مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1212وہ موارد جن میں ماں باپ کی قضا نمازیں بڑے بیٹے پر واجب ہیں (1206)

والدين کے مرتے وقت بڑا بيٹا نابالغ يا ديوانہ ہو

مسئلہ 1212 : ماں يا باپ کے مرتے وقت اگر بڑا لڑکا نا بالغ يا ديوانہ ہو تو جس وقت بھي بالغ ہوجائے يا عاقل ہوجائے اس وقت باپ يا ماں کے نمازاور روزوں کي قضا بجالائے.

مسئله شماره 1478کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

وجوہات شرعی یعنی خمس و زکات وغیرہ کا خمس

مسئلہ 1478: مستحق افراد جو خمس و زکوہ ليتے ہيں چاہے سالانہ اخراجات کے بعد اس سے کچھ بچ بھي جائے پھر بھي اس بچت پر خمس نہيں ہے البتہ اگر خمس و زکوہ سے حاصل کردہ مال سے نفع حاصل ہو مثلا خمس ميں ملے ہوئے درخت ميں پھل پيدا ہو تو اس نفع سے سال بھر کا خرچ نکالنے کے بعد جو بچت ہو اس بچت پر خمس واجب ہے.

مسئله شماره 121کافر (113)

وحدت وجود کے قائلين کا حکم

مسئلہ 121 : جو لوگ وحدت وجود کا عقيدہ رکھتے ہيں يعني وہ کہتے ہيں کہ عالم ہستي ميں ايک وجود کے سوا کچھ نہيں ہے اور و ہ وجود خدا ہے? يا دوسرے موجود ميں حلول کئے ہوئے ہے اور اس کے ساتھ متحد ہے، يا خدا کے لئے جسمانيت کے قائل ہيں تو بناء براحتياط واجب ان سب سے اجتناب ضروري ہے.

مسئله شماره 1992امانت (وديعت) (1992)

وديعت کا مطلب

مسئلہ 1992: وديعت کا مطلب يہ ہے کہ انسان اپنے مال کو دوسرے کے حوالہ بطور امانت حفاظت کے لئے کردے اس مقصد کو خواہ لفظي صيغہ کے ذريعے يا بغير صيغہ جاري کئے امانت دار کو سمجھا دے کہ يہ مال حفاظت کے لئے اپ کے سپرد کيا جارہاہے اور امانت دار اسي نيت سے لے لے تو اس پر وديعت و امانت کے احکام جاري ہوں گے.

مسئله شماره 1770سود کے احکام (1767)

وزن يا پيمانہ سے بيچنے کا ملاک وہ شہر ہے جس ميں معامله کيا جارہا ہے

مسئلہ 1770:جن چيزوں کو بعض شہروں ميں وزن يا پيمانے سے بيچتے ہوں اور انہيں چيزوں کو دوسرے شہروں ميں شمار سے بيچاجاتاہو، جيسے انڈے بعض شہروت ميں تول کر اور بعض ميں گن کر بيچے جاتے ہوں، تو جہاں وزن يا پيمانے سے وہ چيزيں بيچي جاتي ہوں وہاں زيادتي کے ساتھ سود بيچنا سود ہے اور دوسري جگہ سود نہيں ہے.

مسئله شماره 1068کثیرالشک کا شک (کثیر الشک یعنی جس کوزیادہ شک ہوتاہو)(1061)

وسواسي شخص کا حکم

مسئلہ 1068 : زیادہ شک کرنے والے لوگ اور وسوسے کے شکار افراد کو اپنے یقین و شک پر عمل نہیں کرنا چاہئے بلکہ عام لوگوں کے مطابق عمل کریں چاہے ان کو یقین حاصل ہو یا نہ ہو ورنہ بہت سے مقامات پر ان کی نماز باطل ہوجائے گی۔

مسئله شماره 2340وصيت کے احکام (2327)

وصي کا قبول کرنا شرط ہے يا نہيں؟

مسئلہ 2340: اگر وصي (جس کے لئے وصيت کي گئي ہے) کو اطلاع ملے کہ کسي نے اس کو وصي بنايا ہے اور وہ وصيت کرنے والے کو مطلع کردے کہ ميں وصيت پر عمل کرنے کے لئے تيار نہيں ہوں اور مرنے والا دوسرے کو وصي بنا سکتا ہو تو پہلي وصيت باطل ہوجائے گي ليکن اگر وصي کو مرنے سے پہلے خبر نہ پہنچے يا خبر نہ ہوجائے مگر وصي ميت کو مطلع نہ کرے کہ ميں وصيت کو قبول کرنے پر تيار نہيں ہوں يا اطلاع ديدے ليکن مرنے والا کسي دوسرے شخص پر دسترس نہ رکھتا ہو تو احتياط واجب ہے کہ وصيت پر عمل کياجائے ہاں اگر عمل کرنے ميں شديد مشقت ہو تو وصيت پر عمل کرنا ضروري نہيں ہے

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی