سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس: حروف الفبا جدیدترین مسائل پربازدیدها

زنا کار عورت سے شادی کرنے کےلئے زانی مرد کو مجبور کرنا

اگر زانی، زانیہ سے شادی کرلے تو ان کے محلہ میں ، گناہ کم ہونگے اور ان کی اصلاح بھی ہوجائے گی، اس صورت میں کیا ان دونوں کو شادی کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے ؟

جواب:۔کسی کو شادی کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، لیکن ان کوتذکر دینا اور رہنمائی کرنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے اسی طرح ان موارد میں کہ جب قاضی ان کو معاف اور سزا دینے سے صرف نظر کرسکتا ہو تو اسے (قاضی کو ) حق ہے کہ معاف کرنے کو شادی کرنے سے مشروط قرار دے .

حرام گوشت مچھلیوں کی خرید وفروخت

حرام گوشت مچھلیوں کی خریدوفروخت کاکیا حکم ہے؟

اگر ان کے فائدے اور ان کا استعمال حلال ہو جیسے پرندوں کی غذا فراہم کرنے وغیرہ کے لئے تو جائز ہے، اسی طرح انھیں مسلمانوں کو فروخت کرنے میں جو ان کا کھانا جائز سمجھتے ہیں، کوئی اشکال نہیں ہے ۔

مصنوعی انعقاد نطفہ کا شرعی حکم

کسی شادی شدہ عورت کے رحم میں کسی اجنبی مرد کا نطفہ ڈالنا کیا حکم رکھتا ہے؟ اسی طرح سے اس کے رحم میں اس کے شوہر کا نطفہ تلقیح کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب: عورت کے رحم میں کسی غیر مرد کا نطفہ ڈالنا جائز نہیں ہے اور شوہر کا نطفہ ڈالنا اگر حرام لمس و نطر کا باعث ہو تو صرف ضرورت کے وقت جائز ہے ۔

کافروں کو مردار اور نجس غذا کو فروخت کرنا

کیا حرام مچھلیاں کافروں کو فروخت کی جا سکتی ہیں اور انکی فروخت سے حاصل شدہ رقم کو استعمال کریں یا اسلامی حکومت کو دیدیں ؟

جواب : جو لوگ انہیں حلال سمجھتے ہیں انہیں بیچنا جائز ہے اور اسی طرح مردار نجس کھانا اور بعض غیر ماکول جانوروں کو بھی ، لیکن شراب اور اس طرح دیگر چیزوں کو بیچنا جائز نہیں ہے

بلاد کفر میں دینی مبلغوں کا سفر

اگر کوئی دینی مبلّغ ، اپنی زوجہ اور بچوں کے دین کے ضعیف ہونے کا امکان دے تو کیا اس صورت میں، بلاد کفر کی جانب تبلیغ کے لئے سفر کرسکتا ہے؟

فقط امکان اور احتمال کافی نہیں ہے، مگر یہ کہ قوی امکان ہو اور اس طرح کے مسائل میں جو تبلیغ اسلام سے مربوط ہیں، وسوسہ نہیں کرنا چاہیے

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت