سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس: حروف الفبا جدیدترین مسائل پربازدیدها

ہبہ کے منافعہ کو ہبہ کرنے والے شخص سے مخصوص کردینا

ایک شخص اپنی زمین اور جائداد کو دوسرے شخص کو ہبہ کردیتا ہے اور کہتا ہے: اس شرط کے ساتھ کہ جب تک میں زندہ ہوں میرے اختیار میں رہے گی، کیا یہ ہبہ نافذ اور اس کی یہ شرط لازم ہے؟

جواب: چنانچہ جائداد اور زمین کو اس شخص کے قبضہ میں دیدے تب تو کوئی اشکال نہیں ہے، ہبہ نافذ اور لازم ہے البتہ جب تک وہ خود با حیات ہے اس زمین کے منافع کا مالک رہے گا۔

دسته‌ها: هبه کے احکام

مہر کی رقم دینے کیلئے رہائشی مکان بیچنا

ایک شخص اپنی بیوی کے چالیس لاکھ تومان مہر کا مقروض ہے ، شہر میںبہترین جگہ اور محلہ میں ، اس کا رہائیشی مکا ن ہے جس کا اب اس وقت تیس لاکھ تومان کا خریدار موجود ہے،کیا یہ رہائیشی مکان فرض کے مستشنیات کا حصہ ہے ؟

جب بھی ، مذکورہ قرض کا مطالبہ ہو ، اور مکان اس کی شان و منزلت سے بڑھ کر ہو تو اس صورت میں ، اس مکان کو ایسے مکان سے بدل لے کہ جو اس کی شان کے مطابق ہو اور مزید اضافی قیمت کو قرض کی ادائیگی میں خرچ کرے۔

دسته‌ها: مهر

مہر کی رقم دینے کیلئے رہائشی مکان بیچنا

ایک شخص اپنی بیوی کے چالیس لاکھ تومان مہر کا مقروض ہے ، شہر میںبہترین جگہ اور محلہ میں ، اس کا رہائیشی مکا ن ہے جس کا اب اس وقت تیس لاکھ تومان کا خریدار موجود ہے،کیا یہ رہائیشی مکان فرض کے مستشنیات کا حصہ ہے ؟

جب بھی ، مذکورہ قرض کا مطالبہ ہو ، اور مکان اس کی شان و منزلت سے بڑھ کر ہو تو اس صورت میں ، اس مکان کو ایسے مکان سے بدل لے کہ جو اس کی شان کے مطابق ہو اور مزید اضافی قیمت کو قرض کی ادائیگی میں خرچ کرے۔

حکومت کی رقم سے شہید کی زوجہ کی میراث کا حصّہ (سہم)

ایک شخص اپنا ٹرک لیکر، میدان جنگ یعنی محاذ پر جاتا ہے اور وہاں پر خود شہید اور ٹرک منہدم اور بر باد ہوجاتا ہے، اس کے بعد حکومت ٹرک کا معاوضہ، اس کے گھرواوں کو دیدیتی ہے کیا شہید کی زوجہ (بیوہ) مذکورہ رقم میں سے، میراث کے طور پر اپنے حق کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

جواب: اگر محاذ پر ٹرک کو لیجانا، حکومت کے کہنے سے تھایا حکومت نے ضمانت لی تھی (اگرچہ عام طور پر حکومت نے ضمانت لی ہو نہ فقط اس مورد میں) تو اس صورت میں شہید کی زوجہ کو اس رقم کا آٹھواں حصہ میراث کے طور پر ملے گا اور اگر مذکورہ شہید، حکومت کے کہے بغیر یا اس کی ضمانت کے بغیر اپنی مرضی سے محاذ پر ٹرک لے گیا تھا تب مربوط افسروں سے دریافت کرنا ضروری ہے کہ ٹرک کا معاضہ دینے سے ان کا کیا مقصد ہے شہید کے بچوں کی مدد کرنا ہے یا اس کی زوجہ بھی شامل ہے نیز دریافت کرنا ضروری ہے کہ عطاء کی ہوئی یہ رقم، اس کی میراث کا حصہ ہے یا اس سے کم یا زیادہ ہے؟

ایسے باپ بیٹے کی میراث کی تقسیم جو ایک ساتھ دنیا سے گذر گئے ہوں

ایک شخص اور ان کے ایک بیٹے کا ایکسیڈنٹ کے نتیجہ میں ایک ہی وقت ایک ہی ساتھ انتقال ہوگیا، ان کے تین بچے اور بھی ہیں، نیز جس بیٹے کا ان کے ساتھ انتقال ہوا ہے اس کے بھی چار بچے ہیں، کیا اس کے بچوں کو دادا کے ترکہ میں سے کچھ میراث ملے گی؟

جواب: فرض کریں کہ پہلے والد کا انتقال ہوا ہے اور ان کے ترکہ میں سے ایک حصہ ان کے اس مرحوم بیٹے کو مل گیا ہے جو اس کے بچوں کو مل جائے گا، پھر فرض کریں کہ بیٹے کا پہلے انتقال ہوا ہے اور اس کے اُس مال سے جو پہلے سے موجود تھا، اس کے والد کو میراث ملے گی اور باقی میراث اس کے بچوں کو پہونچے گی، مختصر یہ کہ میراث کے قانون کے مطابق، دونوں کو ایک دوسرے سے میراث ملے گی اور ان کا حصہ ان کے وارثوں کی طرف منتقل ہوجائے گا ۔

دسته‌ها: مختلف مسایل

رات کے وقت گھر میں گھسنے والے کا قتل

ایک شخص آدھی رات کے وقت ایکگھر میں داخل ہوتاہے ، اس وقت مکان مالک اپنی بیوی کے ساتھ کہیں پر گیا ہوا ہوتا ہے جبکہ گھر میں اس کی اولاد میں سے چار نفر موجود ہہوتے ہیں مکان مالک کا اٹھارہ(۱۸) سالہ ایک لڑکا آواز سننے کے بعد نیند سے بیدار ہوجاتا ہے اور سیدھا باورچی خانہ میں جاتا اور چاقو اٹھالیتا ہے، تاریکی شب میں حمام کے بند ہونے کی آواز سن کر خوف کے عالم میں چاقو لئے ہوئے حمام کی طرف بڑھتا ہے وہاں پہنچ کر پتہ چلتا ہے کہ کوئی حمام میں چھپ رہا ہے اور دروازے کو بند کرنے کی کوشش کررہا ہے وہ دروازہ کو اندر کی طرف دھکا دےتا ہے تاکہ دروازہ کھل جائے ، اسی اثنا میں اچانک دوروازہ کھل جاتا ہے اور ایک ۲۹ سالہ شخص فرار کے قصد سے حمام سے نکلتا ہے اسی وقت مالک مکان کے لڑکے ہاتھ فضا میں لہرتاہے اور چاقو سیدھا اس شخص کے دل کے پار ہوجاتا ہے اور اس طرح اس شخص کی موت واقع ہوجاتی ہے اس مسئلہ کا حکم کیا ہے؟نیز اگر قاتل کی بہن مقتول سے کوئی رابطہ رکھتی تھی اور اس کے بلانے پر وہ آیا تھا، جبکہ قاتل اس امر سے بے خبر تھا تو اس مسئلہ کا کیا حکم ہے؟

جواب: اس صورت میں جبکہ قاتل کا تصور یہ تھا کہ وہ شخص حملہ آور ہے، اس نے اپنے اور اپنے دوسرے بہن بھائیوں سے کی طرف سے دفاع کرتے ہوئے اس کو قتل کردیا تو مقتول کا خون ہدر ہے۔