اسرائیلی حکومت کے میل جول رکھنے کا حکم
کیا اسرائیل کی غاصب حکومت سے رابطہ اور اس کی مدد کرنا جایز ہے؟
اسرائیل کی غاصب حکومت کو کسی بھی طرح سے تقویت پہچانا حرام ہے۔
پیغمبر اکرم (ص) کی طرف منسوب عکس کا حکم
کیا آپ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اس عکس مبارک کی تائید کرتے ہیں جو ان دنوں بازار میں عام طور پر بک رہیں ہیں، جس مٰیں آنحضرت (ص) ایک کم عمر نو جوان کی شکل میں ہیں؟
کوئی بھی معتبر دلیل مذکورہ فوٹو اور دیگر تمام اءمہ کے فوٹو کے بارے میں موجود نہیں ہے۔
اوور کوٹ (مانٹو) پہنا
مانتو( زنانہ اوورکوٹ) کا پہنا کیسا ہے کیا اس کو بھی زینتی لباس میں شما رکیا جائے گا ؟
جواب : زینتی لباس پہنے میں اشکال ہے لیکن معمولی اوورکوٹ ( زنانہ ) زینتی نہیں ، اور ہر وہ لباس جو چہرے اور گٹے تک ہاتھوں کے علاوہ تمام بدن کو چھپالے ، کافی ہے ، اگر چہ چادر یا بر قعہ زیادہ محفوظ اور بہتر ہے ۔
بلاد کفر، میں کام کرنا
کیا جائز ہے کہ مسلمان، کفر وگناہ کے شہروں کی جانب ہجرت کرے اور وہاں پر کام کرے اور اپنے ہنر اورفن کو کفار کی خدمت کے لئے استعمال کرے؟
مسلمانوں کے مغز متفکر، اُن کے ماہر اور متخصص اشخاص کو اسلامی ممالک کی خدمت کرنی چاہیے لیکن ضروری مواقع پر اگر کفار کی تقویت کا باعث اور مسلمانوں کی کمزوری کا سبب نہ بنیں اور ان کے حرام رسم ورواج سے متاٴثر نہ ہوں تب کوئی اشکال نہیںہے اور اگر اپنے قول وفعل سے ان علاقوں میں اسلام کی تبلیغ کرسکے تو بہت اچھا ہوگا ۔
روح پڑنے کا وقت
بچہ میں روح کب پرتی ہے؟
جواب: جس وقت بچہ ماں کے شکم میں حرکت کرنے لگ جاتا ہے اور یہ عام طور پر چار ماہ میں ہوتا ہے ۔
وہ سامان جس کو جہیز کے لئے جمع کیا ہو لیکن پھر اسے دوسری جگہ پر خرچ کردیا جائے
ایک شخص اپنی بیٹی کی شادی کے لئے کپڑے یا کوئی دوسرا سامان خریدتا ہے اس کے چند سال بعد اس جہیز کو اٹھاکر اپنی دوسری بیٹی کو ہدیہ کردیتا ہے، یا کسی دوسرے کام میں خرچ کرلیتا ہے، کیا اس کا خمس دینا واجب ہے؟
اس پر خمس نہیں ہے ۔
بغیر لائسینس کے گاڑی چلانا
ایسا انسان کے لیے جسے ڈرائیوینگ تو آتی ہے مگر اس کے پاس لائیسینس نہیں ہے، عام حالات یا ضرورت کے وقت گاڑی چلانے کا کیا حکم ہے؟
حکومت اسلامی کے ٹرایفک کے قوانین و ضوابط کی رعایت کرنا ضروری ہے۔
وہ گناہ جو دعائیں پڑھنے سے بخش دیئے جاتے ہیں
بہت سی روایتوں میں نماز کے بعد بہت سی دعاوٴں اورتسبیحات حضرت فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کی فضیلت ذکر ہوئی ہے، جو اس طرح ہے: جو کوئی ان دعاؤں اور تسبیحات کو پڑھے گا گویا ایسا ہوجائے گاکہ ابھی شکم مادر سے پیدا ہوا ہو اور اس پر کوئی گناہ نہ ہو“ خدا کی بخشش اور کرم پر مجھے کوئی شک نہیں ہے، لیکن جن کے گناہ زیادہ ہیں کیا ان دعاؤں کے پڑھنے سے سارے گناہ بخش دیئے جائیں گے؟ اگر کسی کی نمازیں بہت زیادہ قضا ہوں، کیا (مثلاً) شب قدر میں شب بیداری کرنے سے یا ان دعاؤں کے پڑھنے سے اس کے گناہ ختم ہوجائیں گے؟
اس طرح کی رواتیں حقّ الناس کو شامل نہیں ہیں، ان کی دائیگی ضروری ہے، ایسے ہی وہ گناہ جن کے لئے حد شرعی ہے ان کو بھی شامل نہیں، بلکہ ان کو جاری ہونا چاہیے، نیز ایسے گناہوں کو بھی شامل نہیں ہیں جن کی تلافی کی جاسکتی ہو، قضا اور کفارہ ان اعمال سے ساقط نہیں ہوتے اور ان روایتوں کا ان گناہوں کے علاوہ شامل ہونا کوئی بعید نہیں ہے ۔
اوور کوٹ (مانٹو) پہنا
مانتو( زنانہ اوورکوٹ) کا پہنا کیسا ہے کیا اس کو بھی زینتی لباس میں شما رکیا جائے گا ؟
جواب : زینتی لباس پہنے میںاشکال ہے لیکن معمولی اوورکوٹ ( زنانہ ) زینتی نہیں ، اور ہر وہ لباس جو چہرے اور گٹے تک ہاتھوں کے علاوہ تمام بدن کو چھپالے ، کافی ہے ، اگر چہ چادر یا بر قعہ زیادہ محفوظ اور بہتر ہے ۔
سونے سے سونے کا معاملہ (سونے سے سونے کی خرید و فروخت )
قیمت بڑھا کر سونے کا سونے سے معاملہ کرنے کا کیا حکم ہے ؟اس قسم کے معاملات کا شرعی راہ حل کیا ہے ؟
اس طرح کے موقعوں پر سونے کے معاملات کابہترین راستہ یہ ہے کہ جدا جدا دو معاملہ انجام دئے جائیں مثال کے طور پر ایک کلو سونے کو نقد ۱۱لاکھ تومان کی قیمت پر فروخت کرے اور اسی نشستمیں سونے اور اس کی قیمت کو ردو بدل کرے (یعنی سونا دیں اور قیمت لے لیں )اس کے بعد ایک کلو سونے کو جیسے پورے ایک سال میں حوالہ کیا جائے دس لاکھ کی قیمت پر اس سے خرید لے نتیجہ وہی ہوگا کہ سونے مالک ان دو معاملوں سے اپنا سونا سال میں ایک لاکھ تومان اضافہ کے ساتھ واپس حاصل کر لے گا
دعائے توسل کے درمیان امام محمد تقی جواد الائمہ علیہم السلام کے نام کا وِرد
دعا کے جلسہ میں بعض خواتین حضرت امام محمد تقی (جواد الآئمہ) علیہ السلام کے لئے ایک ختم انجام دیتی ہیں، جس کی ترتیب اس طرح ہے ، دعائے توسل کو پڑھتی ہیں اور جب نویں امام کے نام پر پہنچتی ہیں تو سو مرتبہ کہتی ہیں ”یا جواد الآئمہ ادرکنی“ پھر باقی دعا کو پڑھتی ہیں اور اہل بیت علیہم السلام کی مصیبت کا ذکر کرتی ہیں اور سبز رنگ کی کچھ شالوں کو بطور امانت سب خواتین میں تقسیم کیا جاتا ہے، جو اس ختم کی منت مانتی ہیں اور اس کو انجام دیتی ہیں اور ان کی مراد پوری آجاتی ہو تو اس مبارک نام کے غلّہ میں، انجمن کی مدد کے لئے کچھ پیسہ ڈالتی ہیں، اس سلسلے میں اپنی مبارک نظر بیان فرمائیں؟
یہ کام کوئی صحیح کام نہیں ہے، خواتین دعائے توسل کو شروع سے لے کر آخر تک جیسا کہ دعا کی کتاب میں ذکر ہوئی ہے پڑھیں، انشاء الله نتیجہ بخش ثابت ہوگی ۔
مسجد کے لئے وقف شدہ سامان کو بدل لینا یا فروخت کردینا
کبھی کبھی، مسجد کے لئے فرش قالین یا دوسری چیزیں وقف کی جاتی ہیں اور اسی وقف کے وقت سے یا بعد میں اس مرحلہ پر پہونچ جاتی ہیں کہ عام لوگ اور ماہرین فن کے نظریہ کے مطابق، ان چیزوں کا استعمال جائز نہیں ہے اور ضرور فروخت کردینا چاہیے وگرنہ وقت کے گذرنے کے ساتھ ساتھ ان چیزوں کی قیمت کم ہوتی رہے گی، اس قسم کے قالین یا دوسری چیزوں کے سلسلہ میں سوال یہ ہے کہ کیا ان کو فروخت کرکے ان کی جگہ مسجد میں استعمال کے لئے دوسرے قالین یا دوسری چیزیں، خریدی جاسکتی ہیں؟
جواب: اگر اب اس وقت قابل استعمال نہیں ہیں، یا ان کے برباد ہونے کا باعث ہو تو ان کو ان کے مثل میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
چوری کا اقرار کے بعد انکار کرنا
اگر ملزم، انتظامیہ کے پاس یا دوسرے اےسے قاضی کے پاس جو رائے کا صادر کرنے والا نہیں ہے، چوری کا اقرار کرلے ،اس کے بعد مقدمہ محلی یا ذاتی عدم صلاحےت کی وجہ سے میرے پاس رسیدگی کرنے والے قاضی کے عنوان سے بھےجا جائے اور ملزم سرقت کا منکر ہوجائے تو حکم کیسے ہوگا؟
جواب: جب بھی دوسرے قاضی کے پاس معتبر شہود ملزم کے اقرار کی شہادت دیں تو مالی حقوق ثابت ہوجائیں گے لیکن حد وتعذےر ثابت نہیں ہوگی۔

