نمک کو پاک کرنا
مسئلہ 198 : اگر نمک کا پتھر یا اسی قسم کی دوسری چیز نجس ہوجائے تو دھونے سے پاک ہوجائے گی۔ چاہے قلیل پانی سے پاک کریں یاکُر، جاری اور نل کے پانی سے۔
مسئلہ 198 : اگر نمک کا پتھر یا اسی قسم کی دوسری چیز نجس ہوجائے تو دھونے سے پاک ہوجائے گی۔ چاہے قلیل پانی سے پاک کریں یاکُر، جاری اور نل کے پانی سے۔
مسئلہ 201 : جس زمین کا فرش لکڑی سے بنا ہو اس پر چلنے سے نجس جوتے کے تلے اور نجس تلوے کا پاک ہونا مشکل ہے البتہ تارکول کی بنی ہوئی سڑک پرچلنے سے پاک ہوجاتاہے۔
مسئلہ 202: پير کے تلوں اور جوتے کے تلوں کو پاک کرنے کي غرض سے تھوڑا راستہ طے کيا جائے يا پيروں کو زمين پر رگڑا جائے تو پاک ہوجاتے ہيں ليکن بہتر ہے کہ کم از کم پندرہ ذراع تقريبا ساڑھے سات ميٹر چلے.
مسئلہ 203 : يہ ضروري نہيں ہے کہ تلا يا تلوا تر ہو بلکہ اگر خشک بھي ہو تو راستہ چلنے سے پاک ہوجاتا ہے اگرزمين پر سرايت نہ کرنے والي تري ہو تو اس سے بھي کوئي ضرر نہيں پہنچتا.
مسئلہ 204 : پیر اور جوتوں کے کنارے جو آلودہ زمین پر چلنے سے نجس ہوجاتے ہیں وہ بھی اگرزمین تک پہنچتے ہوں تو پاک ہوجائیں گے لیکن وہ لوگ جو ہتھیلی اور گھٹنوں کے سہارے راستہ طے کرتے ہیں ان کی ہتھیلی اور گھٹنوں کا پاک ہونا محل اشکال ہے۔ اسی طرح مصنوعی پیروں، عصا کے نیچے کا حصہ، چارپایوں کے کھر (یا ٹاپ)گاڑی، وغیرہ کے پہیوں کا پاک ہونا بھی محل اشکال ہے۔
مسئلہ 205 : نجاست کے وہ چھوٹے ذرات جو پانی کے علاوہ کسی چیز سے پاک نہیں ہوتے اگر جوتے کےتلوں یا پیر کے تلووں میں باقی رہ جائیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔ اسی طرح رنگ و بو کے باقی رہ جانے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔
null
مسئلہ 210 : اگر شک ہو کہ نجس زمين آفتاب کے ذريعہ خشک ہوئي ہے يانہيں، يا سورج کي تپش ميں کوئي چيز مانع ہوئي ہے کہ نہيں! يا عين نجاست کو پہلے دور کيا تھا يا نہيں تو وہ زمين نجس ہے.
مسئلہ 211 : اگر آفتاب نجس زمين کے ايک حصہ پر پڑے اور اس کو خشک کردے تو صرف وہي حصہ پاک ہوگا.
مسئلہ 218 : کھانے ميں جو کشمش و خرما ڈالتے ہيں اس کا کھانا حلال ہے چاہے اس ميں جوش بھي آچکا ہو.
مسئلہ 220 : اگر کچے انگور کے خوشوں کے درمیان انگور کے دانے بھی ہوں اور ان سب کا پانی اس طرح لیا جائے کہ آبخورہ [کچے انگور کا پانی ]کہا جانے لگے تو جوش کھا جانے سے نجس یا حرام نہیں ہوتا۔
مسئلہ 221 : جس چيز کے بارے ميں معلوم نہ ہو کہ ناپختہ انگور ہے يا انگور تو اگر آگ پر جوش کھا جائے تو حرام نہيں ہوتا.