حنوط کي ترتيب
مسئلہ 553 : احتياط يہ ہے کہ پہلے کافور ميت کي پيشاني پر مل ديں، اس کے بعد دوسرے اعضاء پر اور يہ کام کفن پہنانے سے پہلے يا کفن پہناتے وقت کرليں کفن پہنا نے کے بعد نہيں.
مسئلہ 553 : احتياط يہ ہے کہ پہلے کافور ميت کي پيشاني پر مل ديں، اس کے بعد دوسرے اعضاء پر اور يہ کام کفن پہنانے سے پہلے يا کفن پہناتے وقت کرليں کفن پہنا نے کے بعد نہيں.
مسئلہ 554 : احرام حج يا عمرہ باندھے ہوئے اگر کوئي شخص مرجائے تو حنوط اور دوسري خوشبو(بھي) اس کے لئے جائز نہيں ہے.
مسئلہ 555: جو عورت وفات کي عدت ميں ہو اس کے لئے خوشبو لگانا حرام ہے ليکن اگر مرجائے تو حنوط کرنا واجب ہے.
مسئلہ557 : اگر غسل و حنوط دونوں کے لئے کافور کافي نہ ہو تو بناء بر احتياط واجب غسل کے لئے مقدم کرديں اور اگر کافور ساتوں اعضاء کے لئے کفايت نہ کرے تو پيشاني کو مقدم کريں.
مسئلہ 558 : کافور کے ساتھ تھوڑي سے خاک شفا کا ملادينا بہتر ہے ليکن اتني زيادہ بھي نہ ہو کہ کافور، کافور ہي نہ رہے.
مسئلہ 559 : دو تر وتازہ لکڑيوں کا ميت کے ہمراہ قبر ميں رکھنا مستحب ہے خواہ کفن کے اندر ہو يا باہر.
مسئلہ 560 : ہر مسلمان بالغ مرنے والے پر نماز ميت واجب ہے اور نابالغ بچہ اگر چھ سال سے کم نہ ہو تو اس پر بھي بناء بر احتياط واجب نماز پڑھيں.
مسئلہ 561 : نماز ميت غسل، حنوط و کفن کے بعد پڑھني چاہئے اگر اس سے پہلے يا اس کے درميان پڑھي جائے تو نماز باطل ہے چاہے بھول کر ہو يا مسئلہ نہ جاننے کي وجہ سے ہو.
مسئلہ 562 : نماز ميت ميں نہ تو وضو، غسل اور تيمم کي شرط ہے اور نہ بدن و لباس کے پاک ہونے کي البتہ احتياط مستحب ہے کہ دوسري نمازوں ميں جن امور کي رعايت کي جاتي ہے اس ميں بھي کي جائے.
مسئلہ 563 : نماز ميت کو قبلے کي طرف چہرہ کرکے پڑھنا واجب ہے اسي طرح بناء بر احتياط واجب ميت کو نمازي کے سامنے اس طرح چت لٹانا واجب ہے کہ ميت کا سرنمازي کے داہني طرف اور پير بائيں طرف رہيں.
مسئلہ ??? : اگر ميت نے کسي معين شخص کے لئے وصيت کردي ہو کہ فلاں شخص ميري نماز جنازہ پڑھے تو اس کي وصيت پر عمل کرنا واجب ہے اور ولي سے اجازت لينا بھي ضروري نہيں ہے ہاں احتياط مستحب ہے کہ اجازت لے لي جائے?
مسئلہ 568 : کسي ميت پر چند مرتبہ نماز پڑھني مکروہ ہے بلکہ اگر ايک ہي آدمي چند مرتبہ پڑھے تو محل اشکال ہے ليکن اگر ميت اہل علم او رمتقي و پرہيزگار انسان کي ہو تو مکروہ نہيں ہے.