مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 628تيمم کے موارد (612)

4۔اگر پانی وضو یا غسل میں استعمال کر لیں تو پیاس کی وجہ سے ہلاکت بیماری یا سخت زحمت میں پڑنے کا خطرہ ہو۔

مسئلہ 628 : اگر کسی کے پاس کافی پانی ہو لیکن اگر اس سے وضو یا غسل کرے تو خطرہ ہے کہ وہ یا اس کے بچے یا اس کے دوست یا اس کے ساتھی پیاس سے ہلاک ہوجائیں گے یا بیمار ہوجائیں گے یاضرورت سے زیادہ مشقت و زحمت میں مبتلا ہوجائیں گے تو اس کو تیمم سے نماز پڑھنی چاہئے اور پانی کو محفوظ رکھنا چاہئے اسی طرح اگر کوئی انسان چاہے وہ مسلمان نہ بھی ہو اس کی جان کو خطرہ ہو تو پانی اس کو دیدے اور خود تیمم کرے۔ حیوان کے لئے بھی یہی حکم ہے۔

مسئله شماره 630تيمم کے موارد (612)

5۔ پانی اتنا کم ہو کہ صرف نجس بدن یا لباس کو پاک کیا جا سکے۔

نسئلع 630 : جس کے پاس صرف اتنا پاني ہو کہ اگر اس سے وضو يا غسل کرے تو بدن يا لباس کو پاک کرنے کے لئے کچھ نہيں بچتا تو اس کو چاہئے کہ پاني سے بدن يا لباس کو پاک کرے اس کے بعد تيمم سے نماز پڑھے ليکن اگر اس کے پاس کوئي ايسي چيز نہيں ہے جس سے تيمم کرسکے تو پاني سے وضو يا غسل کرے اور نجس بدن يا نجس لباس سے نماز پڑھے.

مسئله شماره 617

پاني کي تلاش

مسئلہ 617 : اگر نماز کا وقت تنگ ہو اور پاني کي تلاش کرنے ميں وقت گزر جاتا ہو يا کوئي خطرہ در پيش ہو تو پاني کي تلاش لازم نہيں ہے البتہ اگر تھوڑي دور تک تلاش کرسکتا ہے تو کرے.

مسئله شماره 620

پاني موجود نہ ہونےکي صورت ميں وضو کا باطل کرنا

مسئلہ 620: جو شخص باوضو ہو اور جانتا ہو کہ اگر ميرا وضو ٹوٹ گيا تو پھرنماز کے لئے برقرار رکھے يہاں تک کہ اگر قابل توجہ احتمال بھي ہو کہ وضو کے لئے پاني نہ مل پائے گا يا نماز کے وقت سے پہلے باوضو ہو اور جانتا ہو کہ بعد ميں پاني نہ ملے گا تو احتياط واجب ہے کہ اپنے وضو کو برقرا رکھے.

مسئله شماره 621

جس کے پاس بمقدار وضو يا غسل پاني ہو

مسئلہ 621 : اگر کسي کے پاس بمقدار وضو يا غسل پاني ہو اور وہ جانتا ہو کہ اگر اس پاني کو پھينک ديا تو دوسرا پاني نہيںملے گا تو اگر نماز کا وقت داخل ہوچکا ہو تو اس پاني کا بہانا حرام ہے اور احتياط واجب ہے نماز کے وقت سے پہلے بھي پاني کو نہ بہائے اسي طرح اگر عقلي احتمال ہو کہ اس پاني کے ختم ہوجانے کے بعد دوسرا پاني نہيں ملے گا تو احتياط واجب ہے کہ اس پاني کو محفوظ رکھے اور ان تمام صورتوں ميںاگر پاني کو پھينک ديا تو غلط کام کيا ليکن تيمم کے ساتھ اس کي نماز صحيح ہے.

مسئله شماره 6232۔ پانی حاصل کرنا بہت مشکل ہو۔ (622)

کنويں سے پاني نکالنے کے لئے رسي اور ڈول کو حاصل کرنا

مسئلہ 623 : اگر کنویں سے پانی نکالنے کے لئے رسی اور ڈول کی ضرورت ہو تو اس کا انتظام کرنا چاہئے یا کرایہ پر لینا چاہئے ، چاہے اس کی قیمت معمول سے چند گنا زیادہ ہو۔ لیکن اگر رسی اور ڈول کا انتظام کرنا یا وضو کے پانی کا خریدنا اتنازیادہ گراں ہو کہ اس کے لئے ضرر رساں ہو تو انتظام کرنا یاخریدنا واجب نہیں ہے۔

مسئله شماره 6242۔ پانی حاصل کرنا بہت مشکل ہو۔ (622)

مجبوري کي حالت ميں وضو کے پاني کے لئے قرض لينا

مسئلہ 624 : اگر پانی حاصل کرنے کے لئے قرض لینے پر مجبور ہو تو واجب ہے کہ قرض لے لے لیکن اگرعلم یا گمان ہے کہ اس قرض کی ادائیگی پر قادر نہیں ہے تو قرض لینا واجب نہیں ہے اور اگر کوئی ضرورت سے زیادہ احسان جتائے بغیر تھوڑا سا پانی بخش دے[دیدے] توقبول کرلینا چاہئے۔

مسئله شماره 6273۔ پانی کے استعمال سے بیمار ہونے یا بیماری کے طولانی ہونے کا خطرہ ہو(625)

جس کو معلوم ہو کہ پاني اس کے لئے مضر ہے

مسئلہ 627 : جس کو معلوم ہو کہ پانی اس کے لئے مضر ہے اس لئے تیمم کرے اور بعد میں پتہ چلا کہ پانی اس کے لئے مضر نہیں تھا تو اس کا تیمم باطل ہے اور اگر اس تیمم سے نماز بھی پڑھ چکا ہے تو بناء بر احتیاط واجب اس نماز کا اعادہ کرے اور اس کے برعکس اگر یقین تھا کہ پانی نقصان نہیں کرے گا اور ا س نے وضو یا غسل کر لیا اور بعد میں پتہ چلا کہ پانی اس کے لئے مضر تھا تو اس کا وضو اور غسل صحيح هے

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی