مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1168دس دن رکنے کا ارادہ (1164)

دس دن ٹہرنے کي نيت ليکن درميان ميں کسي رکاوٹ کا بھي احتمال ہو

مسئلہ 1168 : اگر مسافر کا ارادہ ہو کہ کسی جگہ پر دس دن قیام کرے گا لیکن یہ بھی احتمال ہو کہ کوئی رکاوت پیش آجائے گی تو اگر لوگ ایسے احتمال کی پرواہ نہ کرتے ہوں تو نماز پوری پڑھے۔ لیکن اگر رکاوٹ کے وجود کا قوی امکان ہو تو نماز قصر ہوگی۔

مسئله شماره 1171دس دن رکنے کا ارادہ (1164)

دس دن کے قيام کا ارادہ کرنے کے بعد منصرف ہوجانا

مسئلہ 1171 : اگر مسافر دس دن کے قیام کا ارادہ کرنے کے بعد منصرف ہوجائے یا مردد ہوجائے تو اگر یہ انصراف یا تردد کوئی چار رکعتی نماز پڑھنے سے پہلے ہوا ہو تو اس کی نماز قصر ہے اور اگر ایک چار رکعتی نماز پڑھ لینے کے بعد انصراف یا تردد کی صورت ہوئی ہے تو جب تک وہاں ہے نماز پوری پڑھے گا۔

مسئله شماره 1170دس دن رکنے کا ارادہ (1164)

دس دن سے زيادہ دنوں کا حکم

مسئلہ 1170 : اگر مسافر کو معلوم ہو کہ مثلا آخر ماہ میں دس دن یا دس سے زیادہ باقی ہیں اور ارادہ کرے کہ کسی جگہ پرمہینے کے آخر تک رہے گاتو اس کی نماز قصر ہے اسی طرح اگر اس کو معلوم نہ ہو کہ آج مہینہ کی کونسی تاریخ ہے اور آخر ماہ میں کتنے دن رہ گئے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ قصد کرے کہ آخر ماہ تک قیام کروں گاتو اگر واقعی آخر ماہ میں دس دن یا اس سے زیادہ باقی ہوں تو نماز پوری پڑھے۔

مسئله شماره 1182مسافر کي نماز کے مختلف مسائل (1182)

وہ مقامات جہاں پر مسافر کو قصر يا پوري نماز پڑھنے کا اختيار ہے

مسئلہ 1182 : مسافر کو چارجگہوں پر اختيار ہے چاہے پوري نماز پڑھے يا قصر پڑھے.1 مسجد الحرام.2 مسجد رسول.3 مسجد کوفہ.4 حرم حضرت سيد الشہداء .ويسے ان تمام مقامات پر بہتر ہے کہ پوري نماز پڑھے رسول خدا اور آئمہ ہدي کے زمانہ ميں جو مسجد الحرام تھي يا اس کے بعد اس ميں جو اضافے کئے گئے ہيں يا آئندہ کئے جائيں گے ان ميں کوئي فرق نہيں ہے(سب ہي مسجد الحرام کے حکم ميں ہيں)يہي صورت مسجد کوفہ اور حرم سيد الشہداء کي بھي ہے.

مسئله شماره 1183مسافر کي نماز کے مختلف مسائل (1182)

اگر مسافر پوری نماز پڑھ لے

مسئلہ 1183 : جس کو معلوم ہے کہ وہ مسافر ہے اور يہ بھي جانتا ہے کہ مسافر کو نماز قصر پڑھني چاہئے اگر وہ عمدا پوري نماز پڑھتا ہے تو اس کي نماز باطل ہے اسي طرح اگر بھول جائے کہ مسافر کي نماز قصر ہے اور پوري پڑھ لے تب بھي اعادہ ضروري ہے اسي طرح اگر نماز مسافر کے حکم سے واقف تھا ليکن اس بات کي طرف متوجہ نہيں تھا کہ وہ حالت سفر ميں ہے اور نماز پوري پڑھ لے(تب بھي اعادہ ضروري ہے)البتہ اگر وہ اس حکم ہي کو نہ جانتا ہو کہ مسافر کي نماز قصر ہوتي ہے اور ابھي تک اس نے اس مسئلہ کو سنا ہي نہ تھا تو اگر وہ قصر کي جگہ پوري پڑھ لے تو اس کي نماز صحيح ہے.

مسئله شماره 1193قضا نماز (1193)

کافر پر مسلمان ہونے کے بعد قضا نمازيں واجب نہيں ہيں

مسئلہ 1193 : جو شخص واجب نماز کو اس کے وقت میں نہ پڑھے اس پر اس نماز کی قضا واجب ہے چاہے اس نے پورے وقت سوجانے کی وجہ سے یابیماری یا مستی کی وجہ سے نماز نہ پڑھی ہو۔ لیکن جو شخص پورے وقت بے ہوش رہا ہو اس پر قضا واجب نہیں ہے۔ اسی طرح اگر کافر مسلمان ہوجائے تو حالت کفر کی نمازوں کی قضا واجب نہیں ہے اور حائض یا نفساء عورت سے حیض و نفاس میں جو نماز چھوٹ گئی ہے اس کی بھی قضا واجب نہیں ہے۔

مسئله شماره 1195قضا نماز (1193)

کيا واجب نمازوں کي قضا فورا ہے

مسئلہ 1195 : جس کے ذمہ قضا نمازیں ہوں ان کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں کرنی چاہئے۔ لیکن فورابجا لانا بھی واجب نہیں ہے البتہ اگر ایک یا دو نماز اس سے پہلے قضا ہوئی ہو تو احتیاط واجب ہے کہ اسي دن کي [ادا] نماز سے پہلے ،قضا نماز کو پڑھے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی