نقد اور ادھار معاملہ کي قيمت ميں فرق
مسئلہ 1800:اگر کسي چيز کو نقد ايک قيمت سے اور قسطوں ميں اس سے زيادہ قيمت پر بيچے اور خريدار قبول کرے تو کوئي حرج نہيں ہے يہ سود بھي نہ ہوگا مثلا کہے اس چيز کو نقدار اتني قيمت پردوں گا اور قسطوںميں اتني قيمت پر.
مسئلہ 1800:اگر کسي چيز کو نقد ايک قيمت سے اور قسطوں ميں اس سے زيادہ قيمت پر بيچے اور خريدار قبول کرے تو کوئي حرج نہيں ہے يہ سود بھي نہ ہوگا مثلا کہے اس چيز کو نقدار اتني قيمت پردوں گا اور قسطوںميں اتني قيمت پر.
مسئلہ ۱۴۶۴: جس کو معلوم ہو روزہ اس کے لئے نقصان دہ ہے تو وہ روزہ نہ رکھے اور اگر رکھے تو صحیح نہیں ہے۔ اسی طرح اگر یقین تو نہ ہو لیکن قابل توجہ احتمال ہو کہ روزہ نقصان دہ ہے تب بھی روزہ نہ رکھے خواہ یہ احتمال شخصی تجربہ سے حاصل ہو یا ڈاکٹر کہنے سے۔
مسئلہ 563 : نماز ميت کو قبلے کي طرف چہرہ کرکے پڑھنا واجب ہے اسي طرح بناء بر احتياط واجب ميت کو نمازي کے سامنے اس طرح چت لٹانا واجب ہے کہ ميت کا سرنمازي کے داہني طرف اور پير بائيں طرف رہيں.
مسئلہ 726: نماز پڑھتے ہوئے مرد کا آگا پیچھا چھپا ہونا چاہئے۔ چاہے اس کو کوئی نہ دیکھ رہا ہو ۔ اوربہتر ہے کہ ناف سے زانو تک چھپالے اور اس سے بھی بہتر ہے کہ محترم افراد کے سامنے جو لباس پہنتے ہیں وہی پورا لباس نماز میں پہنیں۔
مسئلہ 1298 : حالت حيض يا نفاس ميں اگر گہن لگ جائے اور گہن کے ختم ہونے تک عورت حيض يا نفاس سے پاک نہ ہو تو اس پر نہ نماز آيات واجب ہے اور نہ اس کي قضا واجب ہے.
مسئله 997 :نماز آیات میں پانچ قنوت ہیں اورنمازعیدین میں پہلی رکعت میں پانچ اوردوسری رکعت میں چارقنوت ہیں۔
مسئلہ ۱۲۸۷ : چار صورتوں میں نماز آیات و اجب ہوتی ہے ۔۱۔ ۲ : چاند گہن اور سورج گہن کے وقت، چاہے تھوڑا سا گہن لگا ہو اور کوئی ڈرے یا نہ ڈرے۔۳ ۔ زلزلہ ،چاہے کوئی ڈرے یا نہ ڈرے۔۴۔ بجلی، سرخ و سیاہ آندھی اور ہر آسمانی خوفناک حادثہ بشرطیکہ اکثر لوگ اس سے خوفزدہ ہوں۔ بلکہ اگر زمینی حادثہ ہو اور اکثر لوگوں کے خوفزدہ ہونے کا سبب ہو تب بھی احتیاط واجب ہے کہ نماز آیات پڑھے۔
مسئلہ ۱۲۹۹ : نماز آیات دو رکعت ہے اور ہر رکعت میں پانچ رکوع ہیں۔ نماز آیات کے دو طریقے ہیں۔۱۔ نیت کے بعد تکبیرة الاحرام کہہ کر الحمد اور ایک پورا سورہ پڑھے پھر رکوع کرکے کھڑا ہو اوردوبارہ حمداور پورہ سورہ پڑھے اور رکوع میں جائے اور اسی طرح پانچ رکوع بجالائے اور پانچویں رکوع سے کھڑا ہوکر دو سجدے بجالائے۔ اسی طرح سے دوسری رکعت بھی پڑھے اور تشہد و سلام پڑھ کر نماز ختم کرے۔۲۔ نیت و تکبیرة الاحرام کے بعد ایک مرتبہ حمد پڑھے پھر کسی سورہ کو پانچ حصوں پر تقسیم کرکے پہلے حصہ پڑھے اور رکوع میں چلا جائے اورپھر رکوع سے سر اٹھاکر بغیر الحمد پڑھے دوسرے حصے کو پڑھے پھر میں جائے ، اسی طرح ، پانچویں رکوع سے پہلے سورے کو تمام کردے۔ مثلا سورہ توحید کو اس طرح تقسیم کرے؛ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے اور رکوع میں چلا جائے رکوع سے اٹھ کر حمد پڑھے بغیر قل ھو اللہ احد کہے اور رکوع میں چلا جائے پھر رکوع سے اٹھ کر حمد پڑھے بغیر اللہ الصمد کہے اور رکوع میں چلا جائے رکوع سے اٹھ کر حمد پڑھے بغیرلم یلد ولم یولد کہے اور رکوع میں چلا جائے پھر رکوع سے اٹھ کر حمد پڑھے بغیر ولم یکن لہ کفوا احد کہے اور رکوع میں چلا جائے پھر رکوع سے کھڑے سے کھڑے ہو کر دونوں سجدے کرے اور رکعت دوم بھی رکعت اول کی طرح بجا لائے پھر تشہد و سلام پڑھ کر نماز تمام کرے۔
null
مسئلہ 1305 : نماز آيات کا ہر رکوع رکن ہے اگر عمدا يا سہوا کم يا زيادہ ہو جائے تو نماز باطل ہے.
مسئلہ ۱۲۹۰ : جہاں یہ امور واقع ہوں وہیں کے لوگوں پر نماز آیات واجب ہے، اگر یہ حادثات کسی شہر میں واقع نہ ہوئے ہوں تو وہاں نماز آیات واجب نہیں ہے ۔
مسئلہ ۱۳۰۱ : جو چیزیں نماز پنجگانہ میں واجب و مستحب ہیں وہی نماز آیات میں بھی واجب و مستحب ہیں صرف نماز آیات میں اذان و اقامت نہیں ہے بلکہ اس کے بجائے ثواب کي اميد سے تین مرتبہ الصلواة کہا جاتا ہے۔