سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس: حروف الفبا جدیدترین مسائل پربازدیدها

دوسروں کو گالی دینے کی سزا

اُس آدمی کا کیا حکم ہے جو اپنی زوجہ کو ماں بہن کی گالیاں دیتا ہے اور اس کی زبان کو ہمیشہ دوسروں کی غیبت کرنے کی عادت ہوگئی ہے؟

بعض مواقع پر، دوسروں کو گالیاں دینے کی تعزیری سزا ہوتی ہے اور بعض صورتوں میں اس کی سزا حد قذف (۸۰کوڑے) ہوتی ہے جو حاکم شرع کے ذریعہ دی جاتی ہے ۔

دسته‌ها: تعزیرات

وہ طالب علم جو تعلیم گاہ اور وطن کے درمیان، رفت و آمد کی حالت میں ہیں

ہر سال کثیر تعداد مین غیر مشہدی استوڈینٹس مقدس شہر مشہد کی یو نیورسٹی میں داخلہ لیتے ہیں ان میں بعض صوبہ خراسان کے ہوتے ہیں جو عام طور پر ہر ہفتے اپنے وطن جاتے ہیں جب کہ ان کے وطن کا فاصلہ شرعی مسافت سے زیادہ ہے ، تعلیم کے دوران یہ رفت و آمد جاری رہتی ہے مثال کے طور پر سنیچر سے بدھ کے دن تک شہرمشہدمیں رہتے ہیں اور دوسرے دو دن اپنے وطن چلے جاتے ہیں ، نمازروزے کے متعلق ان لوگوں کا وظیفہ کیا ہے ؟

جواب:۔ طویل مدت تک تعلیم حاصل کرنے کا مقام وطن کے حکم میں ہے ، اس بناء پر مذکورہ مسئلہ کثیرالسفر کے مسئلے سے مربوط نہیں ہے ، لہٰذا اس طرح کے طلاب اور اسٹوڈینٹس حضرات ، اپنے وطن او تعلیم گاہ ، دونوں جگہ پر نمازکامل پڑھیں اور روزہ رکھیں ، لیکن دونوں مقامات کے درمیان اگر سفر کی حالت میں ہوں جیسا کہ ہر ہفتہ ایک مرتبہ سفر کرتے ہیں تو نماز اور روزہ قصر ہے ۔

دسته‌ها: وطن حکمی

ہڈی کے دھنسنے کی دیت

ایک شخص نے دوسرے کو اس طرح مارا کہ اس کے کاندھے کی ہڈی اندر دھنس گئی، ٹوٹی ہڈی کا جوڑ تو اپنی جگہ آگیا اور اس کے ٹھیک ہونے میں ایک مہینہ لگا لہٰذا جنابعالی فرمائیں: ہڈی کے دھنسے کی دیت کتنی ہوگی؟ اگر کامل طور سے ٹھیک نہ ہوئی ہو تو اس کی دیت کی کیا مقدار ہے؟

جواب: ٹوٹے بغیر اندر کی طرف دھنسے کی کوئی دیت نہیں ہے، بلکہ اس کے لئے ارش ہے اور اگر عضو میں کوئی نقص پیدا نہ ہوا ہو تو اس کا ارش کم ہے اور اگر عضو ناقص ہوگیا ہو تو اس کا ارش زیادہ ہے اور ارش فیصد کے معیار پر طبیب حاذق کی نظر سے معین ہوگا۔

دسته‌ها: ارش
دسته‌ها: عزاداری

پانی کا حد سے زیادہ استعمال

ہمارے ملک میں میٹھے اور پینے کے پانی کے محدود منابع اور ذخایر کو دیکھتے ہوئے، اس کا بیجا اور غیر ضروری استعمال کیا حکم رکھتا ہے؟

پانی چاہے پینے کا ہو یا کھیتی کے استعمال کا اس کا بیجا استعمال کسی بھی زمانہ میں جایز نہیں ہے، اللہ کی اس عظیم نعمت میں سب کو بچت کرنا چاہیے اور اصراف اور زیادہ روی سے بچنا چاہیے۔

دسته‌ها: اسراف

زکات میں بیج کی قیمت کا معیار

بیج کی قیمت کا معیار جو پیدا وارسے کم کی جائے گی ، کونسا وقت ہے ؟ بیج ڈالنے کا زمانہ یافصل کاٹنے کا وقت؟

جواب:۔ قیمت کا معیار بیج ڈالنے کا دن ہے ، لیکن ہمارے فتوے کے مطابق ، احتیاط واجب کی بناپر زراعت کے لئے جو بیج بویا گیا ہے اس کی قیمت کوپیداوارسے کم نہیں کرنا چاہئیے البتہ اس مسئلہ میں دیگر مجتہد ین کرام کی جانب، رجوع کرسکتے ہیں ۔

دسته‌ها: غلات کی زکات

ایک دوسرے سے چپکے ہوئے جڑواں لوگوں کی شادی

دو جڑواں بچے جو ایک دوسرے سے چپکے ہوئے ہوں، ان کی شادی کا حکم بیان فرمائیں ؟

جواب:۔ اگر شادی کو ترک اور احتیاط پر عمل کرسکتے ہوں نیز شدید مشقت کا شکار نہ ہوں تو اس صورت میں احتیاط یہ ہے کہ شادی کرنے سے صرف نظر کریں لیکن اگر شادی کرنے پرمجبور ہوں تو اُن دولڑکیوں کی نمبروار یکی بعد دےگری ایک مرد سے شادی کردیں اس ترتیب کے ساتھ کہ پہلے وہ مرد، ان میں سے ایک لڑکی سے شادی کرے اور بعد میں اُسےطلاق دینے اور اس کے عدت گذارنے کے بعد دوسری سے شادی کرے (البتہ باربار طلاق کی مشکل سے بچنے کیلئے نکاح متعہ سے استفادہ کرسکتا ہے) دو جڑواں لڑکوں کےسلسلے میں بھی احتیاط یہ ہے کہ اگر ممکن ہو تو شادی نکریں، اور ضرورت کی صورت ایک وقت میں ایک لڑکی سے شادی کرنا جائز نہیں ہے لیکن اوپر بیان کیےٴ گئے طریقہ کے مطابقایک عورت سے شادی کرسکتے ہیں ، بہر حال چونکہ اس طرح کے اشخاص بہت ہی کم ہوتے ہیں لہذا، ان شرعی احکام کا بیان بھی، اگر عجیب نظر آئے تو بحث و گفتگو کی جگہ نہیں ہے