مہر سنّت سے نا آگاہی
اگر کوئی خاتون مہر سنت ( مہر محمدی ) کو اپنا مہر قرار دے کیا اس کے برابرا طلبگار ہوگی یا مہر مثلی کی ؟
چنانچہ طرفین ( شوہر و بیوی ) جانتے تھے کہ مہر سنت ( مہر محمدی ) مشہور قول کے مطابق ، پانچسو درہم ( چاندی کے سکہ ) ہیں تو اشکال نہیںاور سکہ رائج الوقت میں حساب کرے اور اگر دونوں یا دونوں میں سے کوئی ایک ، آگاہ نہیں تھا تو احتیاط یہ ہے کہ مہر کی مقدار کے بارے میں دونوں آپس میں صلح ومصالحت کریں ۔
حائض خاتون کا غسل جنابت
اگر کوئی خاتون حالت جنابت میں ہو اور ماہواری یعنی ماہانہ عادت کے ایام بھی آگئے ہوں یا ماھواری کے ایام میں مجنب ہو جائے کیا اسی حالت میں غسل جنابت کرسکتی ہے ؟
جواب: کوئی حرج نہیں ، غسل کرسکتی ہے ، غسل جنابت کرنے سے جنابت سے وہ پاک ہوجائے گی ، نیز مستحبی غسل بھی کرسکتی ہے ۔
حائض خاتون کا غسل جنابت
اگر کوئی خاتون حالت جنابت میں ہو اور ماہواری یعنی ماہانہ عادت کے ایام بھی آگئے ہوں یا ماھواری کے ایام میں مجنب ہو جائے کیا اسی حالت میں غسل جنابت کرسکتی ہے ؟
جواب: کوئی حرج نہیں ، غسل کرسکتی ہے ، غسل جنابت کرنے سے جنابت سے وہ پاک ہوجائے گی ، نیز مستحبی غسل بھی کرسکتی ہے ۔
نکاح دائم کے بجائے عقد متعہ کا صیغہ پڑھ لینا
اگر کوئی خاتون ،مرد(ہونے والے شوہر) کو نکاح دائم پڑھنے کے لئے اپنا وکیل بنائے اور مرد (عقد پڑھنے کے بعد ) مدعی ہو کہ اس نے متعہ (وقتی نکاح) کا صیغہ جاری کیا تھا وہ بھی چند سال کے بعداس عقد، مہر ،شوہر و بیوی کے درمیان وراثت اور بچوں کی وراثت کا کیا حکم ہے؟
اگر اسے یقین ہو کہ مرد صحیح کہتا ہے اور اس نے نکاح غیر دائم (متعہ) پڑھا تھا تو اس صورت میں عقد نکاح باطل ہے اور میاں بیوی کو ایک دوسرے کی میراث نہیں ملے گی لیکن ان کے بچوں کو ان کی میراث ملے گی مگر یہ کہ مرد جانتا ہو کہ یہ عقد باطل ہے ،اس صورت میں بچوں کو فقط ماں کی طرف سے میراث پہنچے گی ، مرد (باپ ) کی جانب سے نہیں ،اور مرد پر زنا کی حد (سزا)جاری ہو گی اور ہر حال میں مرد کو عورت مہرالمثل ادا کرنا ہوگا۔
جن کو بچپنے میں دودھ پلایا ہے اُن کے بچوں کے ساتھ محرم ہونا
اگر کوئی خاتون، اپنے دیور (یا جیٹھ) کی بیٹی کو دودھ پلائے ، کیا اس دودھ پینے والی لڑکی کے علاوہ، دونوں بھائیوں کی دیگر اولادیں، آپس میں شادی کرسکتی ہیں ؟
جواب:۔ وہ لڑکی جس نے اپنی چچی کا دودھ پیا ہے، اپنی چچی کی تمام اولاد کے ساتھ محرم ہوجا ئے گی، لیکن ان دونوں بھائیوں کی دیگر تمام اولادیں آپس میں شادی کرسکتی ہیں .
خبرنگار کا ظالم حکومت کی خبروں کو فاش کرنا
اگر کوئی حکومت، ظالم ہو تو ایک خبر نگار کس حد تک اس کے رازوں کو فاش کرسکتا ہے؛ اگرچہ وہ اسی حکومت کا شہری ہو؟
اگر اُن خبروں کا نشر کرنا امربالمعروف اور نہی عن المنکر اور فحشا وفساد سے مقابلہ کا سبب ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے ۔
چور کا حزر سے باہر پکڑا جانا
اگر کوئی حرز توڑکر چوری کے قصد سے کسی گھر میں داخل ہو اور گھر کے کمرے میں ایک گراں قیمت لباس دیکھے جس کی قیمت حد نصاب سے زیادہ ہو ، وہ اس کو پہن کر کمرے سے باہر آجائے، پھر صاحب خانہ جاگ جائے اور اس کو دیکھ کر شور مچادے ، شور کی آواز سن کر چور بھاگ جائے صاحب خانہ اس کا تعاقب کرتے ہوئے آخر کار اس کو گھر کے باہر پکڑلے اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: احتیاط یہ ہے کہ تعذیر ہی پر اکتفا کی جائے۔
چور کا حزر سے باہر پکڑا جانا
اگر کوئی حرز توڑکر چوری کے قصد سے کسی گھر میں داخل ہو اور گھر کے کمرے میں ایک گراں قیمت لباس دیکھے جس کی قیمت حد نصاب سے زیادہ ہو ، وہ اس کو پہن کر کمرے سے باہر آجائے، پھر صاحب خانہ جاگ جائے اور اس کو دیکھ کر شور مچادے ، شور کی آواز سن کر چور بھاگ جائے صاحب خانہ اس کا تعاقب کرتے ہوئے آخر کار اس کو گھر کے باہر پکڑلے اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: احتیاط یہ ہے کہ تعذیر ہی پر اکتفا کی جائے۔
رضاعی (دودھ پلانے والی) ماں کے ساتھ دودھ پینے والے بچّہ کے باپ کا محرم ہونا
اگر کوئی بہن اپنی بہن کے بچہ (بھانجی بھانجہ) کو دودھ پلادے، کیا یہ خاتون اپنے بہنوئی کے لئے محرم ہو جائے گی ؟ نیز اس کے بچوں کا کیا حکم ہوگا ؟
جواب:۔ جس بہن نے دودھ پلایا ہے وہ دودھ پینے والے بچہ کے باپ کے لئے محرم نہیں ہوگی لیکن اس کے بچے، دودھ پینے والے بچہ کے باپ کیلئے محرم ہو جائیں گے -.
زوجہ کی پہلے شوہر سے بیٹیاں
اگر کوئی ایسی بیوہ عورت جس کے یہاں اس کے مرحوم شوہر سے بیٹے بیٹیاں ہوں ، دوسرے شخص سے شادی کرلے کیا اس کا دوسرا شوہر اس کے سابقہ شوہر کے بیٹے بیٹیوں کے لئے محرم ہیں ؟
شادی کے بعد دوسرا شوہر اس کی بیٹیوں کے لئے محرم ہے لیکن بیٹوں کی بہ نسبت محرم ہونے کا تو مفہوم نہیں ہے ۔
دعالکھنے کی آمدنی
اگر کوئی اُن دعاؤں کے لکھنے کے عوض پیسہ لے جو بعض معبتر کتابوں میں سردرد وغیرہ کی شفا کے لئے ذکر ہوئی ہیں، تو اس کا کیا حکم ہے؟
اگر دعا ایسی ہوںجو معتبر کتابوں میں تحریر ہوئی ہیں، تو ان کے لکھنے کے عوض پیسہ لینے میں کوئی ممانعت نہیں ہے ۔
زنا سے بچنے کیلئے استنماء کرنا
اگر کوئی انسان زنا سے بچنے کے لئے استمناء کرنے پر مجبور ہوجائے تو کیا وہ استمناء کرسکتا ہے نیز کیا یہ کام اس کے لئے جائز ہے؟
ایک گناہ سے نجات حاصل کرنے کا راستہ دوسرا گناہ نہیں ہے، اُسے شادی کے متعلق فکر کرنا چاہیے، یا روزہ اور ورزش، جیسے طریقوں سے گناہ سے بچنا چاہیے اور دوسرے گناہ کا سہارا نہیں لینا چاہیے ۔