اگر ميت کے وارث چچا،پھوپھي، ماموں،خالہ، اورميت کي ماں کے چچا، پھوپھي، ماموں اور خالہ ہوں
مسئلہ 2393:گر ميت کے وارث ميت کے چچا، پھوپھي ، ماموں، خالہ اور ميت کي ماں کے چچا، پھوپھي ، ماموں ، خالہ ہوں تو مال کے تين حصے کرکے ايک حصہ ماں کے چچا و پھوپھي، ماموں و خالہ کو ديديا جائے گا اور بنابر احتياط واجب يہ لوگ تقسيم ميں اپس ميں مصالحت کريں اور دوسرے دو حصوں کو تين پر تقسيم کرکے ايک حصہ ميت کے باپ کے ماموں، خالہ کوديں گے جوا پ ميں بطور مساوي تقسيم کرليں گے اور دو حصے ميت کے باپ کے چچا، پھوپھي کو دياجائے گا يہ لوگ اس طرح تقسيم کريں گے کہ چچا کو پھوپھي کا دوگنا ملے.