مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 286وضو کے شرائط (284)

3۔ وضو کا پانی اور برتن مباح ہو

مسئله 286 وضو کا پاني اور جس فضا ميں وضو کر رها هے اور وه جگه جهاں وضو کا پاني گر رها هے بناء بر احتياط واجب مباح ہوغصبي پاني سے وضوکرناياايسے پاني سے جس کے متعلق معلوم نہ ہوکہ اس کامالک راضي ہے وضو کر نے ميں اشکال هے.

مسئله شماره 291 3۔ وضو کا پانی اور برتن مباح ہو (286)

چھوٹي بڑي نہروں سے وضو کرنا

مسئلہ291۔ چھوٹی ، بڑی نہروں سے وضوکرناجائزہے چاہے یہ بھی معلوم نہ ہوکہ اس کامالک راضی ہے لیکن اگران کامالک وضوکرنے سے صاف صاف منع کرے تواحتیاط واجب ہے کہ وضونہ کرے۔ اور اگر نهر کے رخ کو مالک کی اجازت کے بغیر موڑ دیا گیا هو تو احتیاط واجب یه هے که اس سے بھی وضو نه کرے

مسئله شماره 3005۔ وضو کے اعضاءپاک ہوں (298)

کسي عضو وضو کے نجس رہ جانے ميں شک

مسئلہ 300 : اگر اعضائے وضو ميں سے کوئي عضو پہلے نجس ہو اور وضو کے بعد شک ہو کہ اس کو وضو سے پہلے پاک کياتھا کہ نہيں تو اس کا وضو صحيح ہے ليکن نماز کے لئے اس کو پاک کرنا چاہئے اور اگر کوئي چيز اس سے متصل ہوئي ہو تو اس کو بھي پاک کرے.

مسئله شماره 3015۔ وضو کے اعضاءپاک ہوں (298)

وضو کے کسي عضو ميں زخم ہوجانا

مسئلہ 301 : اگر چہرے یا ہاتھوں کی کوئی جگہ کٹ گئی ہو اور اس کا خون بند نہ ہور ہا ہو اور پانی بھی اس کے لئے نقصان دہ نہ ہو تو اس حصہ کو کُر یا جاری پانی میں ڈبو دیں یا نل کے نیچے کردیں اور اس کو تھوڑا سا دبائیں تاکہ خون بند ہوجائےاور وضوئے ارتماسی کرلیں لیکن اگر پانی نقصان دہ ہو تو پھر وضو جبیرہ کرنا چاہئے۔ جس کا ذکر بعد میں آئے گا۔

مسئله شماره 3057۔قربت کی نیت (304)

نيت کا زبان سے کہنا

مسئلہ 305 : نيت کا زبان سے کہنا ضروري نہيں اور نہ دل ميں کرنا ضروري ہے بس اتنا کافي ہے کہ اگر اس سے پوچھا جائے کہ کيا کر رہے ہو تو وہ کہہ دے وضو کررہا ہوں.

مسئله شماره 3099_موالات (308)

راستہ چلتے ہوئے وضو کرنا

مسئلہ 309 : وضو کرتے ہوئے راستہ چلنے ميں کوئي حرج نہيں ہےاس لئے اگر چہرہ اور ہاتھوں کو دھو کر چند قدم چلنے کے بعد سر و پير کا مسح کرے تو اس کا وضو صحيح ہے.

مسئله شماره 31712۔کھال تک پانی کے پہنچنے میں کوئی چیز رکاوٹ نہ ہو (316)

ناخن کے نيچے ميل کا جمع ہوجانا

مسئلہ 317 : اگر ناخن کے نیچے تھوڑا سا میل جمع ہوجائے تو وضو میں کوئی اشکال نہیں ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ اس کو صاف کرے لیکن اگر ناخن کاٹ لے تو اس کے نیچے جو میل بدن تک پانی پہونچنے میں رکاوٹ ہے اس کو دور کردینا چاہئے اسی طرح اگر ناخن ضرورت سے زیادہ بڑے ہوں او رجو میل اس کے نیچے ہے وہ وضو کا پانی پہنچنے میں رکاوٹ ہے تو اس میل کو دور کردینا چاہئے۔

مسئله شماره 31912۔کھال تک پانی کے پہنچنے میں کوئی چیز رکاوٹ نہ ہو (316)

اعضائے وضو ميں کسي مانع کا ہونا

مسئلہ 319 : اگر انسان کو يہ احتمال ہو کہ اعضائے وضو پر کوئي مانع موجود ہے تو اگر اس کا يہ احتمال عقلي ہو تو اس کي تحقيق کرني چاہئے. مثلا گلکاري يارنگ کاري کے بعد شک ہو کہ کچھ گل يا رنگ اس کے ہاتھ پر لگا رہ گيا ہے.

مسئله شماره 32112۔کھال تک پانی کے پہنچنے میں کوئی چیز رکاوٹ نہ ہو (316)

ہاتھ ميں انگوٹھي اور کسي ايسي چيز کا ہونا

مسئلہ 321 : اگر انگوٹھی اور کپڑے وغیرہ بدن تک پانی کے پہونچنے میں مانع نہ ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے اور اس کو حرکت دے سکتا ہے تاکہ اس کے نیچے تک پانی پہنچ جائے اوروہ دُھل جائے اور اگر وضو کے بعد اپنے ہاتھ میں انگوٹھی یا اس کی مانند کوئی چیز دیکھے اور معلوم نہ ہو کہ وضو کے وقت یہ چیز تھی کہ نہیں تو اس کا وضو صحیح ہے بشرطیکہ وہ وضو کرتے وقت اس بات کی طرف متوجہ رہا ہو۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی