مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1264جماعت کے احکام (1246)

جماعت کے وقت واجب نماز پڑھنے کا حکم

مسئلہ 1264 : اگر واجب نماز پڑھ رہا ہو اور جماعت شروع ہوجائے اور وہ ابھي تيسري رکعت ميں نہيں پہونچا ہے اور خطرہ ہے کہ اگر نماز کو تمام کرتا ہے تو جماعت نہيں مل سکے گي تو مستحب ہے کہ نيت کو مستحبي نماز کي طرف بدل دے اور دو رکعت پر ختم کرکے جماعت ميں شريک ہوجائے.

مسئله شماره 1273جماعت کے احکام (1246)

نيت ميں امام کو معين کرنا ضروري ہے

مسئلہ 1273 : ماموم کو چاہئے کہ امام کو اپني نيت ميں معين کرے ليکن امام کے نام کا جاننا ضروري نہيں ہے اگر صرف يہ نيت کرے کہ امام حاضر کي اقتدا ميں نماز پڑھتا ہوں تو کافي ہے بشرطيکہ عدالت و ديگر شرائط اس ميں موجود ہوں.

مسئله شماره 1274جماعت کے احکام (1246)

حمد وسورہ کے علاوہ ماموم کو تمام چيزيں پڑھنا چاہئے

مسئلہ ۱۲۷۴ : حمد وسورہ کے علاوہ ماموم کو تمام چیزیں پڑھنی چاہئے اور حمد وسورہ بھی اسی وقت ساقط ہے جب پہلی اور دوسری رکعت امام کے ساتھ پڑھے لیکن اگر تیسری و چوتھی میں امام کے قیام کی صورت میں اقتدا کرے توحمد و سورہ پڑھنا ہوگا۔

مسئله شماره 1275جماعت کے احکام (1246)

اگر ماموم، امام کے حمد و سورہ کي آواز نہ سن رہا ہو

مسئلہ ۱۲۷۵ : اگر ماموم نمازمغرب و عشاء وصبح میں امام کی قرائت کی آواز سن رہا ہو تو حمد و سورہ نہ پڑھے لیکن اگر نہ سن رہا ہو تو حمد وسورہ کا پڑھنا جائز ہے لیکن آہستہ پڑھنا چاہئے ۔ اور نماز ظہر و عصر میں ہمیشہ بنابر احتیاط واجب حمد و سورہ نہ پڑھے ہاں ذکرکا آہستہ پڑھنا جائز ہے بلکہ مستحب ہے۔

مسئله شماره 1277جماعت کے احکام (1246)

اگر ماموم بھولے سے حمد و سورہ کو پڑھ لے

مسئلہ ۱۲۷۷ : اگر ماموم بھولے سے یا اس خیال سے کہ جو آواز سن رہا ہے وہ امام کی نہیں ہے حمد و سورہ کو پڑھے اور بعد میں پتہ چلے کہ وہ امام کی آواز تھی تو اس کی نماز صحیح ہے اور اگر شک ہو کہ یہ امام کی آواز ہے یا کسی اور کی تو بنا بر احتیاط واجب حمد و سورہ نہ پڑھے۔

مسئله شماره 1279جماعت کے احکام (1246)

افعال نماز کو امام سے پہلے نہ بجا لائے

مسئلہ ۱۲۷۹ : افعال نماز جیسے رکوع و سجود وغیرہ میں سے کسی بھی فعل کو ماموم امام سے پہلے نہ بجالائے بلکہ امام کے ساتھ یا اس کے بعد بجالائے۔ اور اگر بھولے سے امام سے پہلے سر کو رکوع سے اٹھائے تو دوبارہ رکوع میں چلا جائے پھر امام کے ساتھ دوبارہ سر اٹھائے۔ یہاں پر رکوع کی زیادتی سے نماز باطل نہیں ہوتی۔ البتہ اگر دوبارہ رکوع میں جائے اور قبل اس کے کہ یہ رکوع میں پہونچے امام رکوع سے سر اٹھالے تو اس کی نماز باطل ہے۔

مسئله شماره 1284جماعت کے احکام (1246)

امام کے اشتباہ کي صورت ميں ماموم کا تبعيت کرنا جائز نہيں ہے

مسئلہ ۱۲۸۴ : جس رکعت میں تشہد نہیں ہے اگر امام بھولے سے تشہد پڑھنے لگے یاجس میں قنوت نہیں ہے قنوت پڑھنے لگے تو ماموم تشہد یا قنوت کو نہ پڑھے۔ لیکن نہ امام سے پہلے کھڑاہوسکتا ہے نہ روکوع میں جا سکتا ہے بلکہ کسی ذریعہ سے امام کی غلطی کی طرف امام کو متوجہ کردے اور اگر نہ ہوسکے تو صبر کرے جب امام کا تشہد یا قنوت ختم ہوجائے تو امام کے ساتھ باقی نماز کو تمام کرے۔

مسئله شماره 1268امام جماعت کے شرائط (1267)

عدالت کے معني

مسئلہ ???? : ايک باطني خدا ترسي کي حالت کا نام ”عدالت“ ہے جو انسان کو گناہ کبيرہ کے ارتکاب سے روکتي ہے اور گناہ صغيرہ کے تکرار سے روکتي ہے ? اگر کسي کے ساتھ زندگي بسر کرے اور اس سے گناہ نہ ديکھے تو اتني سي بات اس کي عدالت کے لئے کافي ہے اسي کو ”حسن ظاہر“ کہتے ہيں جو باطني ملکہ کي نشاندہي کرتاہے?

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی