مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1226نماز (669)

نماز جماعت

مسئلہ 1226 : نماز جماعت اہم ترین مستحبات اور برزگ ترین اسلامی شعائر میں سے ہے اور روایات میں بہت ہی زیادہ اس کی تاکید کی گئی ہے۔ خصوصا جو لوگ مسجد کے پڑوسی ہوں یا اذان کی آواز سنتے ہوں ان کے لئے تو اور زیادہ تاکید کی گئی ہے۔ جہاں تک ممکن ہو انسان جماعت سے نماز پڑھے۔ایک روایت میں ہے کہ اگر ایک آدمی امام جماعت کی اقتداء کرے تو ہر رکعت کا ثواب 150 نماز کے برابر ہے اور اگر دو آدمی اقتداکریں تو ہر رکعت کا ثواب چھ سو نماز کے برابر ہے۔ اور نمازیوں کی تعداد جتنی بڑھتی جائے گی ان کی نماز کا ثواب بھی بڑھتا جائے گا۔ اور اگر دس آدمیوں سے زیادہ اقتدا کرنے والے ہوجائیں تو اگر تمام آسمان کاغذ بن جائیں، تمام دریا روشنائی بن جائے، اور درخت قلم بن جائیں اور تمام ملائکہ و جن و انس مل کر لکھیں تب بھی ایک رکعت کا ثواب نہیں لکھ سکتے۔

مسئله شماره 1286نماز جماعت (1226)

نماز جماعت ميں مکروہ امور

مسئلہ ۱۲۸۶ : بہ امید ثواب جماعت میں چند امور سے پرہیز کرنا چاہئے :۱۔ اگر صفوں میں جگہ ہو تو نمازی تنہا نہ کھڑا ہو۔۲۔ ماموم ذکر کو اتنی زور سے نہ کہے کہ امام سنے۔۳۔ مسافر ۔ یعنی جو ظہر و عصر و عشا کو قصر پڑھتا ہو۔ مقیم حضرات کی امامت نہ کرے۔ اسی طرح مسافر مقیم کی اقتدا نہ کرے ۔ یہاں پر مکروہ سے مراد ثواب کی کمی ہے ورنہ جماعت میں تو بہرحال ثواب ہے۔

مسئله شماره 1236نماز جماعت (1226)

نماز جماعت کے شرائط

مسئلہ 1236 : نمازجماعت میں چند چیزوں کی رعایت کرنی چاہئے۔1۔ حائل کا نہ ہونا2۔ امام کے کھڑے ہونے کی جگہ ماموم کے کھڑے ہونے کی جگہ سے اونچی نہ ہو3۔ امام و ماموم کے درمیان فاصلہ نہ ہو4۔ ماموم، امام سے آگے نہ کھڑا ہو

مسئله شماره 1285نماز جماعت (1226)

نماز جماعت کے مستحبات

مسئلہ۱۲۸۵ : جماعت میں بہ امید ثواب الہی چند امور کی رعایت کرنا مستحب ہے۔۱۔ اگر ماموم صرف ایک مرد ہو تو امام کے داہنی طرف تھوڑا سا امام سے پیچھے کھڑا ہو۔اور اگر صرف ایک عورت ماموم ہو تو امام کے داہنی طرف اتنے پیچھے کھڑی ہو کہ اس کے سجدہ کی جگہ امام کے گھٹنوں یا قدموں کے پاس ہو اور اگر ایک مرد و ایک عورت یا ایک مرد و چند عورتیں ہوں تو مرد امام کے داہنی طرف او رعورتیں امام کے پیچھے کھڑی ہوں۔ اور اگر چند مرد یا صرف چند عورتیں ہوں تو امام کے پیچھے کھڑ ی ہوں اور اگر چند مرد او رچند عورتیں(بھی)ہوں تو مرد امام کے پیچھے اورعورتیں مردوں کے پیچھے کھڑی ہوں۔۲۔ اگر امام و ماموم دونوں عورت ہوں تو ایک ہی صف میں کھڑی ہوں صرف ماموم ذرا سا امام کے پیچھے ہو۔۳۔ امام صف کے وسط میں اور اہل علم و فضیلت و تقوی پہلی صف میں کھڑے ہوں۔۴۔ جماعت کی صفیں اس طرح منظم ہوں کہ مامومین کے شانے ایک دوسرے سے ملے ہوں اور ہر صف میں جو لوگ کھڑے ہوں ان کے درمیان کوئی فاصلہ نہ ہو۔۵۔ قدقامت الصلواة کے بعد تمام لوگ کھڑے ہوجائیں او رنماز کے لئے تیار ہوجائیں۔۶۔ امام کو چاہئے کہ سب سے کمزور ماموم کی حالت کا لحاظ رکھے۔اتنی جلدی نہ کرے کہ کمزور لوگ ساتھ نہ دے سکیں اور رکوع و سجود و قنوت وغیرہ میں اتنی دیر نہ کرے کہ کمزور لوگ برداشت نہ کرسکیں۔ البتہ اگر وہ جانتا ہو کہ جتنے لوگ اس کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہیں سب ہی طول کو پسند کرتے ہیں تب طول دے۔۷۔ امام حمد و سورہ پڑھتے وقت اتنی بلند آواز سے پڑھے کہ مامومین سن لیں مگر یہ بھی نہ ہو کہ چلا کر پڑھنے لگے۔۸ ۔ اگر امام رکوع میں یہ سمجھ لے کہ کچھ لوگ ابھی آئے ہیں اور جماعت میں شریک ہونا چاہتے ہیں تو رکوع کو تھوڑا سا طول دیدے تاکہ وہ لوگ شریک ہوسکیں لیکن عام طور سے رکو ع جتنی دیر میں کرتا ہے اس کے دوگنے سے زیادہ طور نہ دے چاہے اس کو معلوم ہو کہ ایک یا کئی شخص جماعت میں شریک ہونا چاہتے ہیں۔

مسئله شماره 671نماز (669)

نماز جمعہ

مسئلہ 671 : نماز جمعہ دو رکعت ہے جمعہ کے دن ظہرکے بدلے میں پڑھی جاتی ہے۔ پیغمبر(ص) اور امام معصوم (ع)اور ان کے نائب خاص کے زمانے میں واجب عینی ہے۔ لیکن غیبت کبری کے زمانے میں واجب تخییری ہے یعنی انسان کو نماز جمعہ اور نماز ظہر کے درمیان اختیار ہے جس کو چاہے پڑھے۔ لیکن جس زمانہ میں حکومت عدل اسلامی ہو اس میں احتياط واجب یہ ہے کہ جمعہ ترک نہ ہو۔

مسئله شماره 681نماز پنجگانہ کے اوقات (672)

نماز صبح کا وقت

مسئلہ 681 : چاهے چاندني رات هو يا اندھيري ، اذان صبح کا وقت (يعني نمازپڑھنے اورسحر کرنے کے لئے) دونوں ميں ايک هي هے اور اس کا معيار افق مين نور شفق کا ظاهر هونا هے چاهے چاند کي روشن کي بنا پر نماياں نه هو اور صبح کی نماز کا وقت اول طلوع فجر صادق سے آفتاب کے طلوع ہونے تک رہتا ہے اور فجر صادق سے مراد وہ سفیدی ہے جو افق میں پھیلتی ہے۔ بہتر ہے کہ ہوا کے روشن ہونے سے قبل اسی تاریکی میں اول صبح نماز ادا کرلی جائے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی