حاملہ عورت کی تعزیر اور حد
اگر کسی بیمار کے اوپر حد (سزا) ثابت اور واجب ہوجائےکیا اس صورت میں اسّی (۸۰) باریک لکڑیوں کو ایک ساتھ ملاکر ایک مرتبہ میں اس بیمار کے بدن پر ماری جاسکتی ہیں؟ جواب کے مثبت ہونے کی صورت میں کیا تعزیر (غیر معیّن سزا) کا بھی یہی حکم ہے؟ اس تمہید کو پیش نظر رکھتے ہوئے درج ذیل سوال کا جواب مرحمت فرمائیں: کسی خاتون نے شادی سے پہلے کے زمانے میں کوئی ایسا کام کیا تھا جس کا حکم تعزیر تھا اور اب شادی کے بعد جبکہ وہ حاملہ ہوگئی ہے اور اس کا شوہر بھی اُس کے اس کام (جرم) سے آگاہ نہیں تھا، اس کا جرم ثابت ہوگیا ہے، لہٰذا یہ ملحوظ رکھتے ہوئے کہ اس وقت وہ بیمار ہے اور حاملہ ہے نیز یہ کہ اگر اسے تعزیر اور سزا دی جائے تو اس کے شوہر کو پتہ چل جائے گا اور ممکن ہے اُسے طلاق دیدے یا دیگر مشکلات پیش آئیں، کیا اس صورتحال میں تیس (۳۰) باریک لکڑیاں ایک ساتھ ملاکر تعزیر کے عنوان سے ایک مرتبہ میں اس کے بدن پر ماری جاسکتی ہیں؟
بیمار کے سلسلہ میں تو، حد (سزا) کی تعداد کے مطابق لکڑیوں کو ایک ساتھ ملاکر ایک بار ہی اس کے بدن پر ماری جاسکتی ہیں لیکن حاملہ عورت کو وضع حمل کے بعد سزا دی جائے گی، البتہ تعزیر (غیر معین سزا) کی صورت میں چند کوڑوں پر اکتفا کی جاسکتی ہے اور تعزیر کوڑوں کی سزا ہی میں منحصر نہیں ہے بلکہ اس طرح کے موقعوں پر سرزنش کرنے یا نصیحت کرنے پر بھی اکتفا کی جاسکتی ہے البتہ اس شرط کے ساتھ کے اس میں نصیحت وغیرہ کے اثر کرنے کی امید ہو ۔
واقعی اور جدّی مطالب کو طنز کے قالب میں پیش کرنا
کیا واقعی اور جدّی مطالب کو لطیفے ، چٹکلے، طنز وغیرہ کی صورت میں پیش کرنا شرعاً جائز ہے؟
جب تک غلط باتوں سے خالی ہو اور اس میں معاشرے کے سدھارنے کی غرض ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے ۔
جماعت کے ہوتے ہوئے فرادی نماز پڑھنا
ایک امام جماعت نے مسجد بنانے کے لئے کچھ رقم مامومین اور لوگوں سے جمع کی اور کچھ رقم سہم امام کی حاصل کی لیکن اس سلسلہ میں کوئی اقدام نہیں کیا جن لوگوں نے رقم دی تھی وہ اب رقم واپس مانگ رہے ہیں امام جماعت کہتے ہیں کہ تمہں رقم کی واپسی کے مطالبہ کا کوئی حق نہیں ہے میں حاکم شرح کی جانب سے وکیل ہوں اور مجھے معلوم ہے کہ کیا کرنا ہے کیا اس عالم دین کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے ؟
جواب:۔ اگر مذکورہ رقم سہم امام علیہ السلام کے عنوان سے دی گئی ہے تو اس صورت میں مجتہد یا ان کے نمائندے کی رای کے مطابق اسے عمل کرنا چاہئیے اور اگر لوگوں نے عطیہ وغیرہ کے طور پر دی ہے تو اسے لوگوں کی رائے کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے اسے پورا کرنا چاہئیے ۔
مرحومہ یا مطلّقہ عورت کے فوٹو دیکھنا
شوہر اور زوجہ نے ملکر فوٹو لیا ہے، لیکن شوہر اور اسکی بیوی ، تصویر میں ، کامل پردہ میں نہیں ہیں، اس کے بعد وہ میاں بیوی ایک دوسرے سے جدا ہو جاتے ہیں یا ان میں سے کوئی ایک مرجاتا ہے، کیا ایک کے مرنے کے بعد یا طلاق کے بعد ، اس تصویر کو دیکھ سکتے ہیں جو پہلے کھنچوائی گئی ہے ؟
جواب:۔ مرنے کی صورت میں اشکال نہیں ہے لیکن جدا (طلاق) ہونے کی صورت میں تصویر کو نہ دیکھیں .
دوسرے کی زمین سے گذرنے والے راستہ کا بند کردینا
ایک زمین ایسے انسان کی ملکیت ہے جس کا گھر اسی زمین سے ملحق ہے،اس زمین سے شاہراہ تک زمین کا سارا حصہ سب لوگ عام طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اب مالک جس کا گھر اس زمین کے ساتھ تھا، اس نے دوسری جگہ گھر بنا لیا ہے اور اب وہ اس زمین سے راستہ بند کرنا چاہتا ہے اور اسے اپنے کھیتوں سے ملحق کرنا چاہتا ہے، جو لوگ اس زمین سے استفادہ کرتے تھے ان کا کہنا ہے کہ تین نسل سے ہم اس راستے کو ایسے ہی استعمال کر رہے ہیں لہذا اب ہم اسے بند نہیں کرنے دیں گے۔ اس کے بند نہ کرنے کے سلسلہ میں کسی کے پاس کوئی شرعی دلیل نہیں ہے، بس ان کا ہہی کہنا ہے کہ تین نسلون سے ہم اسے استعمال کر رہین ہیں، مالک کے لیے اسے بند کرنے کا کیا حکم ہے؟
اگر وہ راستہ اور زمین کسی انسان کی ملکیت ہے تو اس سے اجازت لینا ضروری ہے، صرف یہ کہنا کہ ہم اسے تین نسلوں سے استعمال کر رہے ہیں، دلیل نہیں بن سکتا۔ جب کہ مالک کے پاس ثبوت اور کاغذات موجود ہے۔
ایڈز کی بیماری
کیا آپ مرد یا عورت میں ایڈس کی بیماری کو ان امراض میں سے جانتے ہیں کہ جن کی وجہ سے نکاح کو فسخ کیا جاسکتا ہے ؟
اگر ڈاکٹروں کی تشخیص کے مطابق اس مرحلہ میں ہوجو دوسروں کو لگنے اور خود اسکے لئے بھی خطرہ کا سبب ہو اور شوہر طلاق دینے پر حاضر نہ ہوتو عورت حاکم شرعی کے ذریعہ طلاق لے سکتی ہے ۔اور اس طرح کے موقعوں پر مرد بھی عورت کو طلاق دے سکتا ہے ۔
دینی طنز کی خصوصیت
حضور کی نظر میں دینی طنز کی کیا خصوصیت ہے؟
دینی طنز وہ ہے کہ جس میں سب سے پہلے تو صحیح مقصد مضمر ہو، اور دوسرے یہ کہ خلاف شرع باتوں سے خالی ہو۔
جڑی بوٹی والی دوا کی تاثیر اور خواص کا بیان
ائمہ معصومین علیہم السلام کی حدیثوں اور اقوال پر مشتمل کتب یا دوسری کتابوں کے مطابق جیسے طب الرضا، طب الصادق، نسخہ عطار وغیرہ، جڑی بوٹی سے علاج کی غرض سے ان کے خواص اور فواءد بیان کرنے کا کیا حکم ہے؟
اگر اس طرح سے کہے کہ یہ نسخہ فلاں کتاب میں ذکر ہے تو ان کے بیان کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
امام عصر عجل الله تعالیٰ فرجہ الشریف کے اسم مبارک کی تصریح
بعض روایتوں میں امام زمان کے اسم گرامی کو زبان پر لانے کو حرام یا مکروہ جانا گیا ہے، اسی وجہ سے بہت سے افراد آپ(علیه السلام) کے نام کو الگ الگ (م ح م د) لکھتے ہیں، کیا یہ روایتیں ہمارے زمانے کو بھی شامل ہیں؟
ہم نے اس موضوع کی بحث میں کہا ہے کہ یہ روایتیں ہمارے زمانے کو شامل نہیں ہیں اور اس کی دلیلیں ”کتاب قواعد فقہیہ“ کی تقیہ کی بحث کے آخر میں بیان کی ہیں-
عورت کی شادی کے بعد پرورش کا حق
کیا دوسری شادی کرنے سے، حضانت (بچے کی سرپرستی اور نگہداشت) کا حق ساقط ہونے میں، نکاح متعہ یا نکاح دائم (شادی) میں کوئی فرق ہے ؟ اور اگر عورت دوسرے شوہر سے طلاق لے لے، کیا بچہ کی سرپرستی کا حق(حضانت) جو دوسری شادی کرنے سے، ساقط ہوگیا تھا ، اس کو دوبارہ حاصل ہو جائے گا ؟
جواب:۔ شادی کرنے کی صورت میں ، بچے کی سرپرستی کا حق (حضانت) ساقط ہو جاتا ہے، خواہ نکاح دائم کرے یا نکاح متعہ، مگر یہ کہ نکاح متعہ کی مدّت بہت کم ہو تو اس صورت میں ساقط نہیں ہوگا اور دوسرے شوہر سے طلاق لے لے تب بھی حضانت (سرپرستی) کا حق واپس نہیں آئے گا اگر چہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ اس سلسلہ میں شوہر، بیوی رضایت دیں اور مصالحت کریں .
زوجہ کے بیٹے کا نفقہ
۔میں نے ایک بیوہ خاتون سے شادی کی ہے ، مذکورہ خاتون کے یہاں ایک بیٹا بھی تھا، جو اُس وقت سے ابھی تک ہمارے پاس ہی رہتا رہا ہے حالانکہ اس کے باپ دادا ،دادی موجود تھے اور مال و دولت کے لحاظ سے صاحب حیثیت لوگ ہیں اور میں جو ایک معمولی ملازم ہوں ، ابھی تک سختی اور قرض لیکر اس بچّہ کا خرچ دے رہا ہوں جبکہ میں نے اس قسم کا کوئی وعدہ یا معاہدہ طے نہیں کیا تھا ،کیا قانون اور شریعت کی رو سے مذکورہ بچے کے باپ دادا ،دادی اس خرچ کے لحاظ سے (جو میں نے دیا ہے) میرے مقروض ہیں ؟
جواب:۔اگر آپ نے اس کے باپ (دادا) سے معاہدہ کیے بغیر خود اپنی جانب سے اس بچّہ کا خرچ دیا ہے تو آپ ان سے مطالبہ نہیں کرسکتے لیکن اگر اس کے باپ کی خواہش یااجازت سے یہ کام انجام دیا ہے تو نفقہ کا مطالبہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے .
بچے کے ولی کا دیت سے کم پر مصالحہ کرنا
اگر قہری ولی صبر کرنا چاہے تاکہ ولی دم (وارث) خود بالغ ہوکر فیصلہ کرے اور اس سے مہم مصالح فوت ہوجائیں (جیسے قاتل ۸۰ سال کا بوڑھا ہو اور ولی دم ۲سالہ بچہ اگر ا س کے بلوغ تک صبر کرےں احتما ل قوی یہ ہے کہ قاتل مرجائے گا اور ولی دم کا نہ تو حقّ قصاص باقی رہے گا اور نہ ہی دیت) ایسی صورت میں قہری ولی نیچے دیے گئے کالموں میں سے کس کو انتخاب کرے ؟الف) قصاص کا تقاضا کرے۔ب) دیت لینے پر مصالحت کرلے۔ج) دیت سے کم لینے پر صلح کرلے۔د) قاتل کو معاف کردے۔
اس طرح کے مورد میں صغیر کی مصلحت دیت لینے میں ہے؛ جتنی مقدار پر بھی مجرم راضی ہوجائے۔
اصول فقہ میں اعلم ہونا
اگر انسان کے اندر اتنی صلاحیت پائی جاتی ہو کہ اس چیز کو تشخیص دے سکے کہ فلاں مرجع مبانی اصول کے لحاظ سے بہت زیادہ قوی ہے تو کیا یہ تشخیص ، مرجع کے اعلم ہونے میں دخالت رکھتی ہے؟
جواب:صرف علم اصول میں آگاہی اور اعلمیّت ،اعلم ہونے کے لئے کافی نہیں ہے بلکہ اعلم ہونے کی دوسری شرطیں بھی ہیں۔
مرد میں مقاربت کی صلاحیت نہ ہونا
اگر کوئی شخص شادی سے پہلے ہی مجا معت کرنے سے عاجز ہو اور رخصتی کے بعدد لہن سمجھ جائے اور فوراً عقد نکاح کو فسخ (توڑ) کر کے شوہرسے جدا ہوجائے تو کیا اس صورت میں وہ خاتون بغیر طلاق کے دوسری شادی کرسکتی ہے ؟
ایسے موارد میں ، عورت کو حاکم شرع کی طرف رجوع کرنا چاہئے اور حاکم شرع مرد کو ایک سال کی مہلت دے گا ، اگر علاج ہوگیا تو ، شادی باقی رہے گی ورنہ عورت نکاح کو فسخ کرسکتی ہے ، اور طلاق کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، لیکن اگر فسخ کرنے کے بعد مردٹھیک ہوجاتاہے تو دوبارہ عورت کی طرف رجوع کرنے کی کوئی صورت نہیں ہے مگر نئے عقد کے ذریعہ ۔