گمشدہ شوہر سے طلاق
ایسی خاتون جس کس شوہر کے بارے میں یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فلاں حادثہ میں جاں بحق ہوگیا ہے یا لاپتہ ہے ، اور چار سال کے عرصہ سے اس کی کوئی خبر نہیں ہے، کیا یہ خاتون کسی دوسرے شخص سے شادی کرسکتی ہے ؟
جواب:۔ دوسرے شخص سے شادی نہیں کرسکتی ، مگر یہ کہ اس کے مرنے کا یقین ہو جائے، یاپھر حاکم شرع کے پاس رجوع کرے تاکہ وہ اُس شخص کے بارے میں تفتیش کا حکم دے اور شرعی مراحل طے کرنے کے بعد اس خاتون کو طلاق دیدے .
تحریف و عدم تحریف قرآن مجید
مہربانی کرکے تحریف اور عدم تحریف کے بارے مین اپنا موقف بیان فرمائیں؟
مسلمان علماء و محققین شیعہ ہوں یا سنی سب اس بات کے قائل ہیں کہ قرآن مجید میں تحریف نہیں ہوئی ہے۔ سب کا عقیدہ ہے کہ جو کچھ موجودہ قرآن میں ہے سب وہی ہے جو آنحضرت (ص) پر نازل ہوا تھا۔ اس میں نہ ایک کلمہ کا اضافہ ہوا نہ کمی۔ البتہ بعض شیعہ سنی علماء جن کی تعداد بہت کم ہے قرآن مجید مین تحریف کے قائل ہیں۔ مشہور علماء اس قلیل تعداد پر کوئی توجہ اور اہمیت نہیں دیتے۔ پم نے اس بات کا ذکر تفسیر نمونہ اور انوار الاصول میں کیا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ان کا مطالعہ کریں۔
قرآن کریم کی تلاوت کے وقت پیر دراز کرنا
تلاوت کے وقت پیر دراز کرنا ، کیا قرآن مجید کی بے حرمتی میں شمار ہوگا؟
اگر بے احترامی کا قصد نہیں ہے تو حرام نہیں ہے البتہ ضرورت نہ ہو تو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔
قرآن کی تلاوت کے وقت تعزیت پیش کرنا
بعض شہروں میں سوم کی مجلس میں یہ رواج ہے کہ تلاوت کے وقت جب کوئی نیا وارد ہوتا ہے تو وہ بلند آواز میں تعزیت پیش کرتا ہے اور میت کے قریبی اس کو بلند آواز جواب دیتے ہیں، کیا ایسا کرنا جایز ہے؟
بہتر ہے کہ قرآن مجید کا زیادہ سے زیادہ احترام کریں اور اس طرح کے کام سے پرہیز کریں۔
غیر مسلم کے لیے کام کرنا
اگر انسان تنگی میں ہو اور اس کے پاس کوئی کام بھی نہ ہو جس کے بغیر اس کے لیے زندگی چلانا مسکل ہو مزید یہ کہ وہ زکات و صدقہ قبول نہ کرتا ہو تو کیا وہ غیر مسلمان کے لیے کام کر سکتا ہے؟
غیر مسلم کے لیے کام کرنا حرام نہیں ہے۔ البتہ کام حلال اور آبرو مندانہ اور مباح ہونا چاہیے اور مسلمانوں کی ذلت کا سبب نہ ہو۔
نماز نہ پڑھنے والے کے لیے قرآن کا پارہ پڑھنا
تارک نماز یا منکر نماز کی فاتحہ یا سوم کی مجلس میں قرآن پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
تمام مسلمان مرنے والے کی بخشش اور ایصال ثواب کے لیے نیک اعمال بجا لانا جایز ہے۔ اگر چہ وہ گناہ گار ہی کیوں نہ ہو۔
نامشروع اولاد کا نفقہ
کیا نا جائز بچے کی ماں کو بچہ کے باپ سے اس کے نفقہ کا مطالبہ کرنے کا حق ہے ؟
جواب:۔ ایسی ماں خود نفقہ کا حق نہیں رکھتی لیکن ناجائز بچے کا نفقہ اس کے باپ پر واجب ہے .
جدید مسائل میں زندہ مجتہد کی تقلید
میں حضرت آیت اللہ العظمی اراکی ( رضوان اللہ تعالی علیہ ) کی تقلید کرتا تھا اور ان کے انتقال کے بعد آپ کے فتوے کے مطابق انکی تقلید پر باقی ہوں تو کیا ضروری ہے کہ جو نئے مسائل پیش آئیں وہ حتماً آپ سے پوچھوں یا میں دوسرے مراجع کی طرف بھی رجوع کرسکتا ہوں اور اگر میں نے کسی دوسرے کی طرف رجوع کیا تو کیا میں پھر ان سوالات کو اس سے پوچھ سکتا ہوں جبکہ میں آپ سے کچھ استفتائات کرچکا تھا اور ان میں سے کچھ پر عمل بھی کرچکا ہوں ۔
جواب : چونکہ آپ نے ہماری طرف رجوع کیا ہے لہٰذا نئے مسائل کو بھی ہم سے پوچھیں۔
اسمگلروں سے ضبط ہونے والے سامان کی خرید وفروش
اسمگلروں سے جو سامان پکڑا جاتا ہے یا جو سامان کسٹم کے گودام میں جمع ہوتا رہتا ہے اسے مناسب قیمت پر بعض افراد کو بیچ دیا جاتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟
اگر مجتھد جامع الشرایط اسے تعزیر کے طور پر لینے کے بعد اے بیچے تو اس کے خریدنے میں کویی حرج نہیں ہے۔
حکومت اسلامی میں سرکاری تنخواہوں میں فرق
جب حضرت علی علیہ السلام پر اعتراض کیا گیا: ”آپ بیت المال کی تقسیم میں فرق کیوں نہیں کرتے ہیں“ تو آپ﷼ نے فرمایا: ”کتاب خدا میں، میں نے کوئی فرق نہیں دیکھا ہے اور پیغمبر اکرم صلی الله وآلہ وسلّم کا عمل بھی تمھارے سامنے موجود ہے! تو پھر تنخواہوں کا فرق کس بنیاد پر ہوگا؟
ظاہراً جو اس حدیث یا اس جیسی دوسری حدیثوں میں آیا ہے وہ مال الخراج پر ناظر ہے؛ کیونکہ اراضی خراجیہ تمام مسلمانوں سے مربوط ہیں، لہٰذا خراج کے مال کو مساوی طور سے تقسیم ہونا چاہیے، اس کے علاوہ بعید نہیں ہے کہ آپ کا یہ ارشاد اُن امتیازات کی طرف اشارہ ہو جو عثمان کے زمانے میں طاقتور لوگوں اور قبائل کے سرداروں کو دیئے جاتے تھے۔ لیکن اگرکثرت عیال، زیادہ کام یا زیادہ فعالیّت کی وجہ تنخواہوں میں فرق ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے۔
ظہور کے وقت امام زمانہ عجل الله تعالیٰ فرجہ الشریف کا اسلحہ
امام زمانہ (علیه السلام) ظہور کے بعد کس طرح کیمیائی اور نیوکلیر، ایٹمی اور بھاری اسلحوں کا مقابلہ کریں؟
بعض قرائن سے استفادہ ہوتا ہے کہ امام زمانہ(علیه السلام) کے پاس ایسے ایسے اسلحے اور وسائل ہوں گے کہ جو ان دیگر تمام اسلحوں پر بھاری ہوں گے اور ان کو ناکارہ بنادیں گے ۔
ایک زمین کی ملکیت پر دو لوگوں کا دعوا کرنا
زید اور عمرو کے درمیان میں کسی ملکیت کے بارے میں جھگرا ہوگیا ہے دونوں میں سے ہر ایک مدعی ہے کہ خالد نے وہ ملکیت اس کو عطا کی ہے دونو ں کے پاس گواہ بھی موجود ہین لیکن زید کے پاس گواہ کے علاوہ تحریری ثبوت بھی ہے جبکہ عمرو کا تحریری ثبوت کھو گیا ہے عمرو کے گواہ کہتے ہیں کہ زید کے تحریر ی ثبوت میں درج تاریخ سے کئی سال پہلے خالد نے وہ ملکیت عمرو کو دے دی تھی اوقر ہم اس بات کے گواہ ہیں ،براے مہربانی آپ فرمائیں کہ ان دونوں میں کس کی گواہی مقدم ہے ؟
جواب: اگر ملکیت ان دونوں میں سے کسی ایک کے پاس ہے تو اسی کی گواہی اور گواہ مقدم ہے اور اگر ملکیت دونوں کے پاس (قبضہ میں ) ہے یا کسی کے پاس بھی نہیں ہے تو دونوں میں تقسیم کریں
شراب پینے کی سزا
کیا شراب پینے والے پر لعنت کرنا جائز ہے؟ اس کی حد (سزا ) کتنی ہے؟
جو اعلانیہ طور پر شراب پیتا ہے، اس پر لعنت کرنا جائز ہے اور اس کی حد (سزا) ۸۰ کوڑے ہیں ۔

