سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس: حروف الفبا جدیدترین مسائل پربازدیدها

امام زادہ (وقف) کی زمین پر دکانیں بنوانا اور ان کا کرایہ

دو مومن آدمی جو جہرم کے مقام پر واقع مسجد کے روزانہ کے کام انجام دیتے ہیں اور امام زادہ اسماعیل کے مرقد کے انتظامات دیکھتے ہیں ، امامزادہ اسماعیل کے مرقد کے متروکہ قبرستان کے ایک گوشہ وکنارے پر اپنے پیسہ سے دو دکانیں بنواتے ہیں ، اس کے بعد ان دونوں دکانوں کو ، سستے دام پر بیچنے والی کمپنی کے ذمہ داروں کو کرایہ پر دیدیتے ہیں ، انھوں نے کرایہ کی رقم کو مسجد اور امام زادہ کے مرقد کے اخراجات کے لئے منظور کیا ہے ، اب اس بات پر توجہ رکھتے ہوئے کہ مسجد اور امام زادہ کے مرقد کا متولی ، شرعی نہیں ہے اور ان کا وقف نامہ بھی موجود نہیں ہے ، مندرجہ ذیل سوالوں کے جوابات عنایت فرمائیں :الف ) کیا دکانیں بنوانا اور خصوصاً ان کو کرایہ پر دینے کے لئے ، مجتہد جامع الشرائط سے اجازت لینا ضروری ہے ؟

جی ہاں اجازت کی ضرورت ہے ، اور چنانچہ مذکورہ زمین ، متروکہ رہی ہو ، تو ہم اس میںعمارت بنانے کی اجازت دیتے ہیں ، اور انھیں کرایہ پر دینا اس صورت میں جائز ہے جب مذکورہ عمارت ( دکانیں ) مسجد اور امام زادہ کے کاموں کیلئے ضروری نہ ہوں ، اور کرایہ کی رقم امام زادہ اور مسجد میں خرچ کی جائے۔

دسته‌ها: وقف

قبرستان کی زمین میں شخصی عمارت بنانا ۔

ایک زمین جو ایک خاص آبادی یا شہر کے لئے وقف تھی اور بطور قبرستان استعمال ہورہی تھی ، کیا قبرستان کو منہدم کرکے دوبارہ شخصی عمارت کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے؟

جواب: اس صورت میں جب کہ وقف دفن اموات کے لئے ہوا اس کو بدلا نہیں جاسکتا؛ مگر یہ کہ میتوں کا دفن کرنا وہاں ممکن نہ ہو، اس صورت میں اس زمین کو دیگر کارخیر جیسے مسجد، مدرسہ کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

دسته‌ها: قبرستان

دفاع کرتے ہوئے کسی شخص کو جسمانی نقصان پہنچنا

ان نقصانات اور صدمات کے بارے میں فرمائیے جو دفاع کے مقام میں اشخاص پر وارد ہوتے ہیں:الف) چنانچہ کوئی شخص اپنے دفاع میں ایسا عمل کرنے پر مجبور ہو جائے جس سے اس کو جسمانی نقصان پہنچے ، یا اس کے مرنے کا سبب بن جائے اس کی موت یا نقصانات کی ذمہ داری کس پر ہوگی؟ مثال کے طور پر کوئی شخص جنسی تجاوز سے بچنے کے لئے اپنے آپ کو شیشے سے ٹکرالے اور زخمی ہوجائے یا بلندی سے کودنے کی وجہ سے اس کا پیر ٹوٹ جائے، یا مرجائے تو اس صورت میں اس کا ضامن کون ہے؟

جواب: اگر حملہ آور اس کو دھکادے، یا زخمی ہونے یابلندی سے گرنے کا سبب بنے تو وہ ہی ذمہ دار ہے ، لیکن اگر خود اپنی نجات کے لئے ایسا کام کرے تو دیت یا قصاص کسی پر نہیں ہے؛ ہرچند حملہ آور کو سخت سزا دی جائے۔ب) گذشتہ مفروضہ میں ، کیا اس صورت کے درمیان جبکہ مدافع راہ فرار کو اس کے اندر منحصر جانے جس کا اس نے انتخاب کیا ہے اور اس صورت کے درمیان جبکہ فرار کا دوسرا راستہ بھی تھا لیکن اس نے جلدی یا خوف کی وجہ سے اسی طریقے پر عمل کیا، کوئی فرق ہے؟جواب: دیت کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں ہے، لیکن سزا کے اعتبار سے فرق ہے۔

احتیاط پر عمل کرنے کے سلسلے میں میت مجتہدین کے نظریات

وہ شخص جو احتیاط پر عمل کرتا ہو کیا اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ احکام جو مردہ مجتہدین کی طرف سے صادر ہوئے ہیں ان کا بھی لحاظ کرے؟

جواب:اگر اس کا مقصد احتیاط مطلق ہے تو اس کو چاہئے کہ تمام علماء کے اقوال کو دیکھے اور اگراحتیاط سے اس کا ہدف ان افراد کے درمیان ہے جن کی مرجعیت کا احتمال دیا جا سکتا ہو تو ایسی صورت میں صرف زندہ علماء کے اقوال سے واقف ہونا کافی ہے۔

ہوسٹل میں لاوٴڈسپیکر سے اذان دینا

بہت سے دوست چاہتے ہیں کہ اذا ن صبح، ظہر اور مغرب ہوسٹل میں لاوٴڈسپیکر سے دی جائے؛ بہت سے طالب علم کی مزاحمت کے بہانہ سے اس کام کے مخالف ہیں؛ جناب عالی کی کیا نظر ہے؟

اذان اسلام کا شعار (نشانی) اور وقت نماز کا اعلان ہے، لاوٴڈسپیکر سے معتدل اور متعارف آواز میں بغیر افراط کے دینے میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔

دسته‌ها: اذان اور اقامت

اس خاتون کا حکم جس کا شوہر مفقود (لاپتہ) ہو

اس عورت کا کیا وظیفہ ہے جس کا شوہر لاپتہ ہوگیا ہو اور اس مدّت میں اس عورت کا نفقہ کہاں سے ادا کیا جائے گا ؟

جواب:۔جس عورت کا شوہر لاپتہ ہوگیا ہو اس کی چند حالت ہیں :الف)اگر صبر کرے تاکہ اس کی کوئی خبر مل جائے تو کوئی ممانعت نہیں ہے، اس صورت میں اس کا نفقہ شوہر کے مال سے ادا کرنا چاہیےٴ .ب) اگر کوئی نفقہ دینے والا مل جائے، ولی ہو یا غیر ولی ہو، تو صبر کرے مگر یہ کہ شدید عسر و حرج یا مہم ضرر ونقصان ہوجائے، اس صورت میں حاکم شرع اس کو طلاق دے سکتا ہے .ج)ان دو صورتوں کے علاوہ، بات ، حاکم شرع تک جائے گی اور حاکم شرع، چار سال تک، اس کے لاپتہ ہونے کے مقام کے آس پاس کے علاقوں میں، تفتیش کرائے گا، اگر پھر بھی پتہ نہ چلے تو پہلے اس کے ولی کو طلاق دینے کی پیشکش کرے گا، اور اگر اس نے طلاق نہ دی تو خود طلاق دیدے گا، اس کے بعد عدّت وفات رکھے گی،(اگر چہ طلاق رجعی کی عدّت کافی ہونا بھی، قوی ہے، لیکن حتی الامکان احتیاط ترک نہیں ہونا چاہیےٴ) تب شادی کرے گی، اور اگر عدّت کے دوران ، پہلا شوہر آجائے تو وہی بہتر ہے، اور اگر عدّت کے ختم ہونے کے بعد (یہاں تک کہ دوسری شادی کرنے کے بعد بھی) پہلا شوہر آجائے تو بھی طلاق نافذ ہے،، اور فقط دونوں کی رضایت اور دوبارہ نکاح کے ذریعہ واپسی کا امکان ہے