سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس: حروف الفبا جدیدترین مسائل پربازدیدها

مشین میں فنی خرابی کی وجہ سے انگلیوں کا کٹ جانا

ایک شخص ایک کار خانہ میں کام کرتا تھا آٹومیٹک بٹن اور دوسرے نواقص کو نہ جاننے کی وجہ سے اپنے ہاتھوں کی انگلیاں اور ہتھیلی کا کچھ حصہ کٹوا بیٹھتا ہے، اس کی دیت کس کے اوپر ہے؟

جواب: اگر کاری گر مشین کے نواقص سے با خبر نہ ہو اور مالک نے اطلاع رسانی میں کوتاہی کی ہو تو مالک ذمہ دار ہے اور اگر کاری گر کو اطلاع تھی اور اس کے باوجود اس کام پر اقدام کیا، دیت خود اسی کے اوپر ہے، مگر یہ کہ کام کا قانون جس کی بنیا د پر نوکری محقق ہوئی تھی، اس طرح کے موارد میں مالک کا وظیفہ جانتا ہو۔

دسته‌ها: ضمانت کے اسباب

دیت کے علاوہ عدم نفع کی خسارت کا لینا

عدم نقع کی خسارت کے سلسلہ میں چاہے نفع قریب الحصول یا متوقع الحصول ، معظَّم لہ کی نظر کیا ہے ؟ مہربانی فرماکر ذیل میں دیے گئے مصادیق کا حکم بیان فرمائیں :الف۔ ایک ڈرائیور اپنی گاڑی سے روزی کماتا تھا ۔ ایکسیڈینٹ اور نقصان کی وجہ سے چار مہینے کام نہ کرسکا ، ماہر ین کی نظر کے مطابق گاڑی کی مرمَّت ہونے میں چار مہینے کا وقت درکار تھا ۔ کیاگاڑی کا ڈرائیور گاڑی کی مرمَّت کے خرچ کے علاوہ ان چار مہینوں میں ہوا نقصان کا خرچ بھی حادثہ کے مقصِّر سے طلب کرسکتا ہے ؟ب۔ جب کبھی ایسا شخص جسکا پیشہ طبابت ، جرّاحی یا کوئی اور پیشہ ہو عمدی یا غیر عمدی بدنی نقصان کے سبب کام کرنے سے عاجز ہوجائے اور ماہرین کی نظر کے مطابق یہ شخص آخری عمر تک کام کرنے سے عاجز ہو گیا ہو، کیا یہ شخص دیت کے علاوہ ماہانہ آمدنی کو حادثہ کے مقصَّر سے طلب کرسکتا ہے ؟ج۔ ایک شخص نے اغوا جیسے جرائم، عدالت میں بلاوجہ کا مقدمہ قائم کرکے جیل کرانا ،عدالت میں جعلی کاغذات داخل کرکے عمارت بنانے پر کام کے رکوانے کا مجوِّز ( stay)لے لینا اور اسی طرح کی دوسری چیزیں بغیر اس کے کہ مد مقابل کو کوئی بدنی نقصان پہنچائے، اس کے حصول معاش میں اور کام میں رکاوٹ کھڑی کردی ہے اور اس کے نقصان کا سامان مہیَّا کردیا ہے اور اس رکاوٹ کا نقصان بھی بڑی رقم اور قابل توجہ تھا ۔ کیا نقصان اٹھانے والا شخص اپنی قید کی مدّت کا نقصان یا عمارت بنانے میں تا خیر کی وجہ سے اس نقصان کی خاطر جو کرایہ پر چڑھنے کی بابت ہوا ہے ، نقصان پہنچانے والے سے طلب کرسکتا ہے ؟د۔ کیا مقتول کے واجب النفقہ وارثین کہ جو قتل کے بعد نفقہ سے محروم ہوگئے، دیت کے علاوہ اس مدت کا نفقہ کہ جس میں وہ بطور معمول نفقہ کے مستحق ہیں قاتل سے مطالبہ کرسکتے ہیں مثلاً مقتول کی بیوی جب تک وہ دوسری شادی نہ کرے یا مقتول کے نابالغ بچّے جب تک وہ بالغ اور کام کرنے کے لائق نہ ہو جائیں اپنے اس نقصان کا مطالبہ کرسکتے ہیں ؟

جواب: جن موار میں دیت لی جاتی ہے ، دوسرے نقصانات کا دینا ضروری نہیں ہے ، لیکن گاڑی کے نقصان، کاری گر کا کام سے رک جانا، یا وہ عمارت جس کا کام بلاوجہ روک دیا گیا ہو ان تمام موارد میں اجرت المثل ادا کرنا ہوگا ۔

حق قصاص کا مرکب ہونا

کیا قصاص، انحلالی اور مرکب حق ہوتا ہے یا غیر انحلال اور بسیط ہوتا ہے؟

مقتول کے ولی سب مل کر ایک ساتھ قصاص کا اقدام کریں یا اس کام کے لئے کسی کو وکیل بنالیں اور اگر ان (اولیاء مقتول) میں سے کوئی تنہا اور دوسروں کی اجازت کے بغیر، قصاص کرے، تو اس نے حرام کام کیا ہے اور اس کو دوسروں کا حق (دیت) ادا کرنا چاہیے ۔

دو نماز جمعہ کے در میانی فاصلہ کا معیار

دو نماز جمعہ کے درمیان جو مسافت اور فاصلہ معتبر ہے ، کیا اس فاصلہ کو اسی راستہ سے حساب کیا جائے گا جس سے لوگ آتے جاتے ہیں یا ہوائی راستے سے حساب ہوگا َ نیز اس مسئلہ کی دلیل کیا ہے ؟

جواب:۔ زمینی راستہ معیا ر ہے اور اس مسئلہ کی دلیل مطلق طور پر راستہ کہنا ہے اس لئے کہ مطلق( بغیر قید و شرط کے ) راستہ کہا جائے (یعنی فقط راستہ کہاجائے نہ ہوائی راستہ اور نہ زمینی راستہ ) تومعمولی راستہ مراد ہوتا ہے خصوصاً ہوائی سیدھا راستہ ، عام معمولی راستہ سے جس سے لوگ آمد و رفت کرتے ہیں ، کم ہوتا ہے ، اگر سید ھا راستہ معیار ہوتا تو روایات میں صراحت سے بیان کیا جاتا ( چونکہ بیان نہیں ہوا ہے ، لہٰذا عام اور معمولی راستہ مراد ہے مترجم )

زمین کی باقی ماندہ قیمت کو موجودہ قیمت کے حساب سے ادا کرنا

ایک شخص نے ایک لاکھ تیس ہزار تومان کی قیمت پر ایک زمین فروخت کی اور خریدار نے فقط پچاس ہزار تومان زمین کے مالک کو دئے ہیں اب چودہ سال گذر جانے کے بعد جب زمین مہنگی ہوگئی ہے خریدار نے مالک ہونے کا دعوی کیا ہے حالانکہ معاملہ کے پہلے ہی دن سے ۸۰ ہزار تومان جو زمین کی مالیت کی اصل قیمت تھی اس نے فروخت کرنے والے شخص کو دی ہی نہیں تھی، نتیجہ میں بیچنے والا مدعی ہے کہ قیمت کی ادائیگی میں تاخیر بلکہ قیمت ادا نہ کرنے کی وجہ سے اسے معاملہ کو فسخ کرنے کا اختیار حاصل ہے لہذا وہ زمین اس کی ملکیت میں واپس آگئی ہے اور زمین خود اسی ( بیچنے والے شخص ) کی ہے اور خریدار مدعی ہے کہ وہ زمین ( کامل ) اس کی ملکیت ہے اس صورت میں مسئلہ کا کیا حکم ہے ؟

تاخیر کی صورت میں معاملہ کو فسخ کرنے کا اختیا رحاصل ہونا ، اس طرح کے مسائل سے ، مربوط نہیں ہے اور زمین ، خریدار کی ہے ، لیکن احتیاط واجب یہ ہے کہ اس مدت میں زمین کی قیمتوں میں بہت زیادہ فرق ہونے کی وجہ ، اسی(۸۰) ہزار تومان کے بدلے آج کی قیمت کے مطابق حساب کرے یا پھر فروخت کرنے والے (مالک ) کو راضی کرے۔

دسته‌ها: خرید وفروخت

فوجی افسر کی غلطی سے بسیجی طالب علم کا قتل

طالب علموں کو ٹور پر لے جانے والے مربِّی نے اپنی گولی اور چیمبر سے خالی کلاشںگ کوف گن(AK 47)یک دوسرے ساتھی کے ہاتھ میں دیدی، اس نے مربی کی بغیر اجازت کے ایک گولی جو اس کے پاس پہلے تھی اس گن میں اس طرح لگائی کہ گن چلنے کے لئے آمادہ ہوگئی، اچانک ایک آواز والابم ٹور کے مربی کے پاس منفجر ہوا، اس نے نظم کو برقرار کرنے کے لئے اپنی گن کو اس شخص سے لیا اور جو گولیوں سے بھرا چیمبر اس کے پاس تھا گن میں لگایا اور گن کو لوڈ کرلیا، ابھی چلانے کے لئے تیار نہیں کیا تھا کہ اچانک غلطی سے اس کی اںگلی لبلبی پر پڑی اس میں سے ایک گولی نکلیاور نزدیک کھڑے ایک فوجی جوان کو لگ گئی، ڈاکٹروں کی تمام سعی وکوشش کے باوجود وہ جوان دنیا سے چل بسا، اس وضاحت کو مدنظر رکھتے ہوئے حضور فرمائیں کون ضامن ہے؟

جواب: ظاہر یہ ہے کہ دونوں مشترک طور پر دیت کے ضامن ہیں اور ذمہ داری کی مقدار کو معین کرنے کے لئے ہر ایک متدین فنّی ماہرینکی خدمات حاصل کریں ، شک کی صورت میں دونوں شخص آپس میں مصالحہ کرلیں، بہرحال یہ قتل خطاء میں سے نہیں بلکہ شبہہ عمد ہے۔

دسته‌ها: دیت کی ضمانت