تشہد اور سجدے کا بھول جانا
اگر کوئی شخص نما زکی پہلی رکعت میں سجدہ اور دوسری رکعت میں تشہد اور تیسری رکعت میں رکوع بھول جائے تو اس کا کیا وظیفہ ہے ؟
جواب:۔ اگر تیسری رکعت کے پہلے سجدہ میں متوجہ ہو جائے تو اس کو دوسری رکعت قرار دے، تشہد پڑھے اور نماز تمام کرنے کے بعد، بھولے ہوئے سجدے کی قضا بجالائے، اور پھر توضیح المسائل کے دستور کے مطابق ، سجدہ ٴ سہو بجالائے نیز احتیاط کے طور پر نماز کو دوبارہ پڑھے، اور اگر تیسری رکعت کے دوسرے سجدے کے بعد متوجہ ہوتو اس کی نماز باطل ہے ۔
نائب کا کسی دوسرے کو اجیر بنانا
کیا نائب کو نائب بنانے کا حق ہے اور ایسا کرنے کی صورت میں کیا میت بری ٴ الذمہ ہوجائے گی؟
جواب :۔ نائب کو نائب بنانے کا حق نہیں تھا ، لیکن انجام دیاگیا حج، صحیح ہے اور میت بریٴ الذمہ ہو گئی ہے البتہ جو رقم لی تھی ، نائب اس کا مقروض ہے ۔
ان لوگوں کا اعتکاف میں بیٹھنا جن کے لئے روزہ نقصان دہ ہے
اگر روزہ کسی کے لئے نقصاندہ ہو تو کیا حکم ہے؟
اُن لوگوں کا اعتکاف باطل ہےجن کے لئے روزہ نقصان دہ ہوتا ہے ۔
مقروض کی تنگدستی کے بارے میں قاضی کا شک
تنگدستی کے دعویدار مقروض کو قید کرنے کا معیار، طریقی ہے یا موضوعی؟ اگر قاضی کو اس کی تنگدستی کے بارے میں شک ہو، تو کیا پھر بھی اس کو قید کرسکتا ہے ؟ کیا قاضی اپنے شک کے دور ہونے تک معتبر ضمانت لے کر اُسے رہا کرسکتا ہے ؟
شک کی صورت میں، قاضی کو چاہیے کہ معتبر ضمانت لے کر اُسے رہا کردے اور تحقیق کرنے کے بعد اگر معلوم ہوجائے کہ وہ تنگدست نہیں ہے تو اُسے قید کرسکتا ہے ۔
دو مریضوں کی صورت میں ڈاکٹر کا شرعی وظیفہ
اگر دو زخمیوں کو ڈاکٹر کے پاس معالجہ کے لیے لایا جائے اور دونوں کی حالت نازک اور خطرناک ہو اور ان دونوں میں سے ایک کا وہ فیملی ڈاکٹر ہو اور ایک کا علاج دوسرے کو چھوڑ دینے کے مترادف ہو، جس کے نتیجہ میں وہ مر جائے گا، اس حالت میں ڈاکٹر کا کیا شرعی فریضہ ہے وہ ان دونوں میں سے کس کو مقدم کرے اور کس کا علاج کرے، اس بیان کے ضمن میں ذیل الذکر سوالوں کے جواب عنایت کریں:الف۔ اس بات کے مد نظر کہ اس ڈاکٹر نے جن کا وہ فیملی ڈاکٹر ان سے اس نے ایسا کوئی ایگریمینٹ نہ کیا ہو جس کے تحت وہ علاج کے مجبور ہوگا ۔ب۔ اگر ان دونوں میں سے ایک کے گھرانے کے ساتھ اس کا ایگریمینٹ ہو تو اس صورت میں حکم مسئلہ کیا ہوگا؟ج۔ وہ زخمی ڈاکٹر جن کا فیملی ڈاکٹر ہے، اس کی حالت نہایت نازک ہو مگر اس کی موت کا امکان دوسرے سے کمتر ہو تو اس صورت میں اس کا شرعی فریضہ کیا ہے؟
جواب: پہلی اور دوسری صورت میں، اس بات کے پیش نظر کہ دونوں کی حالت ایک جیسی ہے ڈاکٹر کو اختیار ہے جس کا چاہے علاج کرے لیکن اگر اس کا کسی گھرانے سے شرعی معاہدہ ہو تو اسے مقدم کرے گا اور تیسری صورت میں جس کی جان کو زیادہ خطرہ ہو اس کا پہلے علاج کرے گا ۔
اس مال کی چوری جس کو مالک کی اطلاع کے بغیر حرز میں رکھا گیا ہو
چوری کی حد جاری کرنے کی شرطوں میں سے ایک شرط یہ ہے کہ مال حرز میں ہوتو آپ فرمائیں:الف) اگر بیٹا، دوست، پڑوسی، نوکر یا کوئی اور شخص صاحب مال کی اطلاع یا بغیر اطلاع کے مال کو حرز میں رکھ دے، کیا دوسرے شرائط کے ہوتے ہوئے ایسے مال کا اٹھالینا اس چوری میں شمار کیا جائے گا جس پر حد جاری کرنا لازم ہے؟ب) اگر مالک کی دخالت اور اطلاع کے بغیر مال حرز میں رکھا جائے اور چوری ہو جائے، کیا دیگر شرائط کے ہوتے ہوئے سزا والی چوری کا حکم رکھتی ہے؟ مثلاً اگر کوئی حیوان بغیر مالک کی اطلاع کے احاطے میں چلاجائے اور احاطے کا دروازہ بند ہوجائے پھر کوئی حیوان کو لے جائے کیا سرقت حدی شمار ہوگی؟ یا مثلاً کسی شخص کو کوئی مال مل جائے وہ اس کو حرز میں رکھ دے اور یہ مال چوری ہوجائے، اس کا کیا حکم ہے؟ج) اگر صاحب مال، ما ل کو حرز میں نہ رکھے اور حرز میں رکھنے پر راضی بھی نہ ہو اور مال چوری ہوجائے، کیا دوسرے تمام شرائط کے ہوتے ہوئے حد قطع (انگلیوں کا کاٹنا) جاری ہوگی؟
جواب: چنانچہ صاحب مال کے حکم یااطلاع سے حرز میں رکھا گیا ہوتو سزا والی چوری شمار ہوگی اور اس کی عدم اطلاع کی صورت میں احتیاط یہ ہے کہ حد جاری نہ کی جائے۔جواب: جاری نہیں ہوگی۔
روزہ میں طبی آلات سے منہ کا معاءنہ کرانا
غیر خوراکی وسائل کا منھ میں لے جانا جیسے دانت کے معاینہ و معالجہ کے وسائل، کیا روزہ کو باطل کر دیتا ہے؟
جواب: ان سے روزہ باطل نہیں ہوتا مگر یہ کہ منھ کی رطوبت اس پر پڑے اور وہ دوبارہ منھ میں چلی جائے اور اس قدر زیادہ ہو کہ آب دھن میں مل کر ختم نہ ہو سکے اور حلق سے نیچے پہچ جائے ۔
جدید دیہات والوں کا قدیم دیہات کے کنویں سے فایدہ اٹھانا
بیس سال پہلے گاوں والوں نے اپنی ضرورت کے مطابق چند کنویں کھودے تھے، اب آبادی کے بہت زیادہ بڑھ جانے اور زمین کی کمی کی وجہ سے ان لوگوں نے وہاں سے چند کیلو میٹر دور ایک دوسرا گاوں آباد کیا ہے، نئے گاوں والوں کے لیے اس پرانے گاوں سے پاءپ لاءن کے لیے ان کنووں سے پانی حاصل کرنے کا کیا حکم ہے؟ قدیم گاوں والے اس بات پر راضی نہیں ہیں، مہربانی کرکے حکم شرعی بیان فرمائیں؟
اگر لوگوں نے ایک دوسرے کی مدد سے کنویں کھودے تھے اور اب وہ راضی نہیں ہیں تو ان کے لیے جایز نہیں ہے۔ البتہ اب منافع عمومی حکومت کے ہاتھ میں ہے لہذا حکومت اس بات کا ٖفیصلہ کر سکتی ہے۔
ہوا کو آلودہ کرنا
ایسے وسیلہ سے استفادہ جو ہوا کی آلودگی کا ذریعہ ہوں، ایسے وسایل کی موجودگی میں جو اس سے کم آلودگی پھہلاتے ہیں، کا شرعا کیا حکم ہے؟
ہوا اللہ تعالی کی بری نعمتوں میں سے ایک ہے اسے بیکار آلودہ کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
طالب علم کی بدنی تنبیه
اُن زخموں یا طمانچوں کی دیت جو استاد اپنے شاگرد کو مقام تنبیہ میں لگاتا ہے ، نیچے دی گئی فروع میں کس طرح ہے؟الف) جب کہ شاگرد نابالغ ہو۔ب) جب کہ شاگرد بالغ ہو۔ج) ولی کی اجازت سے ہو۔ھ) ولی کی بغیر اجزات کے ہو۔
جواب: حتی الامکان بدنی تنبیہ سے پرہیز کیا جائے، ضروری ہونے کی صورت میں ولی کی اجازت سے ہونا چاہیے، البتہ وہ بھی اس قدر کہ زخمی ہوجانے یا سرخ ہوجانے یا ینل پڑجانے کی حد تک نہ ہو۔
مسافر کی نماز کے قصر ہونے کی وجہ
کیوں مسافر کی نماز اور روزہ قصر ہے ؟
حقیقت میںمسافر کی نماز اور روزہ قصر ہونا سفر کی مشکلات کے مقابلہ میںایک الٰہی طلف ہے اور مشکلات سفر کا معیار نوع بشر ہے نہ ا ن کی فرد فرد۔
زمین کا فقط مسجد بنانے کے لیے وقف کرنا۔
ایک شخص نے ۱۳۶۲ ہجری شمسی میں ایک زمین کو درج ذیل صورت میں وقف کی ہے ”اگر اس زمین میں کوئی عمارت بنائی جائے تو بعنوان مسجد بنائی جائے اور مسجد تعمیر نہ ہونے کی صورت میں زمین میری رہے گی“ آیا اس صورت میں وقف صحیح ہے؟ بہر کیف کیا مذکورہ زمین کو بیچ کر دوسری جگہ مسجد بنانے کے لئے زمین خریدی جاسکتی ہے؟
جواب: اس طرح کا وقف اشکال رکھتا ہے اور اس طرح وقف کرنے سے صرف نظر کی جائے، لیکن چنانچہ واقف موافقت کرے، اس زمین کواسی جگہ، یا دوسری جگہ مسجد بنانے کے لئے استعمال کیا جائے بہتر ہے۔
کتے کا لباس سے مس ہونا
اگر کتا کسی شخص کے کپڑے کو چھولے اور وہ شخص اسی لباس سے مسجد میں داخل ہوجائے تو کیا مسجد کو پاک کرنا واجب ہے؟
جواب: اگر کپڑے یا کتے کا جسم گیلا نہ ہو تو نہ لباس نجس ہو گا اور نہ مسجد ۔