قتل کے خوف سے ناجائز بچے کا ساقط کرانا
ایک لڑکی زنا سے حاملہ ہوئی ہے ۔ گھر والوں کے مطلع ہوجانے کی صورت میں لڑکی کے قتل کا خطرہ ہے ۔ کیا وہ سقط جنین کرسکتی ہے ؟ اس کی دیت کیا ہے ؟
جواب: جبکہ واقعاً اس کی جان کو خطرہ ہو اور بچہ بھی چار مہینے سے کم کا ہو تو سقط جنین جائز ہے اور اس کی دیت بیت المال کو ادا کرے گی ۔
عورت کی گواہی سے لوث کا محقق ہوجانا
بعض فقہاء نے لوث میں کچھ عورتوں کی ایک جماعت کی شہادت کو بھی قبول کیا ہے، لیکن امام خمینی(ره) نے فرمایا ہے : لوث عورتوں کی شہادت سے حاصل نہیں ہوتالہٰذا آپ فرمائیے جماعت سے منظور کیا ہے؟ کیا ایک عورت کی شہادت سے خصوصاً قتل عمد یا غیر عمد میں لوث ثابت ہوجاتا ہے؟ اگر ایک عورت کسی ایک شخص کے قاتل ہونے کی شہادت دیتی ہے اور مرد کسی دوسرے شخص کے قاتل ہونے کی شہادت دیتا ہیتو کیا لوث ثابت ہوجاتا ہے؟
جواب : اگرعورتوں کی ایک مورداعتماد جماعت شہادت دے تو لوث ثابت ہوجاتا ہے۔
ایسے اشخاص کو دوبارہ سزا دینا جو بیرون ملک سے سزا پاچکے ہوں
چنانچہ کچھ افراد بیرون ملک کچھ جرائم کے مرتکب ہوئے اور اس ملک کے قوانین کے مطابق ان کا محاکمہ بھی ہوگیا اور اس جرم کی مقررہ سزا بھی گذار لی ہے، اس کے بعد وہ ایران پلٹ آئے لہٰذا آپ فرمائیں :الف : ان جرائم میں جو قصاص کا باعث ہوتے ہیں، اولیاء دم کی درخواست کی صورت میں سزا کے قابل ہیں؟ب : جرائم حدّی کے بارے میں کیا حکم ہے؟ج : تعذیری اور روک تھام والے جرائم میں کیا حکم ہے؟
جواب : ان موراد میں جو قصاص کا سبب بنتے ہیں ، اگر شاکی قصاص کا تقاضا کرے تو قصاص جاری ہوگا اور اگر شاکی قصاص کے بدلے جرمانہ پر راضی ہوگیا تھا تو قصاص کا حکم ساقط ہے اور اگر راضی نہیں ہوا تھا تو جرمانے کی رقم کو واپس کرکے قصاص کا تقاضا کرسکتا ہے ۔جواب : حدود والے جرائم میں حد ساقط نہیں ہوگی؛ کیوں کہ ان میں حد کے جاری کرنے کے شرائط نہیں پائے جاتے لہٰذاوہ حد کے قائل نہیں ہیں۔جواب : اس چیز پر توجہ رکھتے ہوئے کہ تعزیر نظر حاکم سے مربوط ہے اگر وہاں پر ان کو تعذیر کردیا گیا تھا ہر چند کہ تعذیر، زندان کی صورت میں تھی تو حاکم شرع یہاں کی تعذیر میں تخفےف دے سکتا ہے، چاہے تعذیر ملامت اور سرزنش کی صورت میں ہی کیوں نہ ہوئی ہو۔
حاملہ کے لیے ہائی پاور دوا تجویز کرنا
ایسے مریض جو درد سے شدید بے چین اور پریشان رہتے ہیں لیکن اگر انہیں قوی سکون آور دوا دی جائے تو آرام ملتا ہے مگر ساتھ ہی اس بات کا قوی احتمال ہوتا ہے کہ وہ آئندہ حاملہ کو پیش آنے والے عوارض یا دوسرے عوارض کا شکار ہو سکتے ہیں تو اس طرح کے موارد میں ڈاکٹر کا کیا فریضہ بنتا ہے؟
جواب: اگر ایسا ضرر ہے، جو درد سے نجات دلانے کے لیے دی جانے والی دوا کے مقابلہ میں عقلاء کے نزدیک قابل قبول ہوتا ہے تو ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر ضرر ایسا ہو جو اس کی جان کو خطرہ میں ڈال رہا ہو تو جائز نہیں ہے اور اگر مریضہ کو ضرر نہ پہچا کر شکم میں موجود بچے کو نقصان پہچا رہی ہو تو بھی جائز نہیں ہے ۔
قسم کے تقاضوں کے بر خلاف اقرار کرنا
چنانچہ کسی شخص کے بارے میں مخصوص طریقہ سے قسم کھانے کی ذریعہ قصاص کا فیصلہ ہوجائے اور (یقینی فیصلہ کے بعد) فیصلہ پر عمل کرنے کے مرحلہ میں، مجرم کا بیٹا اسی مقتول کو عمداً قتل کرنے کا اعتراف کرے تو کیا وظیفہ ہے؟
اس مسئلہ کی چند صورت ہیں:الف) مدعی خود بھی قسم کھانے والوں شامل تھا، اس صورت میں بعد کے اقرار پر عمل نہیں کیا جاسکتا مگر یہ کہ مدعی خود اپنی تکذیب کرے ۔ب) مدعی قسم کھانے والوں میں شامل نہیں تھا یعنی اس کے لئے قسم کھانا ضروری نہیں تھا، پھر بھی اگر مدعی یقینی رہا ہو تب بھی اس کے اقرار کے مطابق عمل نہیں کیا جاسکتا مگر یہ کہ وہ اپنی تکذیب کرے ۔ج) اس کا دعویٰ گمان پر مبنی ہو، اس صورت میں اختیار ہے کہ خود قسم کے تقاضے پورے کریں اور اس کے مطابق عمل کریں یا اقرار کے مطابق عمل کیا جائے، لیکن عدالتی کارروائی میں، گمان پر مبنی دعوے کو قبول کرنا مشکل ہے، نتیجہ یہ نکلے گا کہ اپنی تکذیب نہ کرنے کی صورت میں، اقرار کے مطابق عمل نہیں کیا جاسکتا ۔
معنوی نقصانات کا مطالبہ
کیا معنوی نقصانات قابل مطالبہ ہیں؟ مثلا کوئی شخص کسی کے اوپر چوری یا بے عفتی کی تہمت لگائے اور تہمت لگانے والے کو افترا اور تہمت کے جرم میں سزا مل جائے کیا سزا کے علاوہ ،وہ شخص جس کے اوپر تہمت لگائی گئی ہے اس وجہ سے کہ جامعہ میں اس کے اعتبار کو خدشہ پہنچا ہے ،یا لوگوں کی نظر میں اس کا اعتماد کم ہوگیا ہے، یا اس کی عفت داغدار ہوگئی ہے ،ان معنوی خسارات کی تلافی کا دعوا کرسکتا ہے؟
جواب: اس سوال یااس جیسے سوالات کی سزا کے مورد میں فقط حد وتعذیر ہے ، مجرم کو چاہئے مجنی علیہ(جس کو ستایا گیا ) سے حلیت طلب کرے۔
زکات کے متعلق فقر کا معیار
فقیر کس کو کہا جاتا ہے ؟
جواب:۔ جو شخص معمول کے مطابق اپنے سال بھر کے اخراجات نہیں رکھتا فقیر ہے ۔
سناروں کے اصلی سرمایہ پر خمس
کیا سناروں کے اصلی سرمایہ پر خمس ہے؟
جی ہاں خمس ہے؛ لیکن اگر ایک بار خمس دے دیا جائے تو وہی کافی ہے البتہ اس کے بعد فقط اس کے منافع پر خمس دینا ہوگا ۔
قرآن میں طباعت کی غلطی کی اصلاح
قرآن مجید کے کلمات، حرکات اور رسم الخط، اگر غلط لکھے گیے ہوں تو ان کی اصلاح کا کیا حکم ہے؟
اگر ان کے غلط ہونے کا یقین ہو تو اصلاح کرنا بہتر ہے۔
انتخابات کی ورکری میں بیت المال سے استفادہ کرنا
ان لوگوں کے متعلق جو انتخابات میں اپنی ورکری کے لئے بیت المال کے امکانات سے استفادہ کرتے ہیں، جنابعالی کا کیا حکم ہے؟
بیت المال کے خاص مصارف ہیں، ان میں ہی اس کو خرچ کرنا چاہیے ۔
گاؤں والوں کا کچھ خاص قوانین بنانا
معمولاً دیہاتوں میں لوگ نظم و ضبط کی حفاظت کے لئے کچھ قوانین بنا تے ہیں ۔ مثلاً اگر کوئی اپنے مویشیوں کو دوسری کی زمین یا کھیتوں میں چرائے اور دوسرے کی کھیتی کو نقصان پہنچائے تو مویشیوں کے ما لکان سے جرمانے کے طور پر ایک معین رقم وصولتے ہیں، مالک کے جرمانے کو ادا نہ کرنے کی صورت میں اسی جانور کو باندھ لیتے ہیں جس نے نقصان پہچایا ہے، چنانچہ تین مالک دن کے اندر جرمانہ ادا نہ کرے تو اس کو بیچ کر جرمانہ کی رقم اس میں سے لے لیتے ہیں اور باقی دیہات کی عمومی ضرورت میں خرچ کرتے ہیں، لہٰذا حضور فرمائیں:اولاً: کیا ایسے موارد میں ایسے قوانین کا بنانا جائز ہے؟ثانیاً: جائز ہونے کی صورت میں، کیا ایک ہزار تومان جریمہ کی خاطر، مالک کے جریمہ دینے کی صورت میں اس جانور کو بیچا جاسکتا اور اس کے پورے پیسے کو گاؤں کی عمومی ضرورتوں میں خرچ کیا جاسکتا ہے؟ البتہ یہ بھی مد نظر رہنا چاہیے کہ اگر ایسی جگہوں میں نظم اور قوانین نہ بنائیں جائیں تو پورا گاؤں حرج و مرج کا شکار، اور کمزوروں یتیموں اور بے سر پرستوں کا حق پائمال ہوجائے گا ۔
اگر ایسی جگہوں میں نظام کی حفاظت ایسے قوانین پر موقوف ہوتو پھر کوئی ممانعت نہیں ہے، بشرطیکہ مجتہد یا ایسے شخص کی زیر نظر ہو جو اس کی طرف سے ماذون ہو اور یہ کام شریعت کے قوانین کی رعایت کرتے ہوئے انجام پائے ۔ اور جرمانے کے حاصل کرنے کی صورت میں، عدالت سے کام لیا جائے اور اضافی پیسے کو اس کے مالک کو پلٹا یا جائے ۔
دشمنانِ اسلام کوبرے اور اہانت آمیز القاب دینا
کیا دشمنان دین اور دشمنان انقلاب کو بُرے اور اہانت آمیز القاب سے یاد کرنا جائز ہے؟
اس طریقے کے کام مومنوں اور اسلام کے گرویدہ لوگوں کی شایان شان نہیں ہیں ۔
الکل مشروبات کو اپنے ےہاں رکھنا
آپ کی مبارک نظر میں ، الکلی مشروبات کا رکھنا (اس کی نگہداشت کرنا)کیساہے؟
جواب: حرام ہے اور تعزیر کا باعث ہے ، مگر ان موقعوں پر جب کوئی مھم غرض ہو یا س کو سرکہ میں تبدیل کرنا چاہتے ہوں۔
سرجری کے لئے تھوڑی سی کھال کا کاٹنا
ڈاکٹر نے مریض کے بدن کی کھال کا کچھ حصّہ زخم یا جلے ہوئے کی سرجری کرنے کے لئے کاٹ لیا ہے کیا اس حصّے کے لئے علیحدہ دیت یا ارش منطور ہوگا ؟
جواب: اس حصّے کی نہ کوئی دیت ہے اور نہ ارش ۔