخص سے اجرت پروہ نماز یں ادا کراسکتا ہے ؟
جواب:۔ اگر اس شخص کو نہیں جانتا جس نے پیسہ دیا تھا تو دوسرے مجتہد کی اجازت سے کسی شخص کو اجرت دے کر اس کام پر مامور کرسکتا ہے ۔