دعائے توسل کے درمیان امام محمد تقی جواد الائمہ علیہم السلام کے نام کا وِرد
دعا کے جلسہ میں بعض خواتین حضرت امام محمد تقی (جواد الآئمہ) علیہ السلام کے لئے ایک ختم انجام دیتی ہیں، جس کی ترتیب اس طرح ہے ، دعائے توسل کو پڑھتی ہیں اور جب نویں امام کے نام پر پہنچتی ہیں تو سو مرتبہ کہتی ہیں ”یا جواد الآئمہ ادرکنی“ پھر باقی دعا کو پڑھتی ہیں اور اہل بیت علیہم السلام کی مصیبت کا ذکر کرتی ہیں اور سبز رنگ کی کچھ شالوں کو بطور امانت سب خواتین میں تقسیم کیا جاتا ہے، جو اس ختم کی منت مانتی ہیں اور اس کو انجام دیتی ہیں اور ان کی مراد پوری آجاتی ہو تو اس مبارک نام کے غلّہ میں، انجمن کی مدد کے لئے کچھ پیسہ ڈالتی ہیں، اس سلسلے میں اپنی مبارک نظر بیان فرمائیں؟
یہ کام کوئی صحیح کام نہیں ہے، خواتین دعائے توسل کو شروع سے لے کر آخر تک جیسا کہ دعا کی کتاب میں ذکر ہوئی ہے پڑھیں، انشاء الله نتیجہ بخش ثابت ہوگی ۔