مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 474حائض عورتوں کی قسمیں (457)

4۔ مضطربہ

مسئلہ 474 : مضطربہ سے مراد وہ عورت ہے جو چند ماہ خون دیکھے لیکن اس کی عادت معین نہ ہوسکی ہو اگر یہ عورت دس دن یا اس سے کم خون دیکھتی ہے تو سب کو حیض قرار دے اور اگر دس دن سے زیادہ خون دیکھے اور اس میں بعض دنوں میں حیض کی علامتیں موجود ہوں اور وہ خون تین دن سے کم اور دس دن سے زیادہ نہ ہو تو حیض شمار ہوگا اور اگر سب ہی ایک طرح کا ہو تو اپنے رشتہ داروں کی عادت کے مطابق عمل کرے۔ (بشرطیکہ سب کی یا اکثریت کی عادت ایک جیسی ہو) اور اگر رشتہ دار عورتوں کی عادت میں اختلاف ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ اپنی عادت سات دن قرار دے۔

مسئله شماره 628تيمم کے موارد (612)

4۔اگر پانی وضو یا غسل میں استعمال کر لیں تو پیاس کی وجہ سے ہلاکت بیماری یا سخت زحمت میں پڑنے کا خطرہ ہو۔

مسئلہ 628 : اگر کسی کے پاس کافی پانی ہو لیکن اگر اس سے وضو یا غسل کرے تو خطرہ ہے کہ وہ یا اس کے بچے یا اس کے دوست یا اس کے ساتھی پیاس سے ہلاک ہوجائیں گے یا بیمار ہوجائیں گے یاضرورت سے زیادہ مشقت و زحمت میں مبتلا ہوجائیں گے تو اس کو تیمم سے نماز پڑھنی چاہئے اور پانی کو محفوظ رکھنا چاہئے اسی طرح اگر کوئی انسان چاہے وہ مسلمان نہ بھی ہو اس کی جان کو خطرہ ہو تو پانی اس کو دیدے اور خود تیمم کرے۔ حیوان کے لئے بھی یہی حکم ہے۔

مسئله شماره 475حائض عورتوں کی قسمیں (457)

5- مبتديہ

مسئلہ 475 : اگر کسي عورت کي عادت يہ ہے کہ تين دن يا اس سے زيادہ خون ديکھے اور پاک ہوجائے اور دوبارہ پھر خون ديکھے اور دونوں خون کے درميان کا فاصلہ دس دن سے کم ہو اور تمام وہ دن جن ميں خون ديکھا ہے دس دن سے زيادہ نہ ہوں تو سب حيض ہے(ليکن درميان ميں جن دنوں وہ پاک رہي ہے پاک شمار کي جائے گي)ليکن اگر دس دن سے زيادہ ہوں تو جو خون عادت کے دنوں ميں آيا ہے وہ حيض اور جو عادت کے دنوں ميں نہيں آيا تو جس خون ميں حيض کي علامات ہوں وہ حيض ہوگا اور دوسرا استحاضہ اور اگر دونوں ميں حيض کي علامات ہوں تو دس دن تک حيض اور باقي استحاضہ ہوگا.

مسئله شماره 4765- مبتديہ (475)

5۔ مبتدئہ

مسئلہ 476 : اگر مبتدئہ دس دن سے زیادہ خون دیکھے جس میں چند دن کے خون میں حیض کی علامات ہوں اور وہ خون جس میں حیض کی علامات ہوں تین دن سے کم اوردس دن سے زیادہ نہ ہو تو وہ سب حیض ہے اور جس میں حیض کی علامات نہ ہوں وہ استحاضہ ہے اور اگر حیض کی علامات والا خون تین دن سے کم ہے تو حیض کی علامت والے خون کو اور باقی دنوں میں رشتہ دار عورتوں کی طرف رجوع کرکے اسی حساب سے حیض قرار دے اسی طرح اگر وہ خون جس میں حیض کی علامات ہیں دس دن سے زیادہ ہو تو اپنی رشتہ دار عورتوں کی عادت کے مطابق حیض قرار دے اور باقی کو استحاضہ

مسئله شماره 298وضو کے شرائط (284)

5۔ وضو کے اعضاءپاک ہوں

مسئلہ298 : پنجم :وضو اور مسح کے اعضاء دھوتے وقت يا مسح کرتے وقت پاک ہوں ليکن اگر ايک عضو کا وضو تمام ہوجانے کے بعد وہ نجس ہوجائے تو وضو صحيح ہے.

مسئله شماره 477حائض عورتوں کی قسمیں (457)

6 ناسيہ

?? چھٹي قسم (ناسيہمسئلہ 477 : ناسيہ يعني وہ عورت جو اپني عادت بھول گئي ہو اگر دس دن يااس سے کم خون ديکھے تو سب حيض ہے اور اگر دس دن سے زيادہ ديکھے تو جس خون ميں حيض کي علامتيں ہوں ان کو حيض قرار دے(بشرطيکہ وہ تين دن سے کم اوردس دن سے زيادہ نہ ہو)اور اگر زيادہ ہو ياسب دنوں کا خون ايک ہي طرح کا ہو تو احتياط واجب يہ ہے کہ پہلے سات دنوں کوحيض قرار دے اور باقي کو استحاضہ.

مسئله شماره 304وضو کے شرائط (284)

7۔قربت کی نیت

مسئلہ 304: قربت کی نیت سے وضو کرے،یعنی صرف خدا کے لئے اس کام کو بجالائے، چنانچہ ریاکاری، خودنمائی یا ٹھنڈک وغیرہ کی نیت سے وضو کرے تو باطل ہے لیکن اگر عزم محکم تو یہ ہے کہ فرمان خداوندی بجالانے کے لئے وضو کرے اور ضمنا معلوم ہے کہ ٹھنڈک بھی پہنچے گی تو کوئی حرج نہیں ہے۔

مسئله شماره 307وضو کے شرائط (284)

8_ترتيب

مسئلہ 307: وضو میں ترتیب کا لحاظ رکھے یعنی پہلے چہرہ ،اس کے بعد داہنا ہاتھ ،اس کے بعد بایاں ہاتھ، اس کے بعدسر کا مسح اس کے بعد پیروں کا مسح کرے اور احتياط واجب کي بنا پر بائیں پیر کا مسح داہنے پیر سے پہلے نہ کرے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی