زنا کے ارادے سے شادی شدہ شخص کا سفر کرنا
کوئی شخص اپنے وطن میں، محصن یا محصنہ ہے اور زنا کے ارادے سے دوسرے شہر کا سفر کرتا ہے جس کی دوری، شرعی مسافت سے زیادہ ہے اور اس شہر میں جاکر (نعوذ بالله) عمل نامشروع انجام دے دیتا ہے، کیا اس پر، زنای محصنہ کی حد (سزا) جاری ہوگی؟
اگر اپنی زوجہ (اور عورت ہونے کی صورت میں اپنے شوہر) سے، قابل ملاحظہ اور کافی حد تک دور ہوگیا ہے اور وہ ”یغدوویروح یعنی صبح وشام کا مصداق نہ ہو یعنی عملی طور پر اس کی زوجہ اس کے اختیار میں نہ ہو، تب اس صورت میں زنا محصنہ شمار نہیں ہوگا