سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس: حروف الفبا جدیدترین مسائل پربازدیدها

دینی مسائل کے غیر پابند باپ کے بارے میں بیٹے کا وظیفہ

میرے والد دینی مسائل کے زیادہ معتقد نہیں ہیں ، فقط روزہ ونماز بجالاتے ہیں وہ بھی سرسری طور سے، لیکن بقیہ واجبات جیسے خمس وزکات وغیرہ کی پرواہ نہیں کرتے، میں نہیں چاہتا کہ ان کا پیسہ میری زندگی کے مسائل میں داخل ہو، لیکن میری مدد کرنے پر مصر ہیں ، مہربانی فرماکر اس سلسلے میں نیچے دیئے گئے چند سوالوں کے جواب عنایت فرمائیں:۱۔ اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟ نیز ان کے یہاں کھانا کھانا کیسا ہے؟۲۔ اب تک انھوں نے جو رقم مجھے دی ہے اس نے مجھے ان کا اور زیادہ محتاج بنا دیا ہے، حضور کی رائے میں یہاں پر میرے لئے کیا کام مناسب ہے؟۳۔ فروع دین پر عمل نہ کرنا اصول دین پر اعتقاد نہ رکھنے کا عملی ثبوت ہے ان (میرے والد) سے میل جول رکھنا مجھے دین، حلال، حرام اور واجبات کی طرف سے لاپرواہ کرتا ہے، میں کس طرح انھیں اس مطلب کو سمجھاوٴں کہ وہ ناراض نہ ہوں اور میری طرف سے حجت بھی تمام ہوجائے، یہ بھی ملحوظ رہے کہ میرے والدبہت زیادہ محبّت کرنے والے شخص ہیں ذراسی بات پر ناراض ہوکر رونے لگتے ہیں؟

آپ ان کے پیسے کو استعمال کرسکتے ہیں بشرطیکہ اس کے خمس کو ادا کریں ۔باپ کا محتاج ہونا کوئی مہم نہیں بات ہے، کوشش کریں کہ اچھے اخلاق اور مودّبانہ طریقے سے اپنے والد کو راہ راست پرلے آئیں ۔کوشش کریں کہ آہستہ آہستہ تواضع، انکساری، بردباری اور خوش زبانی سے ان کے دل میں جگہ بنائیں اور ہرگز مایوس نہ ہوں، دھیان رہے کہ اُن کو خلوت میں تذکر دیں ، نہ کہ سب کے سامنے، اور یہ کام خیراندیشی کی صورت میں ہو نہ کہ تنقید اور دشمنی کی صورت میں ، یہ بھی جان لیں کہ فروع دین پر عمل کرنے میں لاپرواہی کرنا ہمیشہ اصول دین پر عدم ایمان کی دلیل نہیں ہوتا ۔

نافذہ اور موضحہ زخموں میں فرق

فقہاء ”نافذہ“ زخم کی تعریف میں فرماتے ہیں ”نافذہ وہ زخم ہے جو بدن کے اعضاء کے اندر چلا جائے“اور ”موضحہ“ زخم کی حقیقت کو روشن کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ”موضحہ وہ زخم ہے جو گوشت سے گذر کر ہڈی کے اوپر نازک کھال کو پھاڑ دے اور ہڈی کو آشکار کردے“ لہٰذا حضور فرمائیں ان دونوں زخموں میں کیا فرق ہے ؟ کیا ان کا فرق یہ ہے کہ ”موضحہ“ ہڈی تک پہنچ جائے اور نافذہ وہ ہے جو اس کے علاوہ ہڈی کے برابر سے گذر جائے ؟ اگر یہ ہی فرق ہے چنانچہ آدھا سینٹی میٹر ہی ہڈی کے برابر سے گذر جائے ، تو یہاں پر موضحہ اور نافذہ کافرق صرف آدھا سینٹی میٹر ہے، لیکن ان کی دیت کا فرق ۵/ اونٹ ہے ! کیونکہ موضحہ کی دیت ۵/ اونٹ اور نافذہ کی دیت (مرد کے لئے)دس اونٹ ہے ۔ یہ کس طرح توجیہ کے قابل ہے ؟

جواب: نافذہ وہ ہے جو کافی مقدار میں بدن کے اندر چلا جائے ، چاہے وہ ماہیچہ کے مثل ہو یا ہڈی کی جگہ ہو ؛اور ہڈی برابر سے تھوڑی مقدار میں گذر جائے کہ جس کو عرف عام میں نفود کہا جاسکتا ہو ۔اور شک کے موارد میں نافذہ کا حکم جاری نہیں ہوگا۔

دسته‌ها: زخموں کی دیت

مولف کی اجازت کے بغیر کتاب چھاپنا

ایک مولف کوئی کتاب لکھتا ہے اور اسے کسی ناشر کو چھاپنے اور بیچنے کے لیے دیتا ہے جس پر لکھا جاتا ہے کہ طباعت کے حقوق مولف کے پاس محفوظ ہیں۔ اس کے بعد ناشر اگلی بار کتاب کو مولف کی اجازت کے بغیر چھاب دیتا ہے، عام طور پر ناشر ایسا کرتے ہیں کہ مولف کو کچھ کتاب حق تالیف کے عنوان سے دے دیتے ہیں، کیا ناشر کے لیے جدید طباعت کے لیے مولف سے اجازت لینا ضروری ہے؟

حق تالیف ایک عقلایی حق ہے جسے ساری دینا کے عقلاء تسلیم کرتے ہیں، اس کی مخالفت ظلم اور شرعا حرام ہے۔ لہذا مولف کے اوپر ہے کہ وہ بغیر اجازت کے اس کی کتاب چھاپنے والوں سے اپنا حق وصول کرے۔ اس بات کی طرف بھی توجہ ہونی چاہیے کہ اصلاح اور تصحیح کا حق ناشر کے پاس محفوظ ہے لہذا اگر کوئی کتاب سے فوٹو کھینچنا چاہتا ہے تو اسے ناشر کا حق ادا کرنا ہوگا۔

دسته‌ها: طباعت کے حقوق

ٹیکس اور خمس میں

کیا اس رقم کو جو لوگ ٹیکس کی صورت میں حکومت کو اداکرتے ہیں خمس میں حساب کرسکتے ہیں ؟

جواب:۔ ٹیکس، دیگر اخراجات کی طرح ایک خرچہ ہے لہٰذا اس کا شماراس شخص کے خرچ کا حصہ ہونے کی وجہ سے سالانہ خرچ میں ہوگا اور خمس میں اس کا حساب نہیں ہو سکتا ہے ۔

اسقاط حمل کے جواز کے شرایط۔

کیا بچہ سقط کرانا جائز ہے، اگر جائز ہے تو کیا اس پر دیت واجب ہے؟

جواب: ڈاکٹروں کے مطابق اگر ماں کی جان کو خطرہ کا یقین یا احتمال ہو یا شدید ضرر پہچ رہا ہو تو ایسا کرنا جائز ہے ۔ (البتہ جب تک وہ مکمل انسانی شکل میں نہ آ چکا ہو) اور چونکہ دیت واجب ہو جانے کا احتمال ہو سکتا ہے لہذا احتیاط یہ ہے کہ اس بچے کے ورثاء (ماں باپ کے علاوہ) اپنی مرضی سے اسے (دیت) ترک کر دیں۔

غیر مسلم ملتوں کے سلسلے میں لطفیف گوئی

وہ لطیفے جو غیر مسلم اقوام کے بار ے میں کہے جاتے ہیں ان کا کیا حکم ہے؟ اور ایسے ہی مسلمان اقوام کے بارے میں ان کا کیا حکم ہے ؟

دونوں کے بارے میں اسلامی آداب کا لحاظ رکھا جائے، اور خیال رہے کسی کی ہتک حرمت اور توہین نہ ہو، مگر وہ اقوام جو مسلمانوں کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں ۔

دسته‌ها: توهین کرنا

نماز طواف کے لئے نائب بنانے کے شرائط

نماز طواف کی نیابت کے مسئلہ میں کیا اس شخص میں جو اپنی قرائت کو تدریجاً آہستہ آہستہ صحیح کرسکتا ہے اور اس شخص میںجو صحیح کرنے پر قادر نہیں ہے کوئی فرق ہے ؟

جواب :۔ اگر تدریجی طور پر صحیح کرسکتا ہے تو اس پر واجب ہے کہ آہستہ آہستہ قرائت صحیح کرے وگر نہ جس قدر قدرت رکھتا ہے اسی مقدار میں نماز پڑھے اور نائب بنا نا لازم نہیں ہے یا جماعت کے ساتھ بجالائے ۔

دسته‌ها: نماز طواف

جلاٹین (gelatine) کا حکم

ژلاٹین(Gelateen) ایک ایسا مادہ ہے جو اسیڈ (acid)یا بعض کیمیکل کو ایک خاص طریقے سے استعمال کرکے گائے یا خنزیر کی ہڈیوں اور کھال سے حاصل کیا جاتا ہے ، اس مادہ کو حاصل کرنے کے اعتبار سے ہڈیوں اور کھال کو ایک ایسے کپڑے سے تشبیہ دی جا سکتی ہے جو مختلف قسم کے دھاگوں سے بُنا گیا ہو، اور اس میں ایک خاص طریقے کو بر روئے کار لا کر اُون کو الگ کیا جاسکتا ہو۔ یہ مادہ کھانے کی چیزوں ، دوائیوں ، فیلم کی ریل اور گوند جیسی مصنوعات بنانے میں استعمال ہوتا ہے ، موجودہ زمانے میں مغربی ممالک اس مادہ کو بناتے ہیں اور پوری دنیا کی مارکیٹ کو سپلائی کرتے ہیں! ۔الف) (Gelatine)کے ہڈی اور کھال سے حاصل کرنے کے طریقے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا اسے استحالہ کی ایک قسم کہا جا سکتا ہے؟ب) نیز یہ کہ ملک کی ضرورت اس وقت بیرونی ممالک اور خاص طور پر مغربی ممالک کے ذریعہ سے پوری ہورہی ہے اور اس کے بنانے والے مادے کی طرف توجہ رکھتے ہوئے، اس کے استعمال کاکیا حکم ہے؟

جواب:الف) شک کے مواقع پر کہ جہاں معلوم نہ ہو کہ کس مادے سے حاصل کیا گیا ہے تو وہ حلیت اورطہارت کا حکم رکھتا ہے، اس کے بارے میں جستجو اور تحقیق بھی لازم نہیں ہے۔ب) اگر یقین ہو کہ حرام اور نجس مادے سے حاصل کیا گیا ہے تو اس پر استحالہ صادق نہیں آتا ، لیکن اس کے حلال اور پاک ہونے کے دوسرے طریقے موجود ہیں۔

دسته‌ها: جلاٹین (gelatine)
قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت