مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1340کھانا اور پينا (1336)

اذان سے پہلے دانتوں ميں خلال کرنا

مسئلہ ۱۳۴۰:روزہ رکھنے والے کے لئے بہتر ہے کہ صبح کی اذان سے پہلے دانتوں کو مانجھے اور ان میں خلال کرے اور اگر معلوم ہو کہ دانتوں کے بیچ میں رہ جانے والی غذا دن میں حلق سے اُتر جائے گی تو احتیاط واجب یہ ہے کہ صبح کی اذان سے پہلے دانتوں کوصاف کر ے ا ور خلال کرے اور اگر ایسانہیں کیا اور غذا نگل لی توروزہ کوپوراکرے اور بعد میں قضا رکھے ۔

مسئله شماره 1371روزہ کو باطل کرنے والي چيزيں (1335)

اذان صبح تک جنابت پر باقي رہنا

مسئلہ ۱۳۷۱: اگر مجنب اذان صبح تک جان بوجھ کر غسل نہ کرے تو بناء بر احتیاط واجب اس کا روزہ باطل ہے اور اگر غسل کی طاقت نہیں رکھتا یا وقت تنگ ہے تو تیمم کرے۔ لیکن اگر جان بوجھ کر ایسا نہ کیا ہو تو اس کا روزہ صحیح ہے۔ حیض یا نفاس سے پاک ہونے والی عورت اگر صبح کی اذان تک غسل کرے تو اس کا بھی حکم وہی ہے جو جنابت پر باقی رہنے والے کاہے۔

مسئله شماره 1383اذان صبح تک جنابت پر باقي رہنا (1371)

اذان صبح سے پہلے حيض يانفاس سے پاک ہونا

مسئلہ 1383: اگر عورت رمضان ميں صبح کي اذان سے پہلے حيض يا نفاس سے پاک ہوجائے اور غسل کے لئے وقت نہ ہو تو تيمم کرلے اس کا روزہ صحيح ہے اور اگر غسل و تيمم دونوں ہي کے لئے وقت نہ ، ہوتو بعد ميں غسل کرے اس کا روزہ صحيح ہے.

مسئله شماره 1381اذان صبح تک جنابت پر باقي رہنا (1371)

اذان صبح کے بعد احتلام سے آگاہ ہونا

مسئلہ 1381: اگر کوئي رمضان ميں صبح کي اذان کے بعد بيدار ہو اور ديکھے کہ اسے احتلام ہوگيا ہے تو اس کا روزہ صحيح ہے خواہ وہ جانتا ہو کہ صبح کي اذان سے پہلے احتلام ہوا ہے يا صبح کي اذان کے بعد يا اس کو شک ہو.

مسئله شماره 843اذان و اقامت(841)

اذان ميں اشهد ان عليا ولي الله کہنا

مسئلہ843۔ اشہدان علیاولی اللہ [یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ علی علیہ السلام اللہ کے ولی ہیں ] اذان واقامت کاجزء نہیں ہے، لیکن اشہدان محمدا رسول اللہ کے بعدبقصدقربت اورتبرک کہنابہترہےلیکن اس طرح سے کہ معلوم ہو جزء نہیں ہے ۔اذان اوراقامت کاترجمہ :1۔ اللہ اکبر، : خدااس سے بزرگ وبرترہے کہ اس کی توصیف کی جائے۔ 2۔ اشہدان لاالہ الااللہ، : میں گواہی دیتاہوں کہ خداکے علاوہ کوئی اورمعبودنہیں ہے۔ 3۔ اشہدان محمدارسول اللہ ، : میں گواہی دیتاہوں کہ محمدخداکے بھیجے ہوئے رسول ہیں۔ 4۔ حی علی الصلاة، : نماز کے لیے جلدی کرو۔5۔ حی علی الفلاح ، : کامیابی کے لئے جلدی کرو۔ 6۔4 حی علی خیرالعمل ، : بہترین عمل کے لئے جلدی کرو۔7۔ اللہ اکبر، : اللہ سب سے بزرگ ہے ۔ 8۔ قدقامت الصلاة : نمازقائم ہوگئی ۔ 9۔ لاالہ الااللہ، : خداکے علاوہ کوئی معبودنہیں ہے۔

مسئله شماره 852موذن کے شرائط (850)

اذان ميں موالات

مسئلہ852۔ اذان اور اقامت کے درمیان زیادہ فاصلہ نہ رکھے اور اگر اتنا فاصلہ رکھے کہ اقامت اس اذان سے مربوط نہ سمجھی جائے تو دوبارہ اذان کہے اسی طرح اذان و اقامت اور نماز کے درمیان فاصلہ زیادہ نہ دے ورنہ اذان واقامت کا اعادہ کرے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی