استاد کی سہل انگاری کے سبب طالب علم کا فیل ہوجانا
اگر ایک ممتحن امتحانی پرچوں کی تصحیح یا مدرسہ کے عہدہ دار ان کے نمبروں کے منتقل کرنے میں سہل انگاری کریں اور اس سہل انگاری کے سبب طالب علم فیل ہوجائے، کیا ممتحن یا مربوطہ عہدہ دار، طالب علم کی مادی اور معنوی خسارت کی بابت جو ایک سال پیچھے رہ جانے کی وجہ سے اس کو حاصل ہوئی ہے، ضامن ہیں؟
ضامن ہیں۔
مجسمہ بنانے کا حکم
انسان یا کسی حیوان کا کامل مجسمہ بنانے کا کیا حکم ہے نیز نقاشی یا آرٹ کیسا ہے ؟
جواب ۔مجسمہ بنانے میں اشکال ہے اور آرٹ جائز ہے
ایڈس کے وائرس کو دوسرے کی طرف منتقل کرنے والے کا ضامن ہونا
ایک ایڈس وغیرہ کے مریض نے اپنی بیماری دوسرے کو بھی اسے لگادی ہے کہ کچھ مدت کے بعد اس کے رنج ودرد اور موت کا سب ہوجائے گی، چنانچہ ناقل (بیماری کو منتقل کرنے والا)منقول سے پہلے فوت کرجائے، جانی (ناقل)کی موت کے بعد مجنی علیہ (منقول) کی دیت یا خسارت ان عمد، شبہ عمد، خطاء محض کے فرضوں کس کے ذمہ ہوگی؟
جب بھی ناقل موت کا سبب ہوا ہو تو دیت اس کے اموال سے لی جائے گی۔
اگر میت کے وارثوں میں، شوہر ، باپ ، ماں اور ایک بیٹی ہو
جناب احمد نے ایک خاتون، فاطمہ سے شادی کی، مہر دس لاکھ تومان معیّن ہوا، جس میں دو لاکھ تومان، نقد ادا کردیا گیا اور باقی آٹھ لاکھ تومان کا چیک، احمد نے فاطمہ کے نام لکھ دیا اور چند شرائط کے تحت، میرے پاس امانت کے طور پر رکھ دیا، جو میرے پاس موجود ہے، وہ خاتون یعنی فاطمہ کچھ عرصہ بعد، دنیا سے گذر جاتی ہے، اس مرحومہ کی پہلے شوہر سے (جو ابھی زندہ ہے) ایک بیٹی ہے جو اپنے نانا کے ساتھ رہتی ہے، مرحومہ کے والد نے تجویز پیش کی ہے جناب احمد کا چیک جو مرحومہ کے نام ہے، وہ انہی کو واپس کردیا جائے، یہ یاددہانی بھی ضرور ی ہے کہ مرحومہ فاطمہ کے والدین باحیات ہیں نیز مرحومہ کے کچھ بہن بھائی بھی موجود ہیں، یہ تمہید مدنظر رکھتے ہوئے درج ذیل سوالات کے جواب عنایت فرمائیں:الف) اس مرحومہ کے وارث کون ہیں؟ب) مذکورہ چیک کی رقم میں سے، مرحومہ کی بیٹی کا حصّہ کس قدر ہے، جو اپنے نانا کے پاس رہتی ہے؟ج) کیا میں شرعی طور پر مذکورہ چیک کو مرحومہ کے والد کے حوالہ کرسکتا ہوں تاکہ وہ مرحومہ کے شوہر (احمد) کو بخش دیں یا نہیں؟د) شریعت کی رو سے، میرے اختیار میں چیک ہونے اور اس میں ان کے تحریر کردہ شرائط نیز اس سلسلہ میں میرے قاضی ہونے کے متعلق، میرا کیا وظیفہ ہے؟
جواب: الف) اس کے وارث، شوہر، باپ، ماں اور ایک بیٹی ہے (البتہ اگر دوسری کوئی اولاد نہ ہو) اس کے شوہر (احمد) کا حصّہ ایک چوتھائی، والدین میں سے ہر ایک کا چھٹا حصّہ اور باقی یعنی چھ حصوں سے، ڈھائی حصّے، بیٹی کے ہیں جو اسے ملیں گے ۔جواب: ب وج) مذکورہ چیک کی رقم تمام وارثوں سے متعلق ہے اور ان کے والد فقط اپنا حصہ بخش سکتے ہیں اور جبکہ آپ کسی خاص شخص (وارث) کے حوالہ، چیک نہیں کرسکتے ہیں لہٰذا سب کے اختیار میں دیدیں ۔جواب: د) آپ کے لئے تمام وارثوں کو اطلاع دینا ضروری ہے تاکہ وہ خود جمع ہوکر چیک کی وضعیت کو روشن کریں ۔
نقصان اٹھانے والے کا بڑھتے ہوئے نقصان کو روکنا
کیا علم وقدرت کی صورت میں نقصان اٹھانے والا شخص موظّف ہے کہ بڑھتے ہوئے نقصان کی روک تھام کرے؟ اگر جواب مثبت ہو اور یہ کام نہ کرے، کیا نقصان پہنچانے والا اس نقصان کو بھی پورا کرے گاجس کو نقصان اٹھانے والا روک سکتا تھا؟
اس صورت میں جب کہ نقصان اٹھانے والا نقصان کو بڑھنے سے روک سکتا ہو اور عمداً اس کام کو نہ کرے، نقصان کا زیادہ ہونا خود اس کی ذمہ داری ہے اور وہ شخص جس نے نقصان کو ایجاد کیا ہے، نقصان کے زیادہ ہونے کے مقابل میں ضامن نہیں ہے ہمارے فقہاء نے اس مسئلہ کو کتاب قصاص میں ، اس شخص کے بارے میں جس کو کسی نے دریا میں ڈال دیا ہو اور وہ خود اپنے آپ کو نجات دے سکتا تھا لیکن اقدام نہ کرے، ذکر کیا ہے اور کہا ہے” شخص اول ضامن نہیں ہے“ اور چونکہ اس حکم کو قواعد کی بنیاد پر بیان کیا ہے لہٰذا دوسرے موارد منجملہ اموال میں سرایت دے سکتے ہیں۔
خلوت میں حرام کام کے مرتکب ہونے کی اطلاع
ایسے موقعوں پر کہ جب بعض لوگ اپنے گھروں میں، دوسروں کی نگاہوں سے دور ہوکر اور پڑوسیوں کے لئے مزاحمت ایجاد کئے بغیر، حرام کام انجامے دیتے ہیں کیا اذن یا فتہ قاضی کے لئے ان لوگوں کو فعل حرام انجام دینے کی وجہ سے تعزیری سزا دینے کا حق ہے یا ایسا کرنا شریعت کی رو سے جائز نہیں ہے جیسے: الف) ویڈیو پر گندی فلمیں دیکھنا -ب) گندے گانے اور ہیجان انگیز میوزک سنّ-ج) غیر عورتوں کے ہیجان انگیز اور برہنہ فوٹو دیکھن-د) آلات قمار رکھنا اور شخصی طور پر ان سے کھیلن-
چنانچہ قاضی کو اس طرح کے امور میں اجازت اور عام معمولی طریقہ سے اُسے اس طرح کے کاموں اور برائیوں کے بارے میں، معلومات حاصل ہوجائے تو انھیں تعزیر اور اپنی صواب دید کے مطابق سزا دینا لازم ہے لیکن اگر اس طرح کے اقدامات دیگر فساد وگناہ کا باعث ہوجائیں تب اس صورت میں پردہ پوشی ضروری ہے اور اگر انھیں بلاکر، دھمکانے ڈپٹنے، راہنمائی کرنے اور ان لوگوں سے ان کاموں سے باز آنے کا وعدہ لینے سے مقصد حال ہوجائے تو اسی مقدار پر اکتفا کی جائے ۔
ارتکاب جرم کے لئے پلان بنانا
اگر کوئی شخص جرم کے ارتکاب کی زمینہ سازی کی وجہ سے نشہ آور دوا یا ایسی ہی کوئی چیز جس سے عقل زائل ہوجاتی ہے کسی کو کھلائے کیا ضامن ہے؟ اگر اس کام سے خود مرجائے کیااس کا خون ہدر(رایگاں)جائے گا؟
اس صورت میں جب اس نے اس کام کو جنایت کے محقق ہوجانے کے قصد سے کیا ہو، یا جانتا ہوکہ غالبا یہ عمل تحقق جنایت کا سبب ہوجائے گا، ہر چند کہ اس کی نیت نہ رکھتا ہو، ضامن ہے اور اپنے مسئلہ میں اس کا خون ہدر جائے گا۔
قاضی کے ذریعہ طلاق
جب کوئی شخص اپنی زوجہ پر سختی کرے اور اس کو طلاق دینے پر بھی راضی نہ ہو تو قاضی کس صورت میں اس خاتون کو طلاق دے سکتا ہے ؟
جواب:۔قاضی کیلئے طلاق دینا اس صورت میں جائز ہے کہ جب مصالحت کا امکان اس حد تک ختم ہو جائے کہ شدید عسر وحرج اور مشقت کا باعث ہو، شوہر بذات خود طلاق دینے پر آمادہ نہ ہو اور قاضی کی دی ہوئی طلاق رجعی ہوتی ہے، لیکن اگر شوہر، رجوع کرے اور اس کے بعد دوبارہ آپس میں نا اتفاقی کا موضوع باقی رہے ، تو (قاضی) دوبارہ طلاق دے گا، یہاں تک کہ تیسری طلاق بائن ہوجائے گی .
مجسمہ کی خرید و فروخت
کیا آٓرٹ نقاشی اور مجسمہ بنانے کا حرام ہونا اس وجہ سے ہے کہ اس سے شرک آمیز برداشت ہوتی ہے اور بت پرستی کا پہلو پایا جاتا ہے؟اس صورت میں آج کے زمانے میں تو یہ امور عام لوگوں میں بت پرست کی ذہنیت کو ایجاد نہیں کرتے بلکہ ہنر کے عنوان سے جانے پہچانے جاتے ہیں اور استعمال کئے جاتے یں ان میں مشغول ہونا کیسا ہے ؟
جواب۔مجسمہ بنانا اور اس کیخرید و فروخت میں بہر حال اشکال ہے مگر اس صورت میں کہ جب کھیلونوں کی حیثیت رکھتے ہوں .
دیوانگی
میراشوہر ایک محترم اور ماہر ڈاکٹر تھا افسوس کہ چند سال ازدواجی زندگی گزارنے کے بعد ، جنون اوردیوانگی میں مبتلا ہوگیا-۔میں نے انکے حواس مختل (پاگل ) ہونے کی عدالت میں اطلا ع دی اور سرکاری ڈاکٹر نے بھی اس تا ید کردی ہے ، اگر حاکم شرع اس کو ممنو ع التصرف قرار دیدے تو کیا اس صورت میں ، محض ممنوع التصرف کا حکم جاری ہوتے ہی عقد نکاح فسخ ہو جائے گا ؟یا فسخ نکاح کے لیے عدالت میں جانا ہوگا ؟
عورت فسخ نکاح کے لیئے صیغہ جاری کر سکتی ہے ، اور احتیاط یہ ہے کہ اس کی اطلاع حاکم شرع کو پہنچائے۔
دیر سے ادا کرنے کی صورت میں گھاٹے کو وصول کرنے کی شرط لگانا
اگر دیر سے قرض ادا کرنے کا خسارہ ، عقد لازم کی ضمنی شرط کی صورت میں ہو تو کیا اس ( خسارے ) کا لینا جائز ہے ؟
اگر عقد کے ضمن میں ، لازم کی الگ شرط ہو تو جائز ہے۔
کسی کے ذاتی تالاب میں ڈوب کر مرجانا
ایک موسَّسہ(فاؤنڈیشن) نے مچھلی پالن کے لئے ایک تالاب بنایا، اس کام میں کامیابی نہ ملنے کی وجہ سے تالاب کو بغیر حفاظتی انتظام، بغیر حصار اور بغیر”تیرنا منع ہے“ کے بورڈ لگائے کے چھوڑ دیا، کچھ جوان اس میں تیرنے کے لئے گئے ان میں سے ایک ڈوب گیا، کیا مذکورہ موسَّسہ اس جوان کی دیت ادا کرنے کا ضامن ہے؟
جواب: جب بھی غرق ہونے والے بالغ اور عاقل ہوں تو کوئی ان کے خون کا ضامن نہیں ہے ۔
لکڑی پر تصویریں کندہ کرنا
بندہ ایک مدت سے لکڑی کے اوپر تسویروں کو برجستہ صورت میں حک کرتا ہوں اور اس طریقہ سے اسرار بعاش کرتا ہوں چونکہ میں نے سن رکھا تھا کہ جاندار کا کامل مجسمہ بنانا بنانا تو حرام ہے لیکن بدن کا کچھ حصہ بنانا حرام نہیں ہے اور وہ بھی لکڑی پر چک (یعنی برجستہ کرنے کے صورت میں کیا بندہ کا اس طریقہ سے اسرار معاش کرنا شریعت کی رو سے جائز ہے ؟
جواب ۔اس طرح کے برجستہ (ابھرے ہوے)نقوش میں شرعاً اشکال ہے لیکن کوشش کرو کہ ایسے نقش و نگار نہ ہوں جن سے غیر اسلامی دین و مذہب کی ترویج ہوتی ہو یا جو تصویریں اخلاق کے فاسد ہونے کا سبب ہوں

