غسل حیض کرنے سے پہلے حائض عورت سے مجامعت کرنا کیاخون حیض کے بند ہونے کے بعد اور غسل حیض کرنے سے پہلے عورت کے ساتھ جماع کرنا جائزہے ؟ جواب : جائز ہے لیکن احتیاط مستحب یہ ہے کہ جماع نہ کرے ۔ دستهها: پاکی کے بعدوغسل سے پہلے جماع و طلاق
ائمہ علیہم السلام کے روضوں میں عورت کا حالت حیض میں جانا کیا امام رضا علیہ السلام کی طیب و طاہر ضریح کے اطراف ایوانوں میں ، کسی خاتون کا حالت حیض میں داخل ہونا جائز ہے ؟ گرچہ وہ قبر اقدس کو دیکھے اور ضریح کے نزدیک ہو؟ جواب :کوئی اشکال نہیں لیکن حرم میں داخل نہ ہو۔ دستهها: جو کام حایض پر حرام ہیں