سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس: حروف الفبا جدیدترین مسائل پربازدیدها

رد مظالم کے حساب کتاب کا معیار

اگر انسان ارادہ کرے کہ اپنے والد مرحوم کی طرف رد مظالم کے عنوان سے کچھ پیسا ادا کرے گا تو مظالم کی قیمت موجودہ زمانہ سے حساب ہوگی یا گزشتہ زمانہ سے؟

اگر مظالم مثلی ہوں جیسے گیہوں، جو وغیرہ تو دونوں فریق کے توافق کی صورت میں سامان یا پیسے کو موجودہ زمانہ کے حساب سے ادا کرے گا اور اگر مثلی نہ ہو تو جیسے مختلف قسم کے حیوانات ہوں تو ان کی قیمت کو گزشتہ زمانہ کے حساب سے ادا کرے گا۔

دسته‌ها: رد مظالم
دسته‌ها: آموزش و پرورش

قتل عمد میں ماں اور جنین دونوں کے قتل کا قصاص

اگر کوئی شخص ماں اور جنین کے قتل کے قصد سے گولی چلائے اور دونوں ہی قتل ہوجائیں ، کیا جنین کا باپ گولی چلانے والے کی جان کے قصاص کی درخواست کرسکتا ہے، یا یہ کہ جنین کے قتل عمد کے لئے دیت ہے؟

جواب: جنین کے قتل عمد کے لئے قصاص نہیں ہے، بلکہ فقط دیت ہے ؛ لیکن و ارثین جنین کی دیت لینے کے بعد ایک کامل دیت کی آدھی کو ماں کے قتل کے سبب قتل کرنے والے کے وارثین کو ادا کرکے اس کو قصاص کرسکتے ہیں ۔

بیوی کی اجازت سے استمناء کرنا

جس شخص کی زوجہ موجود ہے اور زوجہ کی اجازت سے استمناء کرتا ہے کیا یہ استمناء حرام ہے؟

اگر زوجہ کے ساتھ ملاعبہ کرنے کے ذریعہ استمناء کیا ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے لیکن اگر خود سے استمناء کرے تو حرام ہے خواہ زوجہ کی مرضی سے کرے یا بغیر مرضی کے ۔

دسته‌ها: استمناء

سفر کا آغاز اورانجام(سفر کی ابتداء اور انتہا)

نماز کے قصر ہونے کی مسافت میں ، سفر کی ابتداء اور انتہاکا حساب کس جگہ سے کیا جائے گا؟

جواب:۔ دو شہر وںکے درمیانی فاصلہ کا معیار، جس شہر یا جگہ سے سفر کا آغاز ہواہے اس کا آخری گھر ، اور جہاں جانا ہے ، اس کا پہلا گھر ہے ۔

مصالحت میں مدمقابل کا اپنے وعدوں پر عمل نہ کرنا

میری ماں اب اس وقت بڑھاپے کی زندگی بسر کررہی ہے اور افسوس کہ صاحب فراش ہوگئی ہیں، ان کی کچھ جائداد وغیرہ ہے جسے انھوں نے کربلائے معلّیٰ کی زیارت کے لئے لے، اپنی زندگی کے اخراجات اور مرنے کے بعد کفن ودفن وغیرہ کے اخراجات کے عوض اپنے بھانجے کو دیدی ہے جبکہ اپنے بچوں کو میراث سے محروم کردیا ہے نیز شرط کی ہے کہ جب تک زندہ ہیں اس جائداد کے منافع سے استفادہ کرتی رہیں، لیکن ان کے بھانجے نے بعض شرائط پر عمل نہیں کیا اور وہ ان کی زندگی کے تمام اخراجات نیز کفن ودفن کے خرچہ کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے ، برائے مہربانی اس سلسلہ میں شریعت کا حکم بیان فرمائیں؟

اگر کوئی شخص کہ جس کو مصالحت کے طور پر مال دیا گیا ہے، مقررہ شرائط پر عمل نہیں کرتا، تو وہ خاتون مصالحت کے معاملہ کو فسخ کرسکتی ہے اور اگر وہ خاتون دنیا سے گذرجائے اور وہ شخص طے شدہ شرائط کے مطابق اخراجات ادا نہ کرے تب وارثوں کو مصالحت کے معاملہ کو فسخ کرنے کا حق ہے، وہ لوگ فسخ کرسکتے ہیں ۔

دسته‌ها: صلح کے احکام