وہ کمپنیاں جو شریک کرنے کی صورت میں رکن بناتی ہیں
حکومتی ادارے کی طرف سے، لوگوں کے درمیان معین رقم کے عوض، ”یتیم خانہ کا تحفہ“ کے عنوان سے فارم فروخت کئے جاتے ہیں، ان میں سے بعض فارموں پر سوالات بھی لکھے ہوتے ہیں کہ جو لوگ ان سوالوں کا صحیح جواب دیں گے، انھیں قرعہ اندازی میں شریک کیا جائے گا اور جن حضرات کا قرعہ میں نام نکلے گا انھیں انعام دیئے جائیں گے، اس کام کے ذمہ دار حضرات کے اظہار کے مطابق، اس کی آمدنی نیک کاموں میں خرچ کی جائے گی، جبکہ فارم خریدنے والے حضرات تین قسم کے ہوتے ہیں:۱۔ بعض حضرات وہ ہیں جو فقط نیک کاموں میں شریک ہونے کی غرض سے مذکورہ قسم کے فارم خریدتے ہیں ۔۲۔ بعض لوگ فقط قرعہ اندازی میں شریک ہونے کے متمنی ہوتے ہیں ۔۳۔ جبکہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ خواہ قرعہ اندازی میں ان کا نام آئے یا نہ آئے بہرحال اُن کے لئے کوئی فرق نہیں ہوتا ۔برائے مہربانی اس کام کے ذمہ دار حضرات ، فارم فروخت کرنے والے اور خریداروں کا حکم بیان فرمائیں؟نیز اس ادارے کی طرف سے ، سیلاب زدہ علاقوں کی امداد کے لئے دوسرے ٹکٹ فروخت ہوتے ہورہے ہیں اس میں قرعہ اندازی میں تمام خریداروں کو شریک کیا جائے گا، اس فرق کے ساتھ کہ ان میں کوئی سوال نہیں کیا گیا ہے، بلکہ جتنے لوگ خریدیں گے ان سب کو قرعہ اندازی میں شریک کیا جائے گا، اس قسم کے ٹکٹ کا کیا حکم ہے؟
یہ سب کچھ، پہلے بیان شدہ، مقدر آزمانے کی قسم کا کام ہے اور شریعت کی رو سے حرام ہے؛ مگر یہ کہ سب کے سب خریدار پہلی قسم کے ہوں، یعنی فقط مدد کرنے کی نیت سے ٹکٹ یا فارم خریدیں، لیکن ہمیں معلوم ہے کہ سب لوگ اس طرح کے نہیں ہوتے، بلکہ بہت سے قرعہ اندازی میں شریک ہونے کے ارادے سے ٹکٹ یا فارم خریدتے ہیں اور اگر انھیں معلوم ہوجائے کہ قرعہ اندازی میں انھیں شریک نہیں کیا جائے گا تو راضی نہیں ہوتے اور نیک کاموں میں سے اس آمدنی کو خرچ کرنے سے مسئلہ کی حقیقت تبدیل نہیں ہوسکتی اور اس میں سوالات لکھنے سے بھی یہ مشکل حل نہیں ہوگی، امید ہے کہ غریب ومحتاجوں کی مدد کرنے کے لئے ایسے طریقے اپنائے جائیں جو احکام شرعیہ کے مناسب ہوتے ہیں کہ معاشرے کی مصلحت اور فائدہ اسی میں ہے ۔
وہ نقصانات جن کی شریعت مقدس میں دیت معین نہ ہو
کیا عصبی، حسی نقصانات ہاتھ کے اعصاب کا مفلوج ہوجانا، کھوپڑی کو نقصان پہنچنا کہ جس کی وجہ سے مغز کے ۱۲/ اعصاب کو عصبی نقصان پہنچتا ہے، کرانبال اور محیطی اعصاب کو نقصان پہنچنا، چوٹ لگنے کی وجہ سے نفسیاتی نقصان، چوٹ لگنے کی وجہ سے دیکھنے اور سننے کی قوت کو نقصان پہنچنا، کسی بھی وجہ سے نقصانات پہنچنا، حسّی اور حرکتی اعصاب کا نقصان، سونگھنے اور (نور الثریٰ) قوت کا ختم ہوجانا اگرچہ حال حاضر میں اس کی تائید کے لئے کوئی ،ٹیسٹ موجود نہیں ہے، کوما اور اس کے منفی عوارض کے لئے معین دیت ہے۔
جن صورتوں میں شریعت کے قوانین میں کوئی دیت معین نہیں ہوئی ہے تو ان میں اس کی طرف رجوع کیا جائے گا اور اس کا معین ہونا فی صد کے اعتبار سے اہل خبرہ اور مورد اعتماد ماہرین کی تصدیق کے ذریعہ حاصل ہوگا۔
چینل اور سلسلہ وار بنانے کی صورت میں قرض الحسنہ سوسائٹی کا قرض دینا
ایک قرض الحسنہ سوسائٹی عوام کو ساتھ سات لاکھ تومان کا قرض دینے کے مقصد سے درج ذیل شرائط کے ساتھ بنائی گئی ہے:۱۔ قرض کے خواہشمند حضرات ، درخواست دیتے وقت مبلغ تین ہزار تومان سوسائٹی کے کارکنان کے محنتانہ کے طور پر، ادا کریں ۔۲۔ درخواست دینے والا ہر آدمی ، قرض کے ضرورتمند تین لوگوں کو آشنا کرائے (یعنی تین ممبر بنائے) اور ان تینوں میں سے بھی ہر آدمی مبلغ تین ہزار تومانمحنتانہ کے طور پر اداکرے ۔۳۔ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے یہاں تک کہ درخواست دینے والا پہلا شخص، ساتویں نمبر پر پہونچ جائے ، تب اس صورت میں وہ شخص قرض لینے کے لئے اقدامات کرسکتا ہے ۔۴۔ یہ بتا دینا ضروری ہے کہ قرض الحسنہ سوسائٹی، مذکورہ محنتانہ کے علاوہ قرض لینے والوں سے مزید اور کوئی فائدہ وصول نہیں کرتی۔شریعت کی رو سے مذکورہ اقتصادی کاموں کا حکم کیا ہے؟
یہ کام حقیقت میں ایک قسم کے جوئے سے مشابہ ہے اور تھوڑا پیچیدہ ہے، افسوس اس کی اصل جڑ مغری دنیا ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ پہلے مرحلہ میں ساٹھ لاکھ سے زیادہ رقم، محنتانہ طور پر وصول کی جاتی ہے، اور ساتھ لاکھ قرض دیا جاتا ہے جبکہ وہ بھی واپس کمیٹی کی جیب میں چلا جاتا ہے، محنتانہ ان لوگوں کی زحمتوں کا منصفانہ حق ہوتا ہے جو اس ادارے میں کوئی کام انجام دیتے ہیں، جسے اُن کے کام کی مقدار کے مطابق، اجرت کے طور پر انھیں دیا جانا چاہیے اور ایک ہی مرحلہ میں ساٹھ لاکھ تومان کی کثیر رقم کو محنتانہ کا نام دینا ایک قسم کا دھوکہ وفریب ہے، یقیناً آپ حضرات اس ناجائز کام میں ملوث ہونے کے لئے تیار نہیں ہوں گے ۔
حد مساحقہ کو جاری کرنے کی کیفیت
مساحقہ کی حد کو جاری کرنے کی کیفیت کیا ہوگی مثلاً کوڑے مارنے کے طریقے کی حیثیت سے، معمولی لباس ہونے یا نہ ہونے کی حیثیت سے یا کوڑے لگانے میں شدت وضعف کی حیثیت سے؟
جواب: حد زنا کی طرح ہے، بیٹھے ہوئے اور لباس کے ساتھ۔
درسی ماحول میں چہرے کو چھپانا
کیا چہرے کو چھپانا واجب ہے ، ملحوظ رہے کہ تعلیمی ماحول میں یہ بہت مشکل کام ہے ؟
جواب:۔چہرہ اور گٹّوں تک ہاتھ، پردہ کے حکم سے جدا ہیں اور ان کا چھپانا واجب نہیں ہے .
سفر میں تنہائی کے خوف سے حج میں تاخیر کرنا
میری عمر ۲۴ سال ہے اور حج تمتع پر جانے کی استطاعت رکھتی ہوں ، لیکن میرے خاندان میں سے کوئی بھی میرے ساتھ جانے کو تیار نہیں ہے،میں بھی تنہا حج کے سفر پر جانے سے ڈرتی ہوں ، کیا میںاگلے سال تک انتظار کرسکتی ہوں، تاکہ اگلے سال کوئی ایسا محرم مل جائے جس کے ساتھ میں حج پر جاسکوں؟ یا اسی سال حج پر جانا واجب ہے ؟حج تمتع کے لئے استطاعت مالی اور جسمی کافی ہے ؟
اگر واقعا تنہائی سے ڈرتی ہو تو اس سال مستطیع نہیں ہو اور اگلے سال تک انتظار کرسکتی ہو ۔
مریض کی عیادت کرنا
ہفتہ کے کن ایام میں مریض کی عیادت کو نہیں جانا چاہیے؟
روایات میں ذکر ہوا ہے کہ روزانہ مریض کی عیادت کو نہیں جانا چاہیے بلکہ ایک دن کا ناغہ اور فاصلہ رکھ کر اس کام کو انجام دینا چاہیے اور اگر بیماری لمبی ہو جائے تو مستقل عیادت کرنا ضروری نہیں ہے مگر اس مقدار بھر جو بیمارکو ناگوار نہ ہو بلکہ اس کے لیے صحت اور بہتری کا سبب ہو۔ اور یہ کہ کس دن عیادت کے لیے جانا چاہیے اور کس دن نہیں، معتبر روایات میں ایسا کوئی ذکر نہیں ہے۔
معتبر اور غیر معتبر دعا لکھنے والوں کے درمیان تشخیص کی راہ
بہت سے لوگ دعا لکھنے کے بہانے دھوکہ بازی کرتے ہیں، اس لئے کہ تشخیص دیں کہ کون لوگ دھوکہ باز ہیں اور کون لوگ اسلام کے دستور کے مطابق دعا لکھ رہے ہیں،اس کے کیا راستے ہیں؟
اگر مذکورہ افراد پڑھے لکھے اور باتقویٰ لوگ ہوں اور معتبر کتب سے استفادہ کرتے ہوں تو ان کی دعا نویسی صحیح ہے، اس کے علاوہ اُن پر اعتقاد نہیں کیا جاسکتا ۔
غیر مسلم مرد وعورت کی دیت
غیر مسلم مرد اور عورت کی دیت کتنی ہے؟
جواب:ذمی، مستا من(جس نے امان طلب کی ہو) اور معاہد(جس کا مسلمانوں کے ساتھ معاہدہ ہو)کی دیت بنا بر احتیاط، کامل دیت ہے؛ اور ولی دم قاتل سے مصالحہ کرسکتا ہے، کفّار حربی اس حکم سے مستثنی ہیں، عورتوں کی دیت مردوں کی دیت کی آدھی ہے۔
ڈھاڑی منڈانے والے شخص کی غیبت
کچھ دن پہلے معظم لہ کے احکام میں سے ایک مسئلہ ڈھاڈی منڈانے والے شخص کی غیبت کرنا شرعاً جائز نہیں ہے کے سلسلہ میں (خصوصاًڈھاڈی منڈانے کا سوال پیش آیا )مسئلہ کا مضمون اس طرح تھا ”یہ بات مد نظر رکھتے ہوئے کہ بعض علماء اور مجتہدین ڈھاڈی منڈانے کو حرام نہیں جانتے لہٰذاڈھاڈی منڈانے والے شخص کی خصوصاً یہ عمل (ڈھاڈی منڈاانے)میں غیبت کرنا جائز نہیں ہے“آپ فرمائیں کہ علماء میں سے کسی عالم نے اس کام کو جائز جاناہے ؟
جواب۔بعض گذشتہ مجتہدین جو اب حیات نہیں ہےں اور بعض زندہ مجتہدین حرام ہونے کا حکم نہیں دیتے شاید مذکورہ شخص ان کا مقلد ہو .
حکومت کے ذمہ دار اشخاص کے کام کے بارے میں چھان بین
کیا اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کے حکام اور ذمہ داران میں سے کسی ایک حاکم اور ذمہ دار شخس کے کاموں کے سلسلے میں اس کی پیٹھ پیچھے تحقیق اور جستجو کرنا ،اس حدیث کے مضمون کو مد نظر رکھتے ہوئے ”کلکم راع کلکم مسئول عن رعیتہ“اسلام کی مقدس شریعت کی رو سے غیبت میں شمار ہوتا ہے ؟
جواب ۔اجتماعی اور سماجی مسائل کی جستجو اور مثبت و مفید تنقید غیبت میں شمار نہیں ہوتی
نماز کے بعد مصافحہ کرنا
بعض استوڈینٹس حضرات کا عقیدہ ہے کہ چونکہ نما کے بعد مصافحہ کرنے کا تذکرہ ، حدیثوں میں نہیں ہوا ہے لہٰذا یہ کام بدعت ہے اور ترک ہونا چاہئیے ، دوسری طرف ، یعنی نماز کے بعد مصافحہ کو ترک کرنے کی صورت میں ، نماز جماعت کے مخصوس مقاصد جیسا کہ اس کے لئے مناسب اورشائستہ ہیں وہ حاصل نہیں ہوتے لہٰذا آپ کی خدمت میں متمنی ہوں کہ نماز کے بعد مصافحہ کا حکم بیان فرمادیجئے؟
جواب:۔ بدعت وہ ہے جو دین میں جزء کی حیثیت اور قصد سے انجام دے یا عمل میں ایسے مطلب ( جزء دین ہونے ) کا تعارف کرائے ، لہٰذا اگرمصافحہ مطلق مطلوبیت کی نیت سے جو اس میں پائی جاتی ہے ، انجام دے اور کبھی کبھی اسے ترک کردے تو کوئی اشکال نہیں ہے ۔
زوجہ کے باپ دادا (ولی) کا موجود نہ ہونا
مجتہدین عظام کے فتووں کے مطابق اگر باپ یا دادا غائب ہوں ( یعنی وہاں پر موجود نہ ہوں) اور ان کی باکرہ لڑکی کو شادی کی ضرورت ہو تو کیا اس صورت میں ان کی اجازت ساقط ہوجاتی ہے، شادی کی ضرورت کا مطلب کیا ہے؟
احتیاط واجب یہ ہے کہ اجازت حاصل کرے اور نکاح دائم یا متعہ ( کے اعتبار سے اس مسئلہ )میں کوئی فرق نہیں ہے ۔