تيمم
تيمم کے مواردمسئلہ 612: سات جگہوں پر وضو يا غسل کے بجائے تيمم کرنا چاہئے : اول : جہاں پر وضو يا غسل بھر کے لئے پاني کا ملنا ممکن نہ ہو.مسئلہ 613 : اگر انسان شہرو ابادي ميں ہو اور پاني نہ ملے تو اتني تلاش کرني چاہئے کہ پاني ملنے سے مايوس ہوجائے اور جنگل ميں ہو اور وہ کوہستاني يا نشيب و فراز والا علاقہ ہے يا درختوں وغرہ کي وجہ سے اس کو عبور کرنا مشکل ہو توچاروں طرف ايک تير پھينکے جانے کے برابر، جيسے کہ پہلے زمانہ ميں کمان سے تير پھينکا کرتے تھے پاني تلاش کرے(1) (1) علامہ مجلسي نے من لايحضرہ الفقيہ کي شرح ميں ايک تير پھينکنے کي مقدار دو سوقدم کوقرار ديا ہے اور بظاہر ايسا ہے بھي کہ عرفا تير انداز اس سے تجاوز نہيں کرتا.اور اگر ہموار زمين ہوا اور کوئي رکاوٹ نہ ہو تو چاروں طرف دو تير کي مسافت کے برابر پاني تلاش کرے البتہ جس طرف کے لئے يقين ہو کہ ادھر پاني نہيں ہے اس طرف جستجو بھي ضروري نہيں ہے اور اگر چاروں طرف ميں سے بعض طرف نشيب و فراز ہو اور بعض طرف ہموار ہو تو ہر طرف اس کے دستور کے مطابق عمل کرے.