دفاع کرتے ہوئے کسی شخص کو جسمانی نقصان پہنچنا
ان نقصانات اور صدمات کے بارے میں فرمائیے جو دفاع کے مقام میں اشخاص پر وارد ہوتے ہیں:الف) چنانچہ کوئی شخص اپنے دفاع میں ایسا عمل کرنے پر مجبور ہو جائے جس سے اس کو جسمانی نقصان پہنچے ، یا اس کے مرنے کا سبب بن جائے اس کی موت یا نقصانات کی ذمہ داری کس پر ہوگی؟ مثال کے طور پر کوئی شخص جنسی تجاوز سے بچنے کے لئے اپنے آپ کو شیشے سے ٹکرالے اور زخمی ہوجائے یا بلندی سے کودنے کی وجہ سے اس کا پیر ٹوٹ جائے، یا مرجائے تو اس صورت میں اس کا ضامن کون ہے؟
جواب: اگر حملہ آور اس کو دھکادے، یا زخمی ہونے یابلندی سے گرنے کا سبب بنے تو وہ ہی ذمہ دار ہے ، لیکن اگر خود اپنی نجات کے لئے ایسا کام کرے تو دیت یا قصاص کسی پر نہیں ہے؛ ہرچند حملہ آور کو سخت سزا دی جائے۔ب) گذشتہ مفروضہ میں ، کیا اس صورت کے درمیان جبکہ مدافع راہ فرار کو اس کے اندر منحصر جانے جس کا اس نے انتخاب کیا ہے اور اس صورت کے درمیان جبکہ فرار کا دوسرا راستہ بھی تھا لیکن اس نے جلدی یا خوف کی وجہ سے اسی طریقے پر عمل کیا، کوئی فرق ہے؟جواب: دیت کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں ہے، لیکن سزا کے اعتبار سے فرق ہے۔