ڈاکٹر کا دیت سے بری ہو جانا
ایسی صورت جس میں داکٹر کے لیے سقط کرنا ضروری ہو، دیت کس کے ذمہ واجب ہوگی؟ کیا ڈاکٹر کے لیے پہلے سے شرط کر دینا ضروری ہے کہ دیت اس کے ذمہ نہیں ہوگی اور کیا یہ شرط اس کے بری الذمہ ہونے کے لیے کافی ہے یا وہ اس کی گردن پر باقی رہے گی؟
جواب: احتیاط یہ ہے کہ ڈاکٹر مریض یا اس کے اولیاء سے یہ شرط کر دے کہ دیت اس کے ذمہ نہیں ہوگی اور اگر اس نے یہ شرط نہیں کی تو دیت اسے ہی ادا کرنا پڑے گی۔ (احتیاط کی بناء پر)
زوجہ کے باپ دادا (ولی) کا موجود نہ ہونا
مجتہدین عظام کے فتووں کے مطابق اگر باپ یا دادا غائب ہوں ( یعنی وہاں پر موجود نہ ہوں) اور ان کی باکرہ لڑکی کو شادی کی ضرورت ہو تو کیا اس صورت میں ان کی اجازت ساقط ہوجاتی ہے، شادی کی ضرورت کا مطلب کیا ہے؟
احتیاط واجب یہ ہے کہ اجازت حاصل کرے اور نکاح دائم یا متعہ ( کے اعتبار سے اس مسئلہ )میں کوئی فرق نہیں ہے ۔
عاقلہ (وارثین) کے مسئلہ میں نابالغ بچے کا اپنے جرم کا قرار کرنا
جیسا کہ حضور کو معلوم ہے اگر جانی اپنی جنایت کے خطائی ہونے کا اقرار کرے تو عاقلہ (وارثین) ضامن نہیں ہیں ، اسی طرح اگر بچہ کہ جس کی عمد بھی خطا شمار کی جاتی ہے ، اپنی جنایت کا اقرار کرے ، کیا خود بچہ ضامن ہے ؟ یا اُس کے عاقلہ؟
جواب: کسی بھی حال میں بچہ کا اقرار معتبر نہیں ہے۔
مریض کی عیادت کرنا
ہفتہ کے کن ایام میں مریض کی عیادت کو نہیں جانا چاہیے؟
روایات میں ذکر ہوا ہے کہ روزانہ مریض کی عیادت کو نہیں جانا چاہیے بلکہ ایک دن کا ناغہ اور فاصلہ رکھ کر اس کام کو انجام دینا چاہیے اور اگر بیماری لمبی ہو جائے تو مستقل عیادت کرنا ضروری نہیں ہے مگر اس مقدار بھر جو بیمارکو ناگوار نہ ہو بلکہ اس کے لیے صحت اور بہتری کا سبب ہو۔ اور یہ کہ کس دن عیادت کے لیے جانا چاہیے اور کس دن نہیں، معتبر روایات میں ایسا کوئی ذکر نہیں ہے۔
ایسی گرم پانی کے چشمہ کا حکم جو کسی کی ذاتی زمین سے نکلے
ایک شخص کو میراث ملی ہے جس میں ایک خدا داد گرم پانی کا چشمہ بھی ہے، اس شخص نے اس گرم پانی کا ایک سوئمینگ بنایا ہے جس میں نہانے کا ٹکٹ لگتا ہے اور بقیہ پانی وہ کھیتی کے استعمال میں لاتے ہیں، ان سوالوں کے مد نظر مندرجہ سوالوں کے جواب عنایت کریں:الف۔ کیا زمین کا مالک اس گرم چشمہ کا مالک بھی ہے؟ب۔ کیا کوئی زمین و گرم چشمہ ک قیمت ادا کیے بغیر انہیں اپنے قبضہ میں لے کر اور ہبتر بنا کر خود اس کا مالک بن جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ج۔ عام لوگوں کا پیسے دے کر اس غصبی زمین اور چشمہ میں نہانا کیسا ہے؟ کیونکہ اس کا مالک ان کے نہانے سے راضی نہیں ہے؟
الف۔ زمین کا مالک گرم چشمہ کا بھی مالک ہے۔ب۔ کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی کی زمین یا ملکیت کو غصب کرے۔ج۔ مالک کی رضایت کے بغیر اس میں نہانا جایز نہیں ہے۔
سفر میں تنہائی کے خوف سے حج میں تاخیر کرنا
میری عمر ۲۴ سال ہے اور حج تمتع پر جانے کی استطاعت رکھتی ہوں ، لیکن میرے خاندان میں سے کوئی بھی میرے ساتھ جانے کو تیار نہیں ہے،میں بھی تنہا حج کے سفر پر جانے سے ڈرتی ہوں ، کیا میںاگلے سال تک انتظار کرسکتی ہوں، تاکہ اگلے سال کوئی ایسا محرم مل جائے جس کے ساتھ میں حج پر جاسکوں؟ یا اسی سال حج پر جانا واجب ہے ؟حج تمتع کے لئے استطاعت مالی اور جسمی کافی ہے ؟
اگر واقعا تنہائی سے ڈرتی ہو تو اس سال مستطیع نہیں ہو اور اگلے سال تک انتظار کرسکتی ہو ۔
مسجد کے ناقابل استعمال سامان کو فروخت کرنا
کیا مسجد کے غیر ضروری سامان کو بیچ کر ، اس کی رقم کو مسجد میں خرچ کیا جاسکتاہے ؟
جواب : اگر اس سامان کی ضرورت نہیں رہی ہے تو اس کو بیچ دیں اور اسی مسجد میں خرچ کریں ، اس لئے کہ مذکورہ سامان کو مسجد میں وقف یاعطیہ دینے والے شخص کی رائے سے زیادہ قریب یہی ہے کہ اسی مسجد میں خرچ کیا جائے ،لیکن اگر اس مسجد میں ضرورت نہ ہو تو دیگر تمام مساجد میں خرچ کیا جاسکتاہے ۔
نابینا کی دونوں آنکھوں کو ختم کردینا
نابینا کی آنکھوں کا ختم کرنا دیت کا باعث ہے یا ارش کا؟ دیت کی صورت میں ، کتنی مقدار دینا ہوگی؟
جواب:اس کی دیت کامل آنکھ کی ۱/۳ ہوگی۔
پگڑی پر دکان وغیرہ لینے والوں کے اختیارات
ایک شخص نے سن ۳۶۰اہجری شمسی میں ، ایک دکان ، معلوم و معین قیمت پر مالک اور خریدار کے درمیان ، طے شدہ قرار داد کے مطابق ،پگڑی پر خرید ی ہے اور اس وقت کی طے شدہ قیمت ادا کردی ہے ، بیعنامہ کے ذیل میں یہ تحریر کیا ہے (( معاملہ پگڑی کی صورت میں ہے اور اس کو کسی دوسرے شخص کو دینے کاحق ہے ، لیکن دوسرے کو بیچتے وقت ، پگڑی کے قانون کے مطابق ، فائدہ کی رقم کے بارے میں اصل مالکوں کی رضایت کو ضرور حاصل کرے ، ( یعنی اصل قیمت سے زیادہ پر فروخت کر رہا ہے تو اس اضافی قیمت کو جو خریدار کا منافع ہے اس کے بارے میں ، اصل مالک کی رضایت حاصل کرے ) اور کرایہ کے طور پر ، تحریر لکھنے کے وقت سے دو سال تک ، سو تومان مہینہ مقرر ہوا ،مذکورہ بالا شرائط کو ملحوظ رکھتے ہوئے فرمائیں:الف ) کیا مالکین یا مالک ، شریعت کی رو سے ، جس کو دکان پگڑی پر دی ہے اس کی موافقت کے بغیر ، کرایہ کی رقم ہر سا ل بڑھا سکتے ہیں ؟ب) کرایہ کی رقم کی صور ت میں ، پھر پگڑی اور کرایہ پر دینے میں کیا فرق ہوا ؟
الف) ان صورتوں میں کہ جب ( دکان ) پگڑی پر دی گئی ہے اور کرایہ کی مدت بھی معین کر دی گئی ہے ، اس مدت کے گذرنے کے بعد ، مالک کرایہ کی مقدار میں تجدید نظر کرسکتا ہے ، لیکن بازار کے معمول سے زیادہ ، کرایہ دار سے کرایہ نہیں لے سکتا ۔ ب )پگڑی پر دینے کا فائدہ یہ ہے کہ بازار میں ، اس کا کرایہ کم ہوجاتا ہے اور دوبارہ کرایہ پر دینے کے لئے ہمیشہ ( کرایہ دار ) کا حق ددوسروں سے پہلے ہوتا ہے
والد کی ناراضگی کی صورت میں ان کے گھر جانا
میرے والد کا میرے شوہر سے اختلاف ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہ مجھ سے ناراض ہو گیے ہیں اور کہا ہے کہ تمہیں حق نہیں ہے کہ میرے گھر میں داخل ہو، میرا فریضہ کیا ہے؟ جب کہ اس گھر میرے میری ماں اور بھائی وغیرہ بھی ہیں اور میں وہاں جانا چاہتی ہوں ان سے ملنا چاہتی ہوں، کیا میں اپنے والد کی اجازت کے بغیر وہاں جا سکتی ہوں۔ کیا میرا وہاں نہ جانا قطع رحم نہیں ہوگا؟
وہ لوگ آپ سے ملنے آ سکتے ہیں یا آپ ان سے کہیں اور ملاقات کر سکتی ہیں۔ مگر والد کے گھر میں جو ان ذاتی ملکیت ہے ان کی اجازت کے بغیر نہیں جا سکتیں۔
متجزی مجتہد کی تقلید
کیا مرجع کو مجتہد مطلق ہونا چاہئے یا متجزی بھی ہو سکتا ہے ؟
جواب : متجزی کی تقلید میں اشکال ہے ۔
حکومت کے ذمہ دار اشخاص کے کام کے بارے میں چھان بین
کیا اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کے حکام اور ذمہ داران میں سے کسی ایک حاکم اور ذمہ دار شخس کے کاموں کے سلسلے میں اس کی پیٹھ پیچھے تحقیق اور جستجو کرنا ،اس حدیث کے مضمون کو مد نظر رکھتے ہوئے ”کلکم راع کلکم مسئول عن رعیتہ“اسلام کی مقدس شریعت کی رو سے غیبت میں شمار ہوتا ہے ؟
جواب ۔اجتماعی اور سماجی مسائل کی جستجو اور مثبت و مفید تنقید غیبت میں شمار نہیں ہوتی
قرض کے مصرف کی تبدیلی کی صورت میں مالی سوسائٹیوں کا وظیفہ
ایک کو پریٹیو (coprative)بینک نے اپنے اہداف اور مقاصد پر عمل کرتے ہوئے کہ جس کا مقصد مستمندان کی مدد اور اقتصادی اور تعمیراتی کام میں شریک ہونا ہے ، گھر کی خریداری یا اس کی مرمّت اور معاملات کی خاطر قسطی قرض کو بیچنے کے لئے قرض جُعالہ کا اقدام کیا ہے۔ اب اگر جس کام کے لئے قرض لیا ہے اس کام میں خرچ نہ کیا جائے (وہ کسی بھی وجہ سے ہو ) تو اس بینک کا کیا کوظیفہ ہے؟ کیا پہلے معاہدے کو توڑ کر جدید موضوع کی بنیاد پر جدید معاہدہ کرے ، یا وقت کے گذر جانے کی وجہ اس بینک پر کوئی ذمِّہ داری عائد نہیں ہوتی اور پہلے معاہدے کے ذریعہ منافع کی در آمد بلا اشکال ہے ؟
جواب: پہلے معاہدہ کو فسخ کریں اور جدید معاہدہ منعقد کریں۔ ورنہ جو فائدہ لیں گے وہ ربا (سود) ہے۔
قتل خطاء محض میں دیت کی ادائیگی کی کیفیت
قتل خطاء محض جیسے موارد میں قول مشہور کی بناپر دیت تین ۳ سالوں میں اور ہر سال ایک تہائی ادا ہونا چاہےے، بعض فقہاء کے فتوے کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے کہ وہ فرماتے ہیں قیمت کا ملاک یوم الادا ہے ، لہذا حضور فرمائیں کیا ابتدا ہی میں دیت کی کل قیمت کا حساب ہوجائے گا اور جانی اس میں سے ہر سال ایک تہائی ۳/۱ ادا کرے گا ، یایہ کہ ہر تہائی حصّے کو یوم الادا کی قیمت سے ادا کرے گا ، یعنی ہر سال کے حصّے کو اسی سال کی بازار کی قیمت سے ادا کرے گا ؟
جواب: ہر سال کی ایک تہائی قیمت کو محاسبہ کے روز کی قیمت سے ادا کرے گا، مگر یہ کہ ابتداء میں ہی قیمت کے اوپر مصالحہ ہوگیا ہو ۔

