نشہ آور چیزوں کو تیار کرنا، تقسیم کرنا اور ان کا استعمال
ایران کے اسلامی معاشرے میں، نشہ آور چیزوں کے متعلق حکم شرعی سے شک وتردید برطرف کرنے کی غرض سے، ہماری یونیورسٹی اور دانشکدے اس موضوع کی چھان بین اور تحقیق کا ارادہ رکھتے ہیں، برائے مہربانی اس سلسلے میں شریعت کا حکم بیان فرمائیں؟
نشہ آور چیزوں کا استعمال خواہ کسی مقدار میں بھی ہو، بے شک حرام ہے، نشہ آور چیزیں خواہ قدیمی طرز کی ہوں یا ہمارے زمانے میں ایجاد شدہ ہوں یا آئندہ زمانے میں ایجاد کی جائیں، نیز اس کی کاشت، پیداوار، فصل کاٹنے، تیار کرنے، تقسیم ،خرید وفروخت، حفاظت اور ان کے استعمال میں کسی قسم کی مدد کرنا حرام ہے، اسلامی معاشروں پر لازم ہے کہ اس جان لیوا اور گھروں کو تباہ وبرباد کرنے والی بلاء کا شدّت سے مقابلہ کریں اور امربالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ ادا کرنے میں کوتاہی نہ کریں ۔