نسبندی کرانا
حمل ٹھرنے سے روکنے کے لیے نس بندی کرانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: ضروری موارد کے علاوہ جایز نہیں ہے ۔
ان موارد میں سزائے موت کا طریقہ جہاں شرع مقدس نے اس کا کوئی خاص طریقہ معین نہ کیا ہو
کیا موت کی سزا کو جاری کرنے کے لئے ان موارد میں جہاں شارع مقدس نے اس کا کوئی خاص طریقہ مشخص نہ کیا ہو، واجب ہے کہ حکومت ایسے طریقے کو انتخاب کرے کہ سزائے موت پانے والا کم سے کم درد کا متحمّل ہو؟
معمولی طریقے جائز ہیں اور حکومت سہل ترین طریقے سے استفادہ کرسکتی ہے۔
فوجی دستوں کے نغمے اور آہنگ
غنا و موسیقی کے کونسے آلات و اوزار حرام ہیں ؟کیا وہ ساز بھی حرام ہے جو فوجی دستو ں خے ساتھ بجایا جاتا ہے ؟
جواب : مراد وہ وسائل ہیں جنہیں عام طور پر حرام (موسیقی ) کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ،اور فوجی دستوں کا ساز حرام نہیں ہے
بعض درختوں کے تقدس کا عقیدہ
ملک کے بعض علاقوں میں کچھ درختوں جیسے گز اور انگور کی بیلوں میں دیکھا گیا ہے کہ کچھ لوگ ان کے سُوتوں میں گرہ لگاتے ہیں اور ان کے تقدس، ان سے شفا حاصل کرنے، یا ان سے حاجتوں کی برآوری ، یا بعض اوقات ان سے شفاعت کے معتقد ہیں اور کہتے ہیں: ”ان درختوں پر شک کرنے یا کج اعتقادی سے بہت سے ناگوار حادثات پیش آجاتے ہیں“ کچھ لوگ مذکورہ درختوں کو حضرت علی علیہ السلام یا حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام یا دیگر اولیاء الٰہی سے منسوب جانتے ہیں اور کہتے ہیں: ”ہم ان درختوں کے معتقد ہیں ، اور ان سے توسل کرتے اور حاجت پاتے ہیں اور جنھوں نے ان درختوں کو جلایا ہے تو ان پر یا ان کی اولاد پر یا ان کے رشتہ داروں پر کوئی نہ کوئی مصیبت ضرور آئی ہے، یا وہ بیمار ہوئے ہیں“ لہٰذا حضور سے گذارش ہے کہ فرمائیں:۱۔اس طرح کے درختوں کے تقدس کا عقیدہ صحیح ہے یا باطل؟۲۔ ان درختوں کے سوتوں میں گرہ لگانا، یا ان درختوں پر کپڑا باندھنا اور ان سے حاجت طلب کرنا جائز ہے؟۳۔ ان خرافات سے مقابلے کی خاطرکیا ایسے درختوں کا جلانا یا کاٹنا، جلانے والوں یا ان کے رشتہ داروں کے لئے مشکلات اور مصیبتوں کا باعث ہوگا؟
یہ اعتقادات قطعاً خرافات ہیں، اور ان سے حاجت طلب کرنا ایک طرح کا شرک ہے اور سب پر واجب ہے کہ نہی عن المنکر کریں، اور اپنی جزاء کو خداوندعالم سے طلب کریں ۔
صلہٴ رحم کا حق الله ہونا
کیا صلہ ارحام حق الله ہے، یا حق الناس شمار ہوتا ہے؟
یہ ایک طرح کا حق الله ہے کہ جس کو خداوندعالم نے قرابتداروں کے لئے مقرر فرمایا ہے ۔
اءمہ (ع) کی طرف منسوب تصاویر کا حکم
بعض گھروں، راستوں، فیلموں میں بعض فوٹو دیکھنے میں آتے ہیں جن کی نسبت ائمہ معصومین علیہم السلام کی طرف دی جاتی ہے، فیلموں یا ڈراموں میں آپ حضراتکے نورانی شکل و شمائل کو پیش کیا جاتا ہے، بعض مذھبی و حوزوی محافل میں یہ تبصرہ ہوتا ہے کہ ائمہ اطہار علیہم السلام کے چہرہ مبارک کو دکھایا جا سکتا ہے کوئی حرج نہیں ہے۔ البتہ ابھی تک کسی فیلم میں مکمل طور پر آپ حضرات کے چہرے کو دکھایا نہیں گیا ہے مگر ممکن ہے کہ آءندہ اس طرح کے کام ہوں، چونکہ اس دور میں آج کے دور کے کیمرے نہیں تھے اور ان کی شخصیت ان باتوں سے بلند ہے، معصومین اللہ کے مقرب بندے ہیں، جناب کی نظر اس بارے میں کیا ہے؟
ان تصویروں کا قطعی طور پر نبی اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یا ائمہ معصومین علیہم السلام کی طرف نسبت دینا جایز نہیں ہے۔ احتمالی طور پر نسبت دینے میں کوئی حرج نہیں ہے مگر اس شرط کے ساتھ کہ وہ عکس مناسب ہو اور فیلموں کا تقاضا یہ ہے کہ ان حضرات کے احترام کو خاطر میں رکھتے ہوئے ان کے چہرہ کو واضح اور آشکار نہ دکھایا جائے، البتہ ان کی موجودگی کو دکھایا جا سکتا ہے۔
روح پڑنے کا وقت
بچہ میں روح کب پرتی ہے؟
جواب: جس وقت بچہ ماں کے شکم میں حرکت کرنے لگ جاتا ہے اور یہ عام طور پر چار ماہ میں ہوتا ہے ۔
ملزم کے قاتل نہ ہونے پر رشتہ داروں کی شہادت
قبائلی زندگی بسر کرنے والوں کے یہاں یہ رسم ورواج ہے کہ اگر ایک خاندان دوسرے خاندان کے ساتھ لڑائی جھگڑے کا قصد رکھتا ہے اور مدمقابل میں کسی کو قتل یا زخمی کرنا چاہتا ہے تو اپنے تمام اہل خاندان سے مشورہ اور ان کو اس ماجرے سے باخبر کرتا ہے ، اس کے بعد سب قسم کھاتے ہیں کہ اس طرح کا جرم انجام دیں گے ، اس بالا مقدمہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے ذیل کے سوال کا جواب عنایت فرمائیں:۱۔ مقتول کا سابقہ دشمنی کی وجہ سے کسی کے ساتھ اختلاف تھا، یہاں تک کہ پہلے چند مرتبہ، مقتول کے خاندان اور قاتلوں کے خاندان کے درمیان لڑائی کی وارداتیں ہوئی تھیں، نیر مقتول کو انھوں نے کئی مرتبہ مارا پیٹا اور دھمکیاں وغیرہ بھی دی تھیں، ایک رات مقابل گروہ کے دو آدمیوں نے اس کے گھر پر حملہ کیا اور اس کو اس کی بیوی اور چھوٹے بچوں کی نظروں کے سامنے قتل کرنے کے بعد ، فرار ہوگئے ! ابھی مقتول میں کچھ جان باقی تھی کہ اس کا چچا اس کے سرہانے حاضر ہوا، مقتول نے اپنے چچا سے کہا: ”فلاں شخص نے مجھے اسلحہ سے زخمی کیا ہے“ دوسری طرف سے قاتلین کے خاندان کے دو تین آدمیوں (بھائی اور چچاکے بیٹے) نے گواہی دی ہے کہ فلاں شخص نے یہ کام نہیں کیا ہے، کیا قاتل کے خاندان والوں کی گواہی جو قتل کے پلان میں شریک تھے اور غرض کے ساتھ گواہی دے رہے ہیں، قابل قبول ہے؟
جواب: ان کا یہ شہادت دینا کہ وہ قاتل نہیں ہے کوئی اثر نہیں رکھتا؛ ہرچند شہود یعنی گواہوں کو قتل کے کیس میں متہم نہیں ہونا چاہیے ، جبکہ اس مقام پر مفروضہ مسئلہ میں شہود متہم بھی ہیں، البتہ مقتول کی شہادت بھی کوئی اثر نہیں رکھتی، مگر یہ کہ قاضی کو مقتول اورمقتول کے عزیزو اقارب کی گواہی کہ جو موقعہ واردات پر حاضر تھے اور اسی طرح کے دوسرے قرائن کے ذریعہ علم ہوجا ئے کہ شخصِ مذکور ہی قاتل ہے۔
بے حجاب رشتہ داروں کے ساتھ رحم کرنا
ارحام (قربتداروں) کی بے حجابی اور نہی عن المنکر کے شرائط کے فقدان کی صورت میں کیا پھر بھی صلہٴ رحم واجب ہے؟
اگر ان کے اعمال کی تقویت کا سبب نہ ہو تو صلہ کو انجام دینا چاہیے اور جہاں تک ممکن ہو نرم لہجہ میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنا چاہیے ۔
دوسری منزل سے رمی جمرات
فوقانی منزل سے رمی جمرات کا کیا حکم ہے ؟
جواب :۔ ازدھام کے وقت جائز ہے ۔
ماہ محرم سے سال جدید کے شروع ہونے کا سبب
اس بات کے مد نظر کہ نبی اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مکہ سے مدینہ ہجرت ربیع الاول کے مہینے میں تھی، کیوں محرم کے مہینے سے قمری سال کا آغاز ہوتا ہے؟
ظہور اسلام سے پہلے بھی محرم کے مہینے سے سال کا آغاز ہوتا تھا اور پیغمبر اکرم (ص) کی ہجرت ہمارے اسلامی انقلاب کی شروعات کی طرح ہے۔ اگر ہم انقلاب شروع ہونے والے سال کو نیا سال بنانا چاہیں تو ہمیں بہمن کے مہینے سے سال کا آغاز کرنا ہوگا جبکہ ہمارا سال فروردین سے شروع ہوتا ہے۔
موت کے ایکسیڈینٹ میں ڈرائیور اور پیچھے بیٹھنے والے کا پتہ نہ چلنا
ایک گاڑی کے حادثہ میں اچانک ڈرائیور کے موڑ کاٹتے وقت ،ڈرائیوراور مسافر دونوں مر گئے، اس پر توجہ رکھتے ہوئے کہ :اوّلاً: دونوں کے اولیاء دم دیت کے خواہاں ہیں۔ثانیاً: گواہوں کے بیانات کہ کون ان میں سے ڈرائیوںگ کررہا تھا اور کون بیٹھا تھا مختلف ہیں۔ثالثاً: ایکسیڈنٹ کے فنی ماہرین ، عدالت کے قانون داں افراد اور ماہرین کا ۳/نفرہ اور پانچ نفرہ کمیشن کی نظر مذکورہ مورد کے بارے میں ایک دوسرے سے علیحدہ ہے ، خلاصہ یہ کہ یہ سب عدالت کو قانع کرنے سے عاجز ہیںاس صورت میں دیت کے ادا کرنے کا کون ذمہ دار ہوگا؟
جواب: دونوں طرف سے دیت ساقط ہوجائے گی ۔
اس شخص کا طواف کرنا جس کے ساتھ پیشاب کی تھیلی لگی ہے
اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ میرے ساتھ ، پیشاب کے لئے مخصوص تھیلی لگی رہتی ہے اور چونکہ بدن کے ہلتے ہی پیشاب نکل جاتا ہے ، اس صورت میں طواف اور نماز کے لئے میں کیا کروں ؟
جواب :۔ ایک وضو طواف کے لئے اور ایک وضو نماز کے لئے کافی ہے ۔
جرم کے سبب وجود میں آئی خسارت کو پورا کرنے میں معاون کا حصہ
جرم کا معاون کس حد تک جرم کی خسارت میں حصّے دار ہے؟
جواب:اس صورت میں جب دونوں کی طرف نسبت دی جاس کے، جس قدر نسبت دی جائے اسی قدر ضامن ہے۔

