سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس: حروف الفبا جدیدترین مسائل پربازدیدها

بلاد کفر، میں کام کرنا

کیا جائز ہے کہ مسلمان، کفر وگناہ کے شہروں کی جانب ہجرت کرے اور وہاں پر کام کرے اور اپنے ہنر اورفن کو کفار کی خدمت کے لئے استعمال کرے؟

مسلمانوں کے مغز متفکر، اُن کے ماہر اور متخصص اشخاص کو اسلامی ممالک کی خدمت کرنی چاہیے لیکن ضروری مواقع پر اگر کفار کی تقویت کا باعث اور مسلمانوں کی کمزوری کا سبب نہ بنیں اور ان کے حرام رسم ورواج سے متاٴثر نہ ہوں تب کوئی اشکال نہیںہے اور اگر اپنے قول وفعل سے ان علاقوں میں اسلام کی تبلیغ کرسکے تو بہت اچھا ہوگا ۔

پھل دار زنجیر سے ماتم کرنا

سینہ پر بلیڈ سے ماتم کرنا یا بے پھل کی زنجیر سے ماتم کرنا یا پھل دار زنجیر سے ماتم کرنا جو بدن کے زخمی ہو نے اور خون نکلنے کا سببب بنتی ہیان کا کیا حکم ہے ؟

جواب ۔جیسا ہ پہلے بھی اشارہ ہو چکا ہے کہ حضرت سید اشہداء (ع) کی عزاداری کا مسئلہ ہر زمانے میں اور ہر جگہ پر افضل قربات میں سے ہے اور ایسلامی شہامت اور روح ایمانی کی تقویت اور مسلمانوں میں ایثار اور قربانی ،شجاعت کا باعث ہے لیکن عزاداری کی کیفیت ایسی ہونا چاہئے کہ کہ اسلام کے دشمنوں کے ہاتھ بہانہ نہ آجائے جس سے وہ غلط فائدہ اٹھائیں اور عزاداری کے یہ عظیم ،پر شکوہ پروگرام کمزور ہو جائیں ،اسی وجہ سے ایسے کاموں سے پریز کرنا چاہئے جو مذہب کی توہین کا باعث ہوتے هیں

دسته‌ها: عزاداری

اُس مسلمان عورت کی دیت جو ماہ حرام میں قتل ہوئی ہو

وہ مسلمان عورت جو ماہ حرام میں قتل ہو اس کی دیت کی کیا مقدار ہے ؟

جواب: کامل دیت کی آدھی دیت عورت ہونے کے اعتبار سے اور اس آدھی دیت کا ایک تہائی حصّہ یعنی کامل دیت کا چھٹا ۶/۱ حصّہ تغلیظ کے عنوان سے ادا کیا جائے گا، کہ جو مجموعی طور سے ایک کامل دیت کا ۶/۴حصّہ ہوتا ہے ۔

دسته‌ها: دیت زیاده دینا

زنا کار عورت سے شادی کرنے کےلئے زانی مرد کو مجبور کرنا

اگر زانی، زانیہ سے شادی کرلے تو ان کے محلہ میں ، گناہ کم ہونگے اور ان کی اصلاح بھی ہوجائے گی، اس صورت میں کیا ان دونوں کو شادی کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے ؟

جواب:۔کسی کو شادی کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، لیکن ان کوتذکر دینا اور رہنمائی کرنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے اسی طرح ان موارد میں کہ جب قاضی ان کو معاف اور سزا دینے سے صرف نظر کرسکتا ہو تو اسے (قاضی کو ) حق ہے کہ معاف کرنے کو شادی کرنے سے مشروط قرار دے .

ناقص و معیوب حمل کو سقط کرنا

اگر احتمال یا یقین ہو کہ پیدا پونے والابچہ معیوب یا ناقص ہوگا اور سقط کے بعد واجب دیت بھی ادا کر دی جائے تو اس صورت میں عمدا (جان بوجھ کر) سقط کرنے کا حکم ہے؟

جواب: اگر بچہ ابتدائی منزلوں میں ہو اور انسانی شکل میں پوری طرح سے نہ ہوا ہو اور اس کا اس حالت میں باقی رہنا والدین کے لیے شدید عسر و حرج کا باعث ہو تو ان شرائط کے ساتھ اسے سقط کیا جا سکتا ہے، البتہ احتیاط کے طور پر دیت ادا کی جائے گی۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت