بچپن میں وارد شدہ خسارہ کی تلافی کرنا
اگر انسان اوائل بلوغ میں کم عقلی کی وجہ سے ایسا کام انجام دے جو بعد میں اس کے لیے مسئلہ بن جائے مثلا کسی چیز کو اس کے مالک کی اجازت کے بغیر اپنے کسی دوست کو ہدیہ دے دے، اب جبکہ وہ سمجھدار ہے اور اس چیز کو اس کے مالک کو لوٹانا چاہتا ہے مگر اسے اپنی عزت کا خوف ہے، اس طرح کے عمل میں اس کا شرعی وظیفہ کیا ہے؟
اگر وہ اس چیز کو اپنے اس دوست سے خرید سکتا ہو اور اسے اس کے مالک کے پاس خود یا کسی کے ذریعہ پہچوا سکتا ہو تو پہچوا دے اور اگر ایسا نہیں کر سکتا تو اس کی قیمت کو مالک کے اکائونٹ میں ڈال دے یا پھر اجنبی بن کر اس کے پتہ پر پوسٹ کر دے۔
قصاص کے لئے دین میں مساوات ہونا
اس چیز کو مدّنظر رکھتے ہوئے کہ قصاص نفس کے حق کو ایجاد کرنے کی ایک بنیادی شرط ، دین میں مساوات ہونا ہے لہٰذا ذیل میں دئیے گئے دوسوالوں کے جواب عنایت فرمائیں :۱۔ مساوات کا ملاک ، ارتکاب قتل کا زمانہ ہے یا اجراء حکم کا زمانہ؟۲۔ کیا اہل حق اور علیّ اللّٰہی (۱)فرقہ، مسلمان شمار ہوتے ہیں؟
جواب : اس صورت میں جب کسی مسلمان کو قتل کیا ہو، پھر مسلمان ہوجائے تو قصاص ختم نہیں ہوتا اور اگر کافر نے کافر کو قتل کیا ہو تو قصاص ختم ہوجاتا ہے اور وہ قصاص دیت میں تبدیل ہوجاتا ہے؛ لہٰذا یہاں پر دین میں مساوات کا معیار ، حالِ قصاص ہے۔جواب2 : ان میں بعض خدا کی وحدانیت اور پیغمبر اسلام (ص) کی نبوت کا اظہار کرتے ہیں ؛ یہ گروہ مسلمان ہے؛ ہر چند کہ یہ گروہ منحرف ہے ، لیکن بعض دوسرے ایسے نہیں ہیں۔
بارہوں کی شب میں رمی جمرات کرنا
بوڑھے سن رسیدہ اور عذر رکھنے والے معذوراشخاص کو بارہویں تاریخ کی آدھی رات گذرنے کے بعد ، آئندہ روز کے اعمال بجا لانے کے لئے منیٰ سے جمرات میں لایا جاتا ہے اور پھر اس کے بعد مکہ مکرمہ لے جایا جاتا ہے اور بعد کے اعمال ، اسی شب میں انجام دیتے ہیں ، عذرنہ رکھنے والے غیر معذور حضرات نے بھی ایسا ہی کیا ہے البتہ رمی جمرات کے علاوہ کہ آنے والی کل یعنی آئندہ روز اس کو (رمی ) کو انجام دینے کے لئے واپس پلٹ آتے ہیں کیا ان کے اعمال صحیح ہیں ؟
جواب :۔ مکہ مکرمہ کے اعمال ( دونوں طواف اور سعی ) کو غیر معذور اشخاص کے لئے بھی بارہویں کی شب بلکہ گیارہویں کی شب میں آدھی رات گذر نے کے بعد انجام دیناجائز ہے ۔
عاقلہ (وارثین) کے اوپر فوری طور سے دیت کا ادا کرنا
عاقلہ کتنی مدت میں دیت یا ارش ادا کریں گے ؟
جواب: جب دیت زیادہ سنگین ہو جیسے قتل عمد کی دیت تو اس کو مناسب مدَّت میں ادا کیا جائے گا ورنہ یہاں پر فوریت کا پہلو ہے ۔
بیٹے کے قرض کے بارے میں باپ کی ذمہ داری
جمہوریہ اسلامی ایران میں ایک بالغ اور شادی شدہ بیٹا اپنے والد کی اجازت اور مرضی کے بغیر کچھ معاملات، اس صورت میں انجام دیتا ہے کہ ہمارے ملک کے افغانی مزدوروں کی رقم کو افغانستان میں رائج کرنسی میں خرید لیتا ہے لیکن ان کی قیمت یہاں (ایران میں) ادا نہیں کرتا تھا بلکہ افغانستان میں ان لوگوں کے ذریعہ دلا دیتا تھا جن سے اس کا رابطہ تھا، لیکن اب وہ لوگ جن سے اس کا رابطہ تھا یعنی اس کے حصّہ دار، دیوالیہ ہوگئے اور بھاگ گئے ہیں، وہ لڑکا بھی دیوالیہ ہوکر بھاگ گیاہے اس لڑے کا کوئی مال اس کے والد کے پاس نہیں ہے، یہاں تک کہ اس کے بیوی بچوں کی کفالت بھی اس کے والد کررہے ہیں، کیا اس صورت میں اس کے قرض خواہوں کو اس کے والد سے مطالبہ کرنے کا حق ہے ؟
مسئلہ کے فرض میں، کہ بیٹا اپنے والد کی اجازت کے بغیر اور مستقبل ہوکر کاروبار کرتا تھا اس کے کام کے نتائج کے بارے میں اس کے والد کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔
مغز کو نقصان پہنچنے کی دیت
کیا مغز کے لئے حیات بخش عضو ہونے کے سبب دیت ہے یا ارش؟ مغز کے مختلف حصّے اور اس سے مربوط اعضا جیسے سطح نخاعی، تحتانی، قشری وغیرہ کے لئے ارش ہے یا ان کی خاص دیت ہے؟
ان میں سے ہر ایک کے لئے ارش ہے اور اگر مغز کو نقصان پہنچنا کسی ایک منافع کا سلب ہوجانا، ہوجائے (جیسے قوت گویائی وغیرہ) تو منافع کی دیت جاری ہوگی۔
دیت کی نوعیت کو معیّن کرنے کا اختیار
میت کے کچھ وارثین بالغ اور کچھ نا بالغ ہیں ۔ بالغ وارثین، قاتل کو قصاص کرنے کے خواہاں ہیں لیکن اس صورت میں ان کو نا بالغ وارثین کا حصہ ادا کرنا ہوگا ۔ کیا بالغ وارثین دیت کی نوعیت کو جنس اور قیمت کے اعتبار سے معین کر سکتے ہیں ؟ یا نابالغوں کو خوش کرنے کے لئے ، ان کا کفیل یا عدالت، بچوں کی دیت کے حصے کو مہنگی جنس جیسے گائے بھیڑ بکری وغیرہ سے معین کریں گے ؟
جواب: دیت کی نوعیت کے معین کرنے کا اختیار ان لوگوں کو ہے جو نا بالغوں کو دیت دینا چاہتے ہیں ۔
ایک ثلث ۱/۳، دیت تک نہ پہنچنے کی غرض سے بعض زخموں کو عورت کا معاف کردینا
جیسا کہ معلوم ہے کہ عورت کے جراحات اور اعضاء کی دیت ثلث ۱/۳ تک مرد کے برابر ہے، ۱/۳ سے زیادہ میں آدھی ہوجاتی ہے، اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے بیان فرمائیں:الف) کیا مجنی علیہا(عورت) اس وجہ سے کہ دیت کی مقدار ثلث ۱/۳ سے زیادہ نہ ہو بعض جراحات ونقصانات کو معاف کردے اور بقیہ کی بہ نسبت دیت کا تقاضا کرے ؟
جواب: یہ کام دیت کی تغیر میں کوئی اثر نہیں رکھتا۔
اُس مسلمان عورت کی دیت جو ماہ حرام میں قتل ہوئی ہو
وہ مسلمان عورت جو ماہ حرام میں قتل ہو اس کی دیت کی کیا مقدار ہے ؟
جواب: کامل دیت کی آدھی دیت عورت ہونے کے اعتبار سے اور اس آدھی دیت کا ایک تہائی حصّہ یعنی کامل دیت کا چھٹا ۶/۱ حصّہ تغلیظ کے عنوان سے ادا کیا جائے گا، کہ جو مجموعی طور سے ایک کامل دیت کا ۶/۴حصّہ ہوتا ہے ۔
قرض کی ادائیگی میں پیسہ کی قیمت میں تبدیلی کا اثر
پیسے کی قیمت کی تبدیلی کے بارے میں (خواہ قیمت بڑھے یہ کم ہوجائے) کبھی کبھی خاص حالات میں ممکن ہے مہنگائی کم ہوجائے اور پیسے کی قیمت بڑھ جائے، اس صورت میں قرض کو ادا کرتے وقت کیا مقروض دونوں قیمتوں کے فرق کو اصل قرض سے کم کرسکتا ہے ؟
اگر دونوں قیمتوں میں زیادہ فرق ہوگیا ہے تو کم کرسکتا ہے ؟
متعدد جنایتوں کی دیت کہ جن کا مجموعہ ایک ثلث ۱/۳سے زیادہ ہے
سوال ۱۱۸۲۔ اس پر توجہ رکھتے ہوئے کہ عورت اور مرد کے اعضاء بدن کی دیت برابر ہے اور جب عورت کی دیت ایک ثلث ۱/۳ سے زیادہ پہنچ جائے گی تو آدھی ہوجائے گیلہٰذا ذیل میں دئےے گئے مختلف فروض کا حکم بیان فرمائیں:الف) اس صورت میں جب کہ ایک ہی عضو پر متعدد بار چوٹیں ماری ہوں اور سب دیتوں کا مجموعہ ثلث ۱/۳ سے زیادہ ہو؟ب) اس صورت میں جب کہ ایک عضو پر ایک ہی وار میں جنایت وارد کی ہو لیکن اس سے کئی ایک نقصان ہوئے ہوں کہ جن کا مجموعہ ثلث ۱/۳ سے زیادہ ہو؟ج) اس صورت میں جب کہ ایک ہی وار میں بدن کے مختلف اعضاء پر متعدد چوٹیں ماری گئی ہوں جن کی مفروضہ دیت کا مجموعہ ثلث ۱/۳ سے زیادہ ہو؟د) اس صورت میں جب کہ متعدد متعدد اعضاء بدن پر حملوں سے متعدد چوٹےں لگائی گئی ہوں؟
جواب:الف ، ج اور د: ان تینون صورتوں میں ہر کا علحیدہ حساب کیا جائے گا۔جواب-: ب! تعددصدمات کی صورت میں ہر ایک کا الگ الگ حساب نہیں کیا جائے گا۔

