جس شخص کو رمضان کے اٹھائیس دن نصیب ہوئے ہوں
واجب النفقہ ( یعنی جس کا نفقہ واجب ہے) کیا اس کو کفارہ دینا جائز ہے ؟
جواب:۔ احتیاط یہ ہے کہ جس کا نفقہ واجب ہے اس کو مطلقاً کفارہ نہ دیاجائے ۔
مقر ( اقرار کرنے والا )اور مقر لہ ( جسکے نفع میں اقرار ہو رہا ہے) کے درمیان اختلاف
کبھی کبھی مُقِرّ(اقرار کرنے والا) اور مُقِرّلہ (جس کے نفع میں اقرا ہورہا ہے) کے درمیان اختلاف ہوجاتا ہے، مہربانی فرماکر نیچے دی گئیں چاروں حالت کے بارے میں نورانی شریعت اور اپنا مبارک فتویٰ بیان فرمائیں:الف) مُقِرّ اور مقرّلہ اصل اقرار میں اختلاف رکھتے ہیں۔ب) مُقِرّاور مقرّ لہ ، مقرّبہ (جس چیز کا اقرار کیا جارہا ہے) کی ماہیت میں اختلاف رکھتے ہیں۔ج) مُقِرّومقرّلہ ، مُقِرّبہ کی مقدار میں اختلاف رکھتے ہیں۔د) مُقِرّومقرّلہ ، مُقِرّبہ کی اوصاف میں اختلاف رکھتے ہیں۔
جواب: ان تمام صورتوں میں مقرّ کا قول مقدم ہے اور اگر ”مقرّلہ“ کوئی اور دوسرا ادعا رکھتا ہے تو وہ بیَّنہ (دوشاہدوں) کے ذریعہ ثابت ہوگا ورنہ مُقر کی قسم کے ذریعہ نزاع کا خاتمہ ہوجائے گا۔
جمعہ کے دن ظہر کی نماز میں بلند آواز سے قرائت کرنا
کیا جمعہ کے دن ، نماز ظہر میں ، بلند آواز سے قرا ئت کرنا جائز ہے ؟
جواب:۔ اگر حضر میں نماز پڑھے تو بلند آواز سے قرا ئت کرنا ،مستحب ہے اور اگر سفر میں ہوتو اس صورت میں بلند آواز سے قراٴت کرنا مستحب ہے ، جب جماعت سے نماز پڑھے،فرادیٰ کی صورت میں نہیں ۔
حق الطبع کا نقل وانتقال
کیا حق طبع اور حق نشر، شرعی حقوق ہیں اور تملُّک اور نقل وانتقال کے قابل ہے؟
جی ہاں، حق طبع اور حق نشر، شرعی حقوق ہیں اور عوض اور بغیر عوض کے دوسروں کی طرف منتقل ہونے کے قابل ہے ۔
نامحرم سے انجکشن وغیرہ لگوانا
عورت کا نا محرم مرد سے انجکشن لگوانا کیسا ہے ؟
جواب:۔ ضروری صورت کے سوا جائز نہیں ہے .
ایسے امام جماعت کی اقتداء کرنا جو اجارہ کی نماز پڑھ رہا ہو
اگر امام اجارہ کی نماز پڑھ رہا ہے تو کیا مامومین اس کی اقتداء کرسکتے ہیں؟
اگر نماز اجارہ ایسے شخص کی ہو کہ جس کی نماز قطعی طور سے قضا ہوئی ہے تو ایسے امام کی اقتداء میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔
ماں کی جان بچانے کے لیے حمل کو ساقط کرنا
اگر ڈاکٹر قطعی طور پر کہے کہ بچہ کے پیٹ میں رہنے کی صورت میں ماں کی جان جا سکتی ہے تو درج ذیل مسائل کا حکم کیا ہوگا:الف: کیا بچہ کا رحم مادر میں ختم کر دینا جائز ہے تا کہ ماں کی جان بچ سکے؟ب: کیا ماں کو اسی حالت پر چھوڑ دینا جائز ہے تا کہ اس بچہ کی ولادت ہو جائے اور ماں مر جائے؟ج: اگر ماں کو اسی حالت میں چھوڑ دیا جائے اور ماں اور بچے دونوں کے مرنے کا احتمال ہو تو حکم کیا ہوگا؟ (موت و حیات کا احتمال دونوں کے لیے مساوی ہو)د: اگر بچہ میں روح پڑ چکی ہو یا نہ پڑی ہو تو اس سے مسئلہ پر کوئی فرق پڑے گا؟
جواب: الف۔ اگر بچہ کی خلقت کامل نہ ہوئی ہو تو سقط کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ب۔ اگر بچے نے ابھی انسانی شکل و صورت اختیار نہ کی ہو تو ماں کی جان بچانے کے لیے اس کا سقط کرنا جائز ہے ۔ج۔ اگر یہ معلوم ہو کہ ان دونوں میں سے کوئی ایک ہی بچ سکے گا تو ان کو ان کی حالت پر چھوڑ دیا جائے گا تا کہ جس کو بچنا ہو وہ بچ جائے اور اس میں کسی انسان کا کوئی دخل نہ ہو اور اگر حالات یہ ہوں کہ یا دونوں مریں گے یا صرف بچہ مرے گا تو اس صورت میں بچہ کو سقط کرانا جائز ہے تا کہ ماں کی جان بچائی جا سکے ۔د۔ مذکورہ بالا جوابات سے اس کا جواب بھی روشن ہو چکا ہے ۔
لاٹری کی رقم سے خریدا ہوا مکان
ایک شخص نے انقلاب آنے سے پہلے شاہ کی حکومت کے دوران پانچ تومان میں لاٹری کا ایک ٹکٹ خریدا ، جس کے ذریعہ ا سکو ایک لاکھ تومان حاصل ہوا اس رقم سے اس نے مکان بنایا، کیااس مکان میں نماز پڑھنا جائز ہے ؟
جواب : اسے چاہےئے کہ اس مکان کا مجہول المالک ( یعنی جس کے مالک کا پتہ نہ ہو) کے عنوان سے ، حاکم شرع کی اجازت سے ، صدقہ دے اور اگر خود ہی مستحق ہو تو حاکم شرع کی اجازت سے اس مکان میں تصرف کرسکتا ہے ۔
سن رسیدہ لوگوں کے لئے نشہ آور چیزوں کا استعمال
آپ نے فرمایا ہے کہ نشہ اور مادے کا استعمال کرنا حرام ہے کیا جو لوگ ۲۰ سال یا اس سے بھی زیادہ مدت سے ہیروئن استعمال کر رہے ہیں اور سن رسیدہ ہو گئے ہیں انکے لئے بھی حرام ہے ؟
نشہ آور چیزوں کا استعمال کرنا کسی کے لئے بھی جائز نہیں ہے مگر یہ کہ اگر کئی شخص ترک کرنا چاہے تو اس کی جان خطرے میں پڑ جائے
قرائت کے بعد کذالک اللہ ربی، کہنا
دوسری رکعت میں امام جماعت کے سورہ تو حید ( قل ھو اللہ احد) پڑھنے کے بعد، کیا ماموم کے لئے” کذا لک اللہ ربیّ“ کہنا جائز ہے؟
جواب ۔مطلق ذکر کی نیت سے کو ئی حرج نہیں ہے۔
کسی زمین کا نسلا بعد نسل کی قید کے بغیر اولاد پر وقف کرنا۔
ایک شخص نے ایک قطعہ زمین کو بغیر اس کے کہ اس کو ”نسلاً بعد نسلٍ“ کی قید سے مقید کرے اپنے اولاد ذکور پر وقف کیا ہے ، پہلا سوال یہ ہے کہ اس وقف کا کیا حکم ہے؟
جواب: حقیقت میں یہ عمری ہے وقف نہیں ہے، فقط پہلی نسل کو شامل ہوگا، اس کے بعد ورثہ کی طرف پلٹ جائے گا۔دوسرا سوال: اگر واقف کا پہلا بیٹا تین بیٹے رکھتا ہو، دوسرا دو بیٹے، تیسرا ایک بیٹا، کیا بیٹوں کا حصہ ان کے باپ والا حصہ ہوگا یا ان تمام بیٹوں کے درمیان بالسویہ (برابر) تقسیم کیا جائے گا؟ مثلاً مذکورہ فرض میں بیٹوں کے بیٹوں کی تعداد کل چھ نفر ہوتی تھی کیا تمام بیٹے برابر حصہ لیںگے یا ان کے باپ والا حصہ ان کے درمیان تقسیم ہوگا؟جواب: جو سوال آپ نے اوپر کیا ہے اس کے مطابق ، وقف، اولاد ذکور کے لئے تھا لیکن وہ مال ”طبقة بعد طبقٍ“ میں قانون ارث کے مطابق تمام ورثہ کے درمیان تقسیم ہوگا۔
غصبی قرآن دیکھ کر پڑھنا
اگر کوئی شخص ، صاحب قرآن کی اجازت کے بغیر قرآن میں تصرف کرے یعنی اس کو استعمال میں لائے تو کیا اس کی تلاوت کرنے پر کوئی ثواب ملے گا؟
جواب: مشکل ہے )یعنی ثواب ملنا مشکل ہے)
ڈاکٹر کا نرس کو ترک عبادت کے لیے کہنا حیثیت رکھتا ہے
ڈاکٹر یا نرس کا یہ کہنا کہ مریض کے لیے روزہ رکھنا، اعضاء کا حرکت دینا، وضو اور نماز کے لیے پانی استعمال کرنا وغیرہ نقصان دہ ہو سکتا ہے تو کیا ان کی یہ بات شرعی جواز پیدا کرنے کے لیے کافی ہو سکتی ہے؟
جواب: اگر ان کے منع کرنے سے ضرر کا خوف پیدا ہو جائے تو ان کی بات شرعی جواز کی حیثیت پیدا کر سکتی ہے ۔