مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1049شکيات نماز اور ان کی تعداد (1046)

ناقابل اعتبار شک

مسئلہ1049 جن شکوک کي طرف توجہ نہيں ديني چاہئے وہ حسب ذيل ہيں:1 محل گزرجانے کے بعدشک،2 سلام کے بعدشک3 وقت نمازگزرجانے کے بعدشک .4 کثيرالشک، يعني بہت زيادہ شک کرنے والے کا شک 5 امام اورماموم کاشک .6 مستحبي نمازوں ميں شک .ان سب کي تفصيل آگے مسايل ميں بيان کي جائے گي.

مسئله شماره 2080نگاہ کرنے کے احکام (2080)

نامحرم عورت کے چہرہ اور گٹوں تک ہاتھوں کي طرف نگاہ کرنا

مسئلہ 2081: مرد کا نامحرم عورت کے بدن پر نگاہ کرنا حرام ہے چاہے لذت کے ارادے سے سے ہو يا بغير لذت کے ارادے سے ہو اسي طرح عورت کا بھي نامحرم مرد کے بدن پر نگاہ کرنا حرام ہے البتہ نامحرم عورت کے چہرہ اور گٹوں تک ہاتھوں کو ديکھنے ميں کوئي حرج نہيں ہے بشرطيکہ لذت کے ارادے سے نہ ہو اور فساد و گناہ کا سبب نہ ہو اسي طرح عورت مرد کے بدن کے ان حصوں پر نگاہ کرسکتي ہے جن کو عام طور سے نہيں چھپايا جاتا ہے جيسے : سر صورت، گردن، ہاتھوں اور پاوں کي ايک مقدار.

مسئله شماره 2080نگاہ کرنے کے احکام (2080)

نامحرم مرد کے اس حصے پر نگاہ کرنا جن کو عام طور سے نہيں چھپايا جاتا

مسئلہ 2080: مرد کا نامحرم عورت کے بدن پر نگاہ کرنا حرام ہے چاہے لذت کے ارادے سے سے ہو يا بغير لذت کے ارادے سے ہو اسي طرح عورت کا بھي نامحرم مرد کے بدن پر نگاہ کرنا حرام ہے البتہ نامحرم عورت کے چہرہ اور گٹوں تک ہاتھوں کو ديکھنے ميں کوئي حرج نہيں ہے بشرطيکہ لذت کے ارادے سے نہ ہو اور فساد و گناہ کا سبب نہ ہو اسي طرح عورت مرد کے بدن کے ان حصوں پر نگاہ کرسکتي ہے جن کو عام طور سے نہيں چھپايا جاتا ہے جيسے : سر صورت، گردن، ہاتھوں اور پاوں کي ايک مقدار.

مسئله شماره 778وہ مقامات کہ جن میں نمازی کے بدن یا لباس کا نجس ہوناجائز ہے(774)

ناک يا منھ کے زخم کا خون اور بواسير کا خون

مسئلہ778۔ اگرمنہ یاناک کے اندر زخم ہوا وراس سے بدن یالباس تک خون پہنچے تو احتیاط واجب یه هے که اس کے ساتھ نمازپڑھناصحیح نہیں ہے، بواسیر کا خون بھی اگر بدن کے اندر هو تو اس کے بار ے میں بھی یهی حکم هے .

مسئله شماره 136نجاست کو ثابت کرنا

نجاست ثابت ہونے کے طريقے

مسئلہ ۱۳۶ : کسی چیز کا نجس ہونا تین طریقوں سے ثابت ہوسکتاہے۔۱۔ خود انسان کو یقین ہوجائے یہاں پر گمان تو کیا گمان قوی بھی کافی نہیں ہےلہذا بعض عمومی جگہوں(جیسے ہوٹل وغیرہ) پر کبھی انسان نجس ہونے کا گمان قوی رکھتا ہے پھر بھی وہاں کھانا کھانا جائز ہے۔ ہاں اگر نجاست کا یقین ہوجائے تو نہیں کھاسکتا۔۲۔ صاحب ید : یعنی جس کے اختیار میں وہ چیز ہے(جیسے مالک مکان، بیچنے والا، ملازم وغیرہ)کسی چیز کے نجس ہونے کی خبر دیں۔۳۔ دو عادل یا اگر ایک آدمی بھی اس کے نجس ہونے کی گواہی دے۔

مسئله شماره 239مطهرات (168)

نجاست کھانيوالے حيوان کا استبراء

مسئلہ 239 : اگر کوئی حیوان انسان کا پاخانہ کھانے کا عادی ہوجائے تو اس کا پیشاب و پاخانہ نجس ہے اورگوشت حرام ہے اور اگر اس کو پاک کرنا چاہیں تو حیوان کو اتنے دن پاک غذا دی جائے کہ پھر اس پر نجاست خور صادق نہ آئے۔ یعنی اونٹ کو چالیس دن، گائے کو تیس دن، بھیڑ کودس دن، مرغابی کو پانچ دن گھر کی مرغیوں کو تین دن اور دوسرے حیوانات کو بھی اسی اعتبار سے پاک غذا دی جائے کہ نجاست کھانا ان پرصدق نہ آئے تو یہی کافی ہے۔

مسئله شماره 205زمين

نجاست کے چھوٹے ذرات پاني کےبغير پاک نھيں ھوتے

مسئلہ 205 : نجاست کے وہ چھوٹے ذرات جو پانی کے علاوہ کسی چیز سے پاک نہیں ہوتے اگر جوتے کےتلوں یا پیر کے تلووں میں باقی رہ جائیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔ اسی طرح رنگ و بو کے باقی رہ جانے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی