مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 2052وہ عورتيں جن سے شادي کرنا حرام ہے (2042)

اگر عدت کے ايام ميں عورت سےنکاح کرے

مسئلہ 2052: اگر کوئي عدت والي عورت سے اپنا عقد کرے اور دونوں کو يا ان ميں سے کسي ايک کو معلوم ہو کہ عورت عدت ميں ہے اور يہ بھي معلوم ہو کہ عدت والي عورت سے عقد حرام ہے تو صرف عقد کرنے ہي سے وہ عورت اس مرد پر ہميشہ، ہميشہ کے لئے حرام ہوجائے گي چاہے اس سے ہمبستري ہوئي ہو يا نہ ہوئي ہو ليکن اگر دونوں ميں سے کسي کو معلوم ہي نہ ہو کہ عورت عدت ميں ہے يا يہ نہ جانتے ہوں کہ عدت ميں عورت سے عقد حرام ہے تو اگر عقد کے بعد مجامعت بھي ہوچکي ہے تب تو عورت اس پر حرام ہوجائے گي ورنہ حرام نہ ہوگي.

مسئله شماره 1434قضا روزوں کے احکام (1427)

اگر عمدا ايندہ سال تک روزوں کي قضا نہ بجالائے

مسئلہ ۱۴۳۴: اگر انسان کسی عذر کی وجہ سے رمضان کا روزہ نہ رکھ سکے اور عذر بر طرف ہوجانے کے با وجود بھی آئندہ رمضان تک جان بوجھ کر قضا نہ کرے تو رمضان کے بعد فورا روزوں کی قضا رکھے اور ہر دن کے عوض ایک مد غذا کفارہ میں دے۔ اسی طرح اگر روزے کی قضا میں کوتاہی کرے یہاں تک کہ وقت تنگ ہوجائے اور تنگی وقت میں عذر پیدا ہوجائے تو رمضان کے بعد قضا بھی کرے اور کفارہ بھی دے۔ لیکن اگر کوتاہی تو نہیں کی تھی۔ لیکن اتفاق سے وقت کی تنگی میں کوئی عذر پیدا ہوجائے تو صرف قضا واجب ہے۔

مسئله شماره 453

اگر عورت ا?خر وقت نماز ميں پاک ھو جائے

مسئلہ 453: اگر حائضہ نماز کے آخري وقت ميں پاک ہو تو اسے غسل کرکے نماز پڑھنا چاہئے يہاں تک کہ اگر صرف ايک رکعت کا بھي وقت باقي رہ گيا ہے تو احتياط واجب ہے کہ نماز پڑھے اور نہ پڑھنے کي صورت ميں قضا پڑھے.

مسئله شماره 2123دودھ پلانے کے شرائط جو کہ محرم بننے کا سبب ہے (2116)

اگر عورت اپنے شوہر کا دودھ کچھ لوگوں کو پلا دے تو اس کا شوہر اس پر حرام نہيں ہوگا

مسئلہ 2123:اگر عورت اپنا شوہر کا دودھ درج ذيل لوگوں کو پلادے تو اس کا شوہر اس پر حرام نہيں ہوگا ليکن بہتر ہے کہ عورت ايسا کام نہ کرے و ہ افراد يہ ہيں:.1 اپنے بھائي، بہن کو.2 اپنے چچا، پھوپھي، ماموں، خالہ کو.3اپنے چچا زاد ماموں زاد (بھائي بہن) کو.4 اپنے بھيتجا اور بھيتجي کو.5 اپنے شوہر کے بھائي يا بہن کو.6 اپني بہن کي اولاد يا اپنے شوہر کے بہن کي اولاد کو.7 شوہر کے چچا، پھوپھي، ماموں ، خالہ کو.8 شوہر کے دوسرے بيوي کے نواسے نو اسي کو.

مسئله شماره 482حيض کے مختلف مسائل (478)

اگر عورت دس دن سے پہلے پاک ہو جائے اور اس کو معلوم ھو کہ اندر بھي خون نہيں ھے

مسئلہ 482 : اگر عورت دس دن سے پہلے پاک ہوجائے اور اس کو معلوم ہو کہ اندر بھي خون نہيں ہے اسے غسل کرکے اپني عبادتوں کو بجالانا چاہئے? چاہے اسے يقين ہو کہ دس دن تمام ہونے سے پہلے اس کو دوبارہ خون آجائے گا.

مسئله شماره 2063عقد دائم کے احکام (2062)

اگر عورت شوہرکي اطاعت نہ کرے

مسئلہ 2063: جن چيزوں کے لئے اس سے پہلے والے مسئلے ميں بيان کياجا چکاہے اگر ان ميں بيوي شوہر کي اطاعت نہ کرے تو وہ گناہگار ہے اور پھر وہ نان و نفقہ مکان، ہم بستري کا حق نہيں رکھتي، البتہ اس کا مہر اس کو ملے گا

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی