مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1800نقد اور ادھار معاملہ (1796)

نقد اور ادھار معاملہ کي قيمت ميں فرق

مسئلہ 1800:اگر کسي چيز کو نقد ايک قيمت سے اور قسطوں ميں اس سے زيادہ قيمت پر بيچے اور خريدار قبول کرے تو کوئي حرج نہيں ہے يہ سود بھي نہ ہوگا مثلا کہے اس چيز کو نقدار اتني قيمت پردوں گا اور قسطوںميں اتني قيمت پر.

مسئله شماره 1464حرام روزے (1462)

نقصان پهنچنےکي صورت ميں روزے

مسئلہ ۱۴۶۴: جس کو معلوم ہو روزہ اس کے لئے نقصان دہ ہے تو وہ روزہ نہ رکھے اور اگر رکھے تو صحیح نہیں ہے۔ اسی طرح اگر یقین تو نہ ہو لیکن قابل توجہ احتمال ہو کہ روزہ نقصان دہ ہے تب بھی روزہ نہ رکھے خواہ یہ احتمال شخصی تجربہ سے حاصل ہو یا ڈاکٹر کہنے سے۔

مسئله شماره 563نماز ميت (560)

نمار ميت کے شرايط

مسئلہ 563 : نماز ميت کو قبلے کي طرف چہرہ کرکے پڑھنا واجب ہے اسي طرح بناء بر احتياط واجب ميت کو نمازي کے سامنے اس طرح چت لٹانا واجب ہے کہ ميت کا سرنمازي کے داہني طرف اور پير بائيں طرف رہيں.

مسئله شماره 726نماز (669)

نماز میں بدن کا چھپانا

مسئلہ 726: نماز پڑھتے ہوئے مرد کا آگا پیچھا چھپا ہونا چاہئے۔ چاہے اس کو کوئی نہ دیکھ رہا ہو ۔ اوربہتر ہے کہ ناف سے زانو تک چھپالے اور اس سے بھی بہتر ہے کہ محترم افراد کے سامنے جو لباس پہنتے ہیں وہی پورا لباس نماز میں پہنیں۔

مسئله شماره 1287نماز آيات کے احکام (1287)

نماز آيات واجب ہونے کے موارد

مسئلہ ۱۲۸۷ : چار صورتوں میں نماز آیات و اجب ہوتی ہے ۔۱۔ ۲ : چاند گہن اور سورج گہن کے وقت، چاہے تھوڑا سا گہن لگا ہو اور کوئی ڈرے یا نہ ڈرے۔۳ ۔ زلزلہ ،چاہے کوئی ڈرے یا نہ ڈرے۔۴۔ بجلی، سرخ و سیاہ آندھی اور ہر آسمانی خوفناک حادثہ بشرطیکہ اکثر لوگ اس سے خوفزدہ ہوں۔ بلکہ اگر زمینی حادثہ ہو اور اکثر لوگوں کے خوفزدہ ہونے کا سبب ہو تب بھی احتیاط واجب ہے کہ نماز آیات پڑھے۔

مسئله شماره 1299نماز آيات کے احکام (1287)

نماز آيات کا طريقہ

مسئلہ ۱۲۹۹ : نماز آیات دو رکعت ہے اور ہر رکعت میں پانچ رکوع ہیں۔ نماز آیات کے دو طریقے ہیں۔۱۔ نیت کے بعد تکبیرة الاحرام کہہ کر الحمد اور ایک پورا سورہ پڑھے پھر رکوع کرکے کھڑا ہو اوردوبارہ حمداور پورہ سورہ پڑھے اور رکوع میں جائے اور اسی طرح پانچ رکوع بجالائے اور پانچویں رکوع سے کھڑا ہوکر دو سجدے بجالائے۔ اسی طرح سے دوسری رکعت بھی پڑھے اور تشہد و سلام پڑھ کر نماز ختم کرے۔۲۔ نیت و تکبیرة الاحرام کے بعد ایک مرتبہ حمد پڑھے پھر کسی سورہ کو پانچ حصوں پر تقسیم کرکے پہلے حصہ پڑھے اور رکوع میں چلا جائے اورپھر رکوع سے سر اٹھاکر بغیر الحمد پڑھے دوسرے حصے کو پڑھے پھر میں جائے ، اسی طرح ، پانچویں رکوع سے پہلے سورے کو تمام کردے۔ مثلا سورہ توحید کو اس طرح تقسیم کرے؛ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے اور رکوع میں چلا جائے رکوع سے اٹھ کر حمد پڑھے بغیر قل ھو اللہ احد کہے اور رکوع میں چلا جائے پھر رکوع سے اٹھ کر حمد پڑھے بغیر اللہ الصمد کہے اور رکوع میں چلا جائے رکوع سے اٹھ کر حمد پڑھے بغیرلم یلد ولم یولد کہے اور رکوع میں چلا جائے پھر رکوع سے اٹھ کر حمد پڑھے بغیر ولم یکن لہ کفوا احد کہے اور رکوع میں چلا جائے پھر رکوع سے کھڑے سے کھڑے ہو کر دونوں سجدے کرے اور رکعت دوم بھی رکعت اول کی طرح بجا لائے پھر تشہد و سلام پڑھ کر نماز تمام کرے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی