سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس: حروف الفبا جدیدترین مسائل پربازدیدها

مسجد کے لئے بنائے گئے طبقوں کا حکم

یہ مقرر ہوا ہے کہ ہمارے شہر کی مسجد کی عمارت کو گراگر اس کی جگہ بڑی اور خوبصورت مسجد بنائی جائے کیونکہ اس مسجد کی مفید عمر پوری ہوچکی ہے لہٰذا ذیل میں مندرج سوالات کے جواب عنایت فرمائیں:۱۔ کیا سابقہ مسجد کا حکم نئی مسجد کی نیچے کی اور اوپر کی منزل کے اوپر جاری ہے؟ کیا جدید مسجد کی اوپری منزل کے حصّے کوکہ جو قدیم مسجد کی جگہ بنایا گیا ہے نئے استفادہ جیسے کتب خانہ، درس وتدریس کے لئے مخصوص کیا جاسکتا ہے؟جدید مسجد کے لئے ضروری ہے کہ قدیم مسجد کے شبستان میں سے دیوار اٹھانے، یا ستون اکھاڑنے یا گلدستہ اذا ن بنانے، یا خطبہ کے لئے ممبر بنانے کے لئے، تھوڑا حصہ لیا جائے، کیا یہ تصرف جائز ہے؟

مسجد کے احکام اس عمارت پر جاری ہوںگے جو قدیم، مسجد کی زمین کے اوپر بنائی گئی ہو، لیکن اگر اس کی زمین بڑھائی گئی ہو تو وہ وقف کے جدید صیغہ کے تابع ہوگی؛ لیکن کتب خانہ وغیرہ کا بنانا اگر نمازیوں کے مزاحمت کا سبب نہ ہو تو اشکال نہیں ہے ۔اس طرح کے تصرفات میں کیونکہ نمازیوں کے لئے مزاحمت کا سبب نہیں ہیں، کوئی حرج نہیں ہے ۔

دسته‌ها: وقف کے احکام

ولی کی اطلاع کے بغیر رشتہ ومنگنی

جوشخص نکاح متعہ کا ارادہ رکھتا ہو کیا وہ لڑکی کے ولی کی اطلاع کے بغیر ، لڑکی سے رشتہ کا اظہار کرسکتا ہے؟ خاتون کا باکرہ ہونا یا بیوہ ہونا، دونوں صورتوں کا حکم بیان فرمائیں ؟

جواب:۔ ہر صورت میں، رشتہ مانگنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن باکرہ ہونے کی صورت میں ولی کے اذن کے بغیر صیغہ عقد جاری کرنے میں اشکال ہے لیکن بیوہ کے سلسلے میں صیغہ عقد جاری کرنے کیلئے دونوں کی رضایت کافی ہے .

دسته‌ها: متعه کے احکام

مالک کے مجبور کرنے پر نوکر کا جھوٹ بولنا

فدوی ایک مدت سے ٹیلیفون ایکس جینچ کے ایک کیبن میں کام کرنے میں مصروف ہوں، میرا مالک معتقد ہے کہ لوگوں سے معیّن شدہ قیمت سے زیادہ رقم وصول کروں، ہمارا دوسرا کام فوری خدمات کا ہے، جیسے مشینوں کی خرابی کا کام کہ جنھیں فوراً ٹھیک ہونا چاہیے لیکن کچھ وجوہات کی بناپر یہ کام جلدی نہیں ہوپاتا، مالک کہتا ہے: ”لوگوں کو جھوٹ بول کر ٹال دو“ اب اگر میں جھوٹ بولتا ہوں تو میں نے گناہ کیا اور خلق خدا پر ظلم بھی، اور اگر سچ بولتا ہوں تو آنے والے لوگ مجھ سے لڑیں گے اس طرح میری نوکری بھی جاتی رہے گی، میری دوسری مشکل یہ ہے کہ اگر کوئی ٹیلیفون کرتا ہے اور مثال کے طور پر اس کا بل ۲۷ تومان ہوتا ہے تو کھلے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اس سے ۳۰ تومان لینے پر مجبور ہوں، مذکورہ مسائل میں شریعت کا کیا حکم ہے؟

اگر آپ مالک کو نہ سمجھا سکیں کہ قوانین کے مطابق عمل ہونا چاہیے تو اس کام کو چھوڑدیں اور کسی جائز کام کی تلاش کریں، انشاء الله خداوندعالم تمھاری مدد فرمائے گا۔

متروکہ پانی کے حوض انبار وغیرہ کے استعمال کا طریقہ

کیا ان حوضوں کو جو پہلے اہل محلہ کے لئے قابل استعمال تھیں لیکن اب ان کی کوئی ضرورت نہیں ہے، مہندم کرکے ان کی جگہ پر دارالقرآن تعمیر کردینا جائز ہے؟

جواب: احتیاط یہ ہے کہ اس جگہ کو اس کام کے لئے کرایہ پر حاصل کریں اور ان کے کرایہ کی رقم کو غریبوں کے لئے پانی کی پائپ لائن لگوانے میں خرچ کریں۔

دسته‌ها: وقف کے احکام
قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت