چاند يا سورج گہن ميں نماز آيات پڑھنے کا وقت
مسئلہ ۱۲۹۱ : جب سے گہن لگناشروع ہو اسی وقت سے نماز واجب ہوتی ہے اور جب تک مکمل طور سے گرہن چھوٹ نہ جائے اس وقت تک واجب ہے۔ لیکن احتیاط مستحب ہے کہ گہن چھٹنا شروع ہونے سے پہلے نماز پڑھ لے۔
مسئلہ ۱۲۹۱ : جب سے گہن لگناشروع ہو اسی وقت سے نماز واجب ہوتی ہے اور جب تک مکمل طور سے گرہن چھوٹ نہ جائے اس وقت تک واجب ہے۔ لیکن احتیاط مستحب ہے کہ گہن چھٹنا شروع ہونے سے پہلے نماز پڑھ لے۔
مسئلہ ۱۲۹۲ : زلزلہ اور بجلی گرنے جیسی علامتوں میں فورا نماز آیات شروع کردینی چاہئے اور اگر نہیں پڑھی تو گناہ گار ہے اور احتیاط مستحب ہے کہ آخری عمر تک جب بھی ممکن ہو [قضا]پڑھے۔
مسئلہ 1296 : اگر نماز يوميہ کے وقت پر نماز آيات واجب ہوجائے اور دونوں کے لئے کافي وقت ہو تو جس کو چاہے پہلے پڑھے اور اگر صرف ايک کا وقت تنگ ہو تو پہلے اسي کو پڑھے اور اگر دونوں کا وقت تنگ ہو تو پہلے نماز پنجگانہ پڑھے.
مسئلہ ۱۲۹۷ : اگر نماز یومیہ پڑھتے وقت معلوم ہو کہ نماز آیات کا وقت تنگ ہے اور نماز یومیہ کا بھی وقت تنگ ہو تو نماز یومیہ کو پڑھ کر نماز آیات پڑھے اور اگر نماز یومیہ کا وقت تنگ نہ ہو تو اس کوتوڑ کر نماز آیات پڑھے اور پھر یومیہ پڑھے اور اگر نماز آیات پڑھتے وقت پتہ چلے کہ یومیہ کا وقت تنگ ہے تو نماز آیات کو توڑ کر نماز یومیہ پڑھے اس کے بعد کوئی ایسا کام کئے بغیر جس سے نماز ٹوٹ جاتی ہو فورا جہاں سے نماز آیات توڑی تھی وہیں سے شروع کردے۔
مسئلہ 1298 : حالت حيض يا نفاس ميں اگر گہن لگ جائے اور گہن کے ختم ہونے تک عورت حيض يا نفاس سے پاک نہ ہو تو اس پر نہ نماز آيات واجب ہے اور نہ اس کي قضا واجب ہے.
مسئلہ ۱۲۹۵ : نجومی یاجو لوگ اس قسم کے امور سے با خبر ہیں اگر ان کے کہنے سے اطمینان حاصل ہوجائے کہ گہن لگا ہے تو نماز آیات پرھے ، اسی طرح اگر لوگ یہ کہیں کہ فلاں وقت گہن لگے گا اوراتنی دیر تک رہے گا اور ان کے کہنے سے اطمینان پیدا ہوجائے تو وقت کی رعایت کرنی چاہئے۔
مسئلہ ۱۳۰۱ : جو چیزیں نماز پنجگانہ میں واجب و مستحب ہیں وہی نماز آیات میں بھی واجب و مستحب ہیں صرف نماز آیات میں اذان و اقامت نہیں ہے بلکہ اس کے بجائے ثواب کي اميد سے تین مرتبہ الصلواة کہا جاتا ہے۔
مسئلہ ۱۳۰۲ : ہر رکعت میں سجدہ میں جانے کے لئے جب رکوع سے کھڑا ہو نے لگے تو سمع اللہ لمن حمدہ اور اللہ اکبر کہنا مستحب ہے اسی طرح ہر رکوع سے پہلے و بعد تکبیر کہنا مستحب ہے۔
مسئلہ ???? : دسويں رکوع سے پہلے قنوت پڑھنا مستحب ہے?
مسئلہ1308 عيدفطروقربان کي نمازدورکعت ہے پہلي رکعت ميں حمدوسورہ پڑھنے کے بعد پانچ تکبيرکہے اورہرتکبيرکے بعدقنوت پڑھے اورپانچويں قنوت کے بعدتکبيرکہہ کر رکوع ميں جائے اس کے بعددوسجدے کرکے کھڑا ہواوردوسري رکعت ميں چارتکبيرکہے اورہرتکبيرکے بعدقنوت پڑھے پھرپانچويں تکبيرکہہ کر رکوع ميں جائے اس کے بعددوسجدے کرکے تشہدوسلام پڑھ کرنمازتمام کرے.
مسئلہ1311 اگر نماز کي تکبيروں يا قنوتوں ميں شک کرے اور محل باقي ہوتوکم پربنا رکھے اوراگر بعد ميں پتہ چلے کہ پہلے کہہ چکاتھا توکوئي حرج نہيں ہے.
مسئلہ1307 عيدين کي نمازکاوقت عيدکے دن طلوع آفتاب سے ظہرتک ہےليکن عيد قربان کي نمازکوتھوڑا آفتاب چڑھ جانے کے بعدپڑھيں اور عيدالفطرميں آفتاب چڑھ جانے کے بعد افطارکرنا مستحب ہے اورفطرہ دے کرنمازعيدپڑھے.