فرش(قالین وغیرہ)کی نجاست ہمیں نہیں پتہ کہ بارہ (۱۲)میٹر کا فرش کہاں سے نجس ہے ؟کیا یہ شبہہ محصورہ ہے یا غیر محصورہ ؟کیا اس پر نماز پڑھی جا سکتی ہے؟ جواب: شبہہ محصورہ ہے لیکن اس پر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ دستهها: نمازی کی جگہ کے شرایط
غصبی جگہ پر نماز پڑھنا ان حکومتی عمارتوں، اداروں ، اور جگہوں پر جو کرایہ پر لیے گئے ہیں اور مالک ، خالی کرانے پر مصر ہے نیز، راضی نہیں ہے اور اس بات کا اظہار بھی کر چکا ہے ، جبکہ مجبوری کی بناپر عمارت ابھی حکومت کے اختیار میں ہے ،اس صورت میں وہاں پر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟ جواب: یقینی ضرورت کی صورت میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ دستهها: نمازی کی جگہ کے شرایط
غصبی جگہ پر نماز پڑھنا کیا وقت گذرنے سے ، غصبی زمین کا حکم بدل جاتا ہے ؟ جواب: غصبی زمین پر نماز پڑھنا ، یقیناحرام ہے ، زمانہ گذرنے سے اس کا حکم نہیں بدلتا ۔ دستهها: نمازی کی جگہ کے شرایط