مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1398روزه (1314)

وہ چيزيں جو روزہ دار کيلئے مکروہ ہيں

مسئلہ ۱۳۹۸: چند چیزیں روزہ دار کے لئے مکروہ ہیں ان میں سے کچھ یہ بھی ہیں۔۱ ۔ آنکھوں میں دوا ڈالنا، ليکن اگر يقين هو که خلق تک پهونچ کر نگلا جائيگا تو روزے ميں اشکال هے ۔۲۔سرمہ لگانا اگر اس کی بو یا مزہ حلق تک پہونچ جائے۔۳۔ ایسے کام کرنا جس سے کمزوری پیدا ہو مثلا خون نکلوانا، حمام جانا۔۴نسوار کا استعمال کرنا اگر معلوم نہ ہو کہ حلق تک پہونچ جائے گی۔ لیکن اگر معلوم ہو کہ حلق تک پہونچ جائے گی تو جائز نہیں ہے۔۵ خوشبو دار گھاس کو سونگھنا۔۶۔ بناء بر احتیاط عورت کا پانی میں بیٹھنا[بهتر هے که پاني ميں نه بيٹھے]۷۔ بناء بر احتیاط شیاف استعمال کرنا یعنی کسی خشک چیز سے اینما لینا[بهتر هے که استعمال نه کرے]۔۸۔ ۔ بدن پربہنے ہوئے لباس کوبھگونا۔۹۔ دانت نکلوانا اور ہر وہ کام کرنا جس سے منہ سے خون آجائے اور کمزوری کا سبب ہو۔۱۰۔ تازہ لکڑی سے مسواک کرنا۔۱۱۔بیوی کو پیار کرنا جب کہ منی نکلنے کے قصد سے نہ ہو،اور ہر وہ کام کرنا جس سے شہوت بھڑک اٹھے اور اگر منی نکلنے کے قصد سے کرے تو روزہ باطل ہوجاتا ہے۔

مسئله شماره 1492کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

وہ چڑھي ہوئي قيمتيں جن ميں خمس کا شمار نہيں ہوتا

مسئلہ 1492: اگر مال تجارت کے علاوہ کوئي دوسرا ايسا مال رکھتا ہو جس کا خمس ديا جاچکا ہو يا اصلا اس پر خمس ہي نہ ہو (جيسے ميراث کا مال) اور اس دوسرے مال کے قيمت چڑھ جائے تو اگر اس کو بيچے تو چڑھي ہوئي قيمت کي مقدار کا خمس دے اسي طرح جس بھيڑ کا خمس ديد يا گيا ہودہ موٹي ہوجائے تو جتنے زيادہ کي يکي ہے اس زيادتي کا خمس دے.

مسئله شماره 344وضو کے احکام (323)

وہ چیزیں جن سے وضو باطل ہوجاتا ہے

مسئلہ 344 : آٹھ چیزیں وضو کو باطل کردیتی ہیں۔1۔ پیشاب کا نکلنا۔2۔ پاخانہ کا نکلنا۔3 ۔ وہ ہو ا جوپاخانہ کے مقام سے خارج ہوتی ہے۔4۔ وہ نیند جو عقل پر غالب آجائے اور اس کی وجہ سے نہ آنکھ دیکھے اور نہ کان سنے۔ لیکن اگر آنکھ نہ دیکھے اور کان سنے تو باطل نہیں ہے۔5۔ وہ تمام چیزیں جو عقل کو زائل کردیتی ہیں جیسے مستی، بے ہوشی، دیوانگی(بناء براحتیاط واجب)۔6۔ استحاضہ 7۔ جس کام کے لئے غسل کی ضرورت پڑے جیسے جنابت۔8۔ انسان کی میت کو چھونا۔

مسئله شماره 449احکام حائض

وہ کام جن کو خون حیض سے پاک ہونے کے بعد انجام دیا جا سکتا ہے

مسئلہ 449 : عورت جب خون حیض سے پاک ہو جائے چاہے ابھی غسل نہ کیا ہو پھر بھی اس کی طلاق صحیح ہے اور اس کا شوہر اس سے ہمبستری کرسکتا ہےاگر چہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ غسل سے پہلے مجامعت نہ کرے البتہ جو دوسرے کام حیض کے وقت اس پر حرام تھے جیسے مسجدوں میں ٹہرنا، قرآن کی تحریر کو چھونا بناء بر احتیاط واجب وہ اس وقت تک جائز نہ ہوں گے جب تک غسل نہ کرلے۔

مسئله شماره 1294نماز آيات واجب ہونے کے موارد (1287)

يقين نہ ا?نے والي خبرکي وجہ سے نماز ا?يات کا چھوڑنا

مسئلہ ۱۲۹۴ : اگر کوئی خبر دے کہ گہن لگا ہے لیکن سننے والے کو یقین نہ آئے اور نماز نہ پڑھے۔ اور بعد میں معلوم ہو کہ خبر دینے والے نے صحیح خبر دی تھی تو اگر گہن پورا لگا تھا تو نماز آیات پڑھے ورنہ واجب نہیں ہے۔

مسئله شماره 683اوقات نماز کے احکام (682)

يقين کي جگہ گمان قوي کا پيدا ہوجانا

مسئلہ 683 : جو لوگ آسمان میں کسی رکاوٹ کی وجہ سے- مثلا بادل اور غبار- یا زندان (قید خانہ) میں گرفتاری کی وجہ سے یا اندھے ہونے کی وجہ سے وقت کے داخل ہونے کا یقین حاصل نہیں کرسکتے اگر ان کو گمان قوی پیدا ہوجائے تو نماز پڑھ سکتے ہیں۔

مسئله شماره 1332روزہ کي نيت (1316)

يوم الشک ميں مکلف کا وظيفہ

مسئلہ1332يوم الشک يعني جس دن شک ہو کہ اج پہلي رمضان ہے يا تيسويں ماہ شعبان ہے تو وہ روزہ واجب نہيں ہے اور اگر روزہ رکھنا ہي چاہتاہےتو تيسويں ماہ شعبان کي نيت سے روزہ رکھے يا اس کے ذمہ اگر قضا روزہ ہوتو قضاکينيت کرے اب اگر بعد ميں معلوم ہو کہ رمضان تھا تو رمضانميں حساب ہوجائےگا، البتہ اگر دن ہي ميں معلوم ہو جائے تو فورا رمضان کےروزےکي نيت کرلے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی