مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 2333وصيت کے احکام (2327)

اگر کوئي اپنے لئے چند وصي معين کرے

مسئلہ 2333:اگر کوئي اپنے لئے چند وصي معين کرجائے اور يہ اجازت ديدي ہو کہ ہر ايک تنہا وصيت پرعمل کرسکتاہے تو ايک دوسرے سے اجازت لينے کي ضرورت نہيں ہے اور اگر اجازت نہ دي ہو (چاہے يہ کہا ہو سب با ہم عمل کريں يا نہ کہا ہو) تو ايک دوسرے سے مشورہ کرکے عمل کريں اور اگر وہ لوگ ايک ساتھ مل کر کام کرنے پر تيار نہ ہوں يا تشخيص مصلحت ميں اختلاف رکھتے ہوں تو اگر تاخير کرنا وصيت پر عمل کرنے ميں تعطل کا سبب بن رہاہو يا تاخير کا سبب ہو تو حاکم شرع اس طرح ترتيب دے کہ وصيت پرعمل کہا جاسکے.

مسئله شماره 2334وصيت کے احکام (2327)

وصيت سے پلٹ جانا

مسئلہ 2333:اگر وصيت کرنے والا اپني وصيت سے پلٹ جائے، مثلا پہلے کہے کہ ميرا ثلث مال خلال کو ديديا جائے پھر کہے کہ نہ دياجائے، تو وصيت باطل ہوجاتي ہے اسي طرح اگر وصيت ميں تغيير کردے مثلا کسي کو نابالغ کے لئے سرپرست معين کيا گاہو اسکے بعد اس کي جگہ دوسرے کو معين کردے تو پہلي وصيت باطل ہوجاتي ہے اسيطرح اگر کوئي ايسا کام کردے جس سے معلوم ہو کہ اپني وصيت سے پلٹ کياہے تب بھي وصيت باطل ہوجاتي ہے مثلا جس مکان کوديئے جانے کي وصيت کرچکا ہو اس فروخت کردے يا کسي کو اس کے بيچنے کے لئے وکيل مقرر کردے.

مسئله شماره 2336وصيت کے احکام (2327)

حالت احتضار ميں وصيت

مسئلہ 2336: اگر کوئي مرض الموت ميں تھوڑا سامان کسي کو بخش دے اور يہ بھي وصيت کرے کہ ميرے مرنے کے بعد ايک مقدار مال دوسرے کو ديدے اور مجموعي طور پر مال ثلث ترکہ سے زيادہ ہو تو جتنا اضافہ ہے الميں احتياط يہ ہے کہ ورثا سے اجازت لے ليں.

مسئله شماره 2337وصيت کے احکام (2327)

ثلث مال کي وصيت

مسئلہ 2337: اگر کوئي شخص وصيت کرجائے کہ ميرے ثلث ترکہ کو محفوظ رکھا جائے اور اس سے ہونے والے نفع کو فلاں مقصد ميں خرچ کياجائے تو اس کے مطابق عمل کرنا چاہئے .

مسئله شماره 2338وصيت کے احکام (2327)

مرض الموت ميں کسي کے قرض کا اقرار کرنا

مسئلہ 2338: اگر کوئي مرض الموت ميں کہے کہ ميں فلاں شخص کا اتنا مقروض ہوں اور وہ شخص (ميت) متہم نہ ہو کہ ورثہ کو ضرر پہونچانا چاہتا ہے تب تو اس قرضہ کو اصل مال سے دياجائے اور اگر متہم ہو تو ميت کے ثلث تر کہ سے دياجائے گا.

مسئله شماره 2339وصيت کے احکام (2327)

جن کو وصيت کي جائے ان کے شرائط

مسئلہ 2339: جن کے لئے وصيت کي جائے اس کا موجود ہونا ضروري ہے لہذا اس بچہ کے لئے وصيت کرنا محل اشکال ہے جو ابھي موجود نہيں ہے اور ہوسکتا ہے بعد ميں پيدا ہوجائےاور احتياط يہ ہے کہ ورثہ سے صلح کرلي جائے البتہ جو بچہ شکم مادر ميں موجود ہے چاہے ابھي اس ميں روح نہ داخل ہوئي ہو اس کے لئے وصيت کرنا صحيح ہے پس اگر بعد ميں وہ بچہ زندہ پيدا ہوا تو جو چيزاس کے لئے وصيت کي گئي تھي دي جائے گي اورا گر مردہ پيدا ہوا تو وصيت باطل ہے اور وہ چيز ورثہ ميں تقسيم کردي جائے گي.

مسئله شماره 2340وصيت کے احکام (2327)

وصي کا قبول کرنا شرط ہے يا نہيں؟

مسئلہ 2340: اگر وصي (جس کے لئے وصيت کي گئي ہے) کو اطلاع ملے کہ کسي نے اس کو وصي بنايا ہے اور وہ وصيت کرنے والے کو مطلع کردے کہ ميں وصيت پر عمل کرنے کے لئے تيار نہيں ہوں اور مرنے والا دوسرے کو وصي بنا سکتا ہو تو پہلي وصيت باطل ہوجائے گي ليکن اگر وصي کو مرنے سے پہلے خبر نہ پہنچے يا خبر نہ ہوجائے مگر وصي ميت کو مطلع نہ کرے کہ ميں وصيت کو قبول کرنے پر تيار نہيں ہوں يا اطلاع ديدے ليکن مرنے والا کسي دوسرے شخص پر دسترس نہ رکھتا ہو تو احتياط واجب ہے کہ وصيت پر عمل کياجائے ہاں اگر عمل کرنے ميں شديد مشقت ہو تو وصيت پر عمل کرنا ضروري نہيں ہے

مسئله شماره 2342وصيت کے احکام (2327)

اگر دو وصي ميں سے ايک مرجائے تو حاکم شرع کسي اور کو معين کرے گا

مسئلہ 2342:اگر کسي نے دو ادميوں کو وصي مقرر کياہو کہ دونوں مل کر کام کرے اور ان ميں سے کوئي ايک مرجائے يا ديوانہ ہوجائے يا کافر ہوجائے تو حاکم شرع اس کي جگہ پر دوسرے کو معين کردے گا اور اگر دونوں ہي ايسے ہوجائے تو حاکم شرع دو دوسرے ادميوں کو معين کرے گا.

مسئله شماره 2345وصيت کے احکام (2327)

اگر کوئي کسي کو وصي معين کرے اور کہے کہ اگر يہ مرجائے تو فلاں شخص وصي ہوگا

مسئلہ 2345: قرض ، حج واجب، خمس، زکات جيسي چيزوں کو اصل ترکہ سے نکالاجائے گا چاہے ميت نے وصيت نہ بھي کي ہو اس کے بعد اگر ترکہ بچتاہے اور ميت نے ثلث يا اس سے کم وصيت بھي کي ہو اس کو فلاں جگہ پر خرچ کياجائے تو اس کے مطابق عمل کياجائے گا اور اگر وصيت نہ کي ہو تو ثلث مال ميت کا نہ ہوگا بلکہ سب ورثہ کا ہوجائيگا.يعني قرض و غيرہ دينے کے بعد جوبچے گا وہ ورثہ کا ہوجائے گا.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی