سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس: حروف الفبا جدیدترین مسائل پربازدیدها

ان خواتین کا وظیفہ جو حالت احرام میں حائض ہو جائیں

جو خاتون عمرہ کے دورا ن حالت احرام میں یا احرام سے پہلے یاا س کے بعد ،حالت حیض میں ہو گئی ہے اس کا کیا وظیفہ ہے ؟

جواب :۔ ہر حال میں اس خاتون کا احرام صحیح ہے ، لیکن پا ک ہونے تک صبر کرے گی ، اس کے بعد طواف اور نماز طواف کو بجا لائے گی اور اس کے بعد عمرہ کے باقی اعمال ، انجام دے گی ۔

مصلحت آمیز جھوٹ یا فتنہ انگیز سچ

مصلحت آمیز جھوٹ بہتر ہے یا فتنہ انگیز سچ؟

وہ سچ کہ جو فتنہ پھیلائے یا کوئی مفسدہ ایجاد کرے، اس سے پرہیز کرنا چاہیے؛ چاہے اس کا جھوٹ مصلحت آمیز ہویا بیہودہ اور چونکہ یہ بات اہم اور مہم قاعدہ کے تحت آتی ہے تو جھوٹ کے نقصانات اور فوائد کا آپس میں مقایسہ کرنا چاہیے، قابل ذکر ہے کہ اگر جھوٹ کی جگہ توریہ سے کام لے سکتے ہیں تو توریہ مقدم ہے، توریہ سے مراد وہ بات ہے جس کے دو معنی ہوتے ہیں؛ سننے والا اُس معنی کو سمجھے جو خلاف واقع ہے اور اس پر یقین بھی کرلے اور مصلحت حاصل ہوجائے، لیکن کہنے والا دوسرے معنی کا تصور کرے کہ جو واقع کے مطابق ہے ۔

دسته‌ها: رشوت

عمدا ترک کی گئی نماز

اگر ماں باپ کی قضا نماز اور روزے بہت زیادہ ہوں یا انہوں نے بعض اوقات خدا کی نا فرمانی کے نتیجہ میں قضا کئے ہوں ، تو ان کے بچوں کاکیا وظیفہ ہے ؟

جواب:۔ جس قدر نافرمانی اور عمداً قضا کئے ہیں بڑے بیٹے پر ان کی قضا واجب نہیں ہے ، لیکن بہتر ہے کہ انجام دے اور جس قدر عذر ( بیماری وغیرہ) کی بنا پر قضا ہوئے ہیں ، انہیں ، بڑے بیٹے پر اپنی طاقت و وسعت کے اعتبار سے انجام دینا واجب ہے ۔

رات کی عبادتوں پر جماعت سے پڑھی جانے والی صبح کی نماز کو فضیلت

ایک روز رسول اکرم صلی الله علیہ والہ وسلم نے نماز صبح کی جماعت میں حضرت علی علیہ السلام کو نہ دیکھا، جناب زہرا سلام الله علیہا سے وجہ دریافت کی تو آپ نے فرمایا: ”وہ گذشتہ شب، صبح تک خدا سے راز ونیاز اور مناجات میں مشغول تھے، رات کی عبادت کی سنگینی سبب ہوئی کہ انھوں نے نماز صبح گھر پر ہی ادا کرلی“ رسول اکرم صلی الله علیہ والہ وسلم نے فرمایا: ”علی﷼ سے کہنا رات کی مناجاتوں کو کم کریں اور تھوڑا آرام کریں تاکہ صبح کی نماز جماعت میں حاضر ہوسکیں“الف) کیا مذکورہ حدیث ، سَنَد اور دلالت کے اعتبار سے قابل قبول ہے؟ب) شیعہ حضرات معتقد ہیں کہ آئمہ معصومین علیہم السلام امامت سے پہلے بھی گناہ ومعصیت یہاں تک کہ ترک اولیٰ کے بھی مرتکب نہیں ہوئے، اگر اس بات کو قبول کرلیا جائے تو ماننا پڑے گا کہ یہاں پر حضرت علی علیہ السلام سے اشتباہ ہوا ہے، کیونکہ آپ نے نماز جماعت کی فضیلت کو چھوڑدیا ہے، اور رات کی مناجات کوبجالائے ہیں! آپ کیا فرماتے ہیں؟ج) مذکورہ حدیث ایسی ہے کہ جو حضرت علی علیہ السلام کو شخصیت کو گرادیتی ہے اور نماز جماعت کی عظمت کوبڑھاتی ہے، آپ کی کیا رائے ہے؟

مذکورہ روایت، سَنَد کے اعتبار سے قابل بحث ہے؛ لیکن بہرحال نماز صبح کی جماعت کے لئے رات کی مناجاتوں کو کم کرنا اولیٰ ہے ۔نماز جماعت کو ترک کرنا گناہ نہیں ہے اور نہ ہی مقام عصمت کے منافی ہے؛ بلکہ ایک طرح کا ترک اولیٰ ہے اور اگر اس میں دوسروں کی تعلیم کا پہلو پایا جائے تو ترک اولیٰ بھی شمار نہیں ہوتا ۔جیسا کہ ہم نے کہا ہے کہ ممکن ہے اس کا مقصدعوام کے لئے حکم شرعی کو تعلیم دینا ہو، اس صورت میں آپ کے مقام پر کوئی حرف نہیں آتا ہے ۔ یہ بھی فراموش نہ کریں کہ یہ روایت، سَنَد کے اعتبار سے قابل بحث ہے ۔

فقہی مسائل کی ابواب بندی کا نظریہ

میں اصفہان یونیورسٹی میں حساب (میتھ) کا طالب علم ہوں، دینی اور حوزوی تعلیم سے شدید عشق کی بناء ہر میں اپنے دروس پر خاطر خواہ توجہ نہیں دے پا رہا ہوں، میرا شرعی وظیفہ کیا ہے؟

بہتر ہوگا کہ آب راسخ عزم اور قوی ارادہ کے ساتھ اپنی یونیورسٹی کے کورس کو مکمل کریں اور اس کے بعد مزید بصیرت اور معرفت کے ساتھ آپ حوزہ اور دینی ادارے میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔

اس مسجد کو گرانا جس میں نماز پڑھنا ممکن نہ ہو

تقریباً ساٹھ یا ستر سال پہلی کی تعمیر شدہ ایک مسجد ہے لیکن اس کا جائے وقوع ، مناسب نہیں ہے ، یعنی سردیوں میں اس قدر ٹھنڈی رہتی ہے کہ محلہ والوں میں مسجد جانے اور وہاں پر نماز ، پڑھنے کی سکت اور ہمت نہیں ہے مذکورہ مسجد، ایسے شخص کی زمین کے قریب ہے ، جو خود تو دنیا سے گذر گیا ہے لیکن اس کی اولاد کا دعوا ہے کہ مسجد نوابین کے زور پر بنائی گئی تھی جبکہ مسجد اور اس کے آس پاس کی زمین ، ان کی ہے چونکہ انہوں نے اس بنجر زمین کو زراعت کے قابل بنایا اور آباد کیا تھا یہاں تک کہ ان لوگوں نے مسجد کے دروازے تک کھیت بنالیا ہے ، اس وجہ سے بستی والوں نے کچھ مدت سے ، دوسری مناسب جگہ پر مسجد تعمیر کر لی ہے ، جبکہ پہلی مسجد ، کھنڈر میں بدل چکی ہے ، اس سلسلہ میں لوگوں کا وظیفہ کیا ہے ؟ کیا مسجد کو گراکر ، اس جگہ باغ لگا سکتے ہیں تاکہ اس کی در آمدکونئی مسجدمیں خرچ کیاجاسکے، نیز توجہ رہے کہ بستی والوں کی تعداد زیادہ نہیں ہے ، جو دو مسجدوں کی ضرورت پڑے۔

جواب:۔ مسجد کو گرایا نہیں جاسکتا ، لیکن اگر خود بخود گر جائے نیز اس کے ملبہ اور سامان ، کے برباد ہونے کا خطرہ ہو تو اسے دوسری مسجد میں استعمال کیا جاسکتا ہے ، اور اگر مسجد گر جائے اور اس کی زمین بہر کیف استعمال کے لائق نہ ہو تو اس صورت میں اس مسجد کی زمین کو، دوسری مسجد کے فائدے کے لئے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ، اور قریبی زمینوں کے مالکوں کا قول ( دعوا) شرعی سند کے بغیر قابل قبول نہیں ہے ۔

دسته‌ها: مسجد

وطن اصلی کے بارے میں چند سوالوں کا جواب

مہربانی فرماکر وطن کے سلسلے میں درج ذیل سوالوں کے جواب مرحمت فرمائیں:الف) وہ شخص جو اپنے والد کے وطن میں آتا جاتا ہو (یہ کہ آمد ورفت کئی مرحلوں میں، لیکن وہاں پر سال میں چھ مہینے سے کم رہتا ہو) اور اس کو جگہ وطن کے عنوان سے قبول بھی کرتا ہو، کیا وہ جگہ اس کا وطن شمار ہوگی؟ب) وہ شخص جو کسی جگہ پیدا ہوا ہو لیکن وہاں پر نہ رہتا ہو، یا وہاں پر چھ مہینے سے کم رہا ہو تو کیاوہ جگہ اس کا وطن شمار ہوگی؟د) اگر کوئی شخص کسی جگہ پیدا ہوا ہو اور اس نے زندگی کے ابتدائی چند سال وہاں پر گذارے ہوں اورپھر وہاں سے کسی دوسرے شہر کی طرف ہجرت کرلی ہولیکن اپنے وطن سے اعراض نہ کیا ہو اور امکانی صورت میں وہاں پرسکونت کے لئے پلٹنے کا قصد بھی رکھتا ہو، (گرمیوں میں ہر سال ایک مدت کے لئے وہاں پر جاتا ہے) اس کے نماز اور روزہ کا کیا حکم ہے؟ھ) کیا بیوی اور بچّے مسائل اور احکام میں وطن اور اعراض وطن میں باپ کے تابع ہیں جس طرح تقلید کے انتخاب میں تابع ہوتے ہیں؟و) کیا ذاتی یا باپ کی جائداد کا ہوناوطن کے حکم میں کوئی تاثیر رکھتا ہے؟

الف وب: وطن وہجگہ ہوتی ہے جہاں انسان لگاتار رہ رہا ہو اور کم از کم ہر سال پر چند مہینے رہے، اور بقیہ چیزیں جو آپ نے تحریر کی ہیں ان کا کوئی اثر نہیں ہے ۔د: اگر اس کا قصد ہو کہ مستقبل قریب میں (مثلاً چند سالوں کے اندر) اس جگہ کوسکونت کے لئے اختیار کرے گا تو وطن سے اعراض حاصل نہیں ہوگا اور اس جگہ اس کی نماز اور روزے پورے ہیں، اس صورت کے علاوہ اس کی نماز قصر ہے ۔ه: تقلید کے مسئلہ میں تابع نہیں ہیں لیکن وطن اور اعراض وطن کے سلسلے میں اگر وہ باپ کے ساتھ رہتے ہوں اور اس کی نظر کے موافق ہوں تو اس کے تابع شمار ہوںگے ۔و : اس کی کوئی تاثیر نہیں ہے ۔

دسته‌ها: وطن

مقتول کے ولی کے ذریعہ مکرہ اور ممسک شخص کو معاف کیا جانا

مجتہدین فرماتے ہیں: قتل پر مجبور کرنے والے کی سزا، ہمیشہ کے لئے قید خانہ ہے اور پکڑنے والے (جیسا کہ کسی نے مقتول کو پکڑ رکھا ہو اور دوسرے نے قتل کیا ہو) کی سزا یہ ہے کہ اس کی آنکھیں پھوڑدی جائیں، لہٰذا اگر ایک آدمی پکڑے دوسرا اسے تھامے رہے اور بھاگنے نہ دے اور تیسرا آدمی قتل کردے، اس صورت میں جیسا کہ مقتول کے ولی ووراث قاتل کو معاف کرسکتے ہیں کیا مجبور کرنے والے اور تھامنے والے آدمی کو بھی معاف کرسکتے ہیں؟ یا یہ بھی زنا کی سزا کی طرح الله تعالیٰ کی معیّن کردہ ایک حد (سزا) ہے جو قابل معافی نہیں ہے؟

چنانچہ مقتول کے ولی ووارث، مجبور کرنے والے اور پکڑنے وتھامنے والے کی خطا سے درگذر کریں، تو ان کے متعلق، ان سے مربوط سزا کا حکم جاری کرنے کے لئے کوئی دلیل نہیں ہے، اس کا حکم بھی قصاص کے مثل ہے نیز مجبور کرنے اور پکڑنے والے یعنی دونوں کی سزا قید ہے، آنکھیں پھوڑنے کی سزا فقط دیکھنے والے (نگران) کی ہے اور وہ بھی خاص صورت میں ۔

دسته‌ها: قصاص کے احکام